Tag: qarardad paish

  • پنجاب اسمبلی میں آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد جمع

    پنجاب اسمبلی میں آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد جمع

    لاہور : کرپشن کیخلاف کامیاب اقدامات اور چھوٹو گینگ کیخلاف کامیاب آپریشن پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ہاک فوج، رینجرز اورپولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قراردادیں جمع کرا دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قرارداد قاف لیگ کی رکن خدیجہ عمر کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے احتساب کا جو عمل اپنے ادارے سے شروع کیا ہے،وہ قابل تحسین ہے، اسے بلا تخصیص تمام اداروں میں لاگو کیا جانا چاہیئے۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستانی عوام بدعنوانی کے خاتمے کیلئے جنرل راحیل شریف کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر دعاگو ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہو تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں اقوام عالم میں ایک طاقت بن کر ابھرے۔

    چھوٹوگینگ کے خلاف کامیاب آپریشن پر فوج، رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے جمع کرائی۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ چھوٹو گینگ سے تفتیش کے بعد اصل حقاٰئق سے قوم کو آگاہ کیا جائے، یہ بھی بتایا جائے کہ گینگ کی سرپرستی کون کرتا رہا۔

    چھوٹوگینگ کے سہولت کاروں کو بھی سامنے لایا جائے اور تمام ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔

     

  • نیوزکاسٹرزکودوپٹہ پہنایا جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

    نیوزکاسٹرزکودوپٹہ پہنایا جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

    لاہور : خواتین نیوز کاسٹرز خبریں پڑھتے ہوئے سر پر دوپٹہ رکھا کریں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کردی گئی۔ اے آر وائی نیوز نے قرارداد کی کاپی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی ہے کہ ٹی وی چینلز پرخواتین نیوز کاسٹرز کو دوپٹہ پہننے کاپابند بنایا جائے۔

    قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی مدیحہ رانانے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پیمرا خواتین نیوزکاسٹر کو پاکستانی اقدارکےمطابق دوپٹہ اوڑھنے کاپابندبنائے۔

    یاد رہے کہ سابق صدر پاکستان جنرل محمد ضیاالحق کے دورمیں سرکاری ٹی وی پریہ پابندی لگائی گئی تھی،جس خاتون نیوز کاسٹرنےاس حکم پرعمل نہ کیا اسے گھربٹھادیا گیا۔

    پیپلز پارٹی کی موجودہ رکن سندھ اسمبلی مہتاب راشدی نے احتجاجاً یہ حکم نہ مانا۔ ضیاالحق کے دورمیں ان پرسرکاری ٹی وی کے دروازے بند ہوگئے تھے۔