Tag: qarardad jama

  • رینجرز اختیارات : سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی نے قرارداد جمع کرادی

    رینجرز اختیارات : سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی نے قرارداد جمع کرادی

    کراچی : تحریک انصاف نے سندھ رینجرز کے اختیارات میں مزید توسیع کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی، مذکورہ قرارداد پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے جمع کرائی۔ قرارداد میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی مدت ختم ہوئے دو روز ہوگئے ہیں، لیکن اب تک سندھ حکومت اختیارات میں مزید توسیع کیلئے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے، صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے تاحال سمری نہیں بھیجی گئی ہے۔

    صورت حال کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے رہنما اور ممبر رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں رینجرز اختیارات میں توسیع کے حوالے قرار داد جمع کرادی ہے، قرارداد رول 256 کے تحت سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی۔

    قرار داد میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کو خصوصی اختیارات 3 ماہ کے بجائے طویل مدت تک کے لیے دیئے جائیں، رینجرز کو خصوصی اختیارات سندھ بھر کے لئے دیئے جائیں اور اختیارات کو کراچی تک محدودنہ رکھا جائے۔

    قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی آپریشن میں رینجرز کی قربانیوں اور کاوشوں کی وجہ سے شہر قائد میں امن قائم ہوا۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اختیارات کا فیصلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سندھ رینجرزکے خصوصی اختیارات آج رات سے ختم

    رینجرز کواس سے قبل 90  روز کیلئے خصوصی اختیارات 18 اکتوبر 2016 کو دیئے گئے تھے۔ ماضی میں بھی رینجرز اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت تاخیری حربے اختیار کرتی رہی ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ کا محکمہ داخلہ رینجرزاختیارات کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیجتا ہے۔ یہ سمری وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کےبعد وفاق کو بھیج دی جاتی ہے۔

  • طورخم سرحد پرفائرنگ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    طورخم سرحد پرفائرنگ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں طور خم بارڈر پر افغان سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کرادی گئی۔

    قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ایوان افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کوخطے میں امن اور سلامتی کے خلاف سازش قرار دیتا ہے، ایوان شہید پاک افواج کے میجر جواد علی کی قربانی پر ان کو سلام پیش کرتا ہے۔

    قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملہ افغانستان کے ساتھ اٹھایا جائے اور عالمی فورم پر بھی افغانستان کے عزائم کو بے نقاب کیا جائے۔

     

  • شیو سینا کے مظاہرے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    شیو سینا کے مظاہرے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    لاہور : پیپلز پارٹی نے انتہاء پسند ہندو تنظیم شیو سینا کی پی سی بی کے وفد کی آمد پر بدتمیزی کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔

    مذمتی قرارداد پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک کی طرف سے جمع کروائی گئی۔ جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور نجم سیٹھی کی ملاقات کے دوران شیوسینا کے غنڈوں کی طرف سے بدتمیزی کی مذمت کی گئی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت پی سی بی حکام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اقوام متحدہ سے شیوسینا پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شیوسینا کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہندوستان میں مسلمان اور دیگر اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں ۔

    اور خطے کا امن خطرے میں ہے۔ جمع کروائی گئی قرارداد کو پنجاب اسمبلی کے آئندہ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

  • بارڈرپر بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

    بارڈرپر بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

    لاہور : نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، بھارتی فورسز کی فائرنگ کے خلاف قرار داد مسلم لیگ ق کے رہنما عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

    قرار داد میں فائرنگ سے تین پاکستانی شہریوں کے شہادت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ قرار داد میں کہا گیا کہ سرحدی بارڈر پر فائرنگ بھارت کا معمول بن چکا ہے۔

    جس کے نتیجے میں پاکستان میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے اس لئے یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے۔

    قراداد میں کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ تجارت اور امن کی خواہش ترک کرکے بھارت کے جارحانہ رویے کا اسی کی زبان میں جواب دیا جائے۔

  • بلدیاتی انتخابات رینجرزکی نگرانی میں کرائے جائیں، پی ٹی آئی

    بلدیاتی انتخابات رینجرزکی نگرانی میں کرائے جائیں، پی ٹی آئی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات رینجرز کی نگرانی میں کرانےکے لئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔ قرارداد جمع کروانے کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران بےقاعدگیوں اور تصادم کا خدشہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کو نگرانی سونپی جائے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی سیماضیاء نے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الیکشن  کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے قرارداد کی حمایت کے لئے دوسری جماعتوں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل این اے 246 کے ضنمی انتخاب کے موقع پر بھی پی ٹی آئی کے مطالبے پر ضمنی انتخاب رینجرز کی نگرانی میں کرایا گیا تھا۔