Tag: qarza

  • بیرونی قرضے میں 19.5 فیصد اضافہ ہوا ، آئی پی آر رپورٹ

    بیرونی قرضے میں 19.5 فیصد اضافہ ہوا ، آئی پی آر رپورٹ

    اسلام آباد : تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے حکومت کی طرف سے پیش کردہ اقتصادی جائزہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ بیرونی قرضوں کے ذریعے ممکن ہوا ، جس پر بڑی شرح سود بھی ادا کرنا ہوگی۔

    انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق حکومت پوری کوشش کے باوجود جی ڈی پی گروتھ کا ہدف حاصل نہیں کر سکی، حکومت نے مہنگائی ،مالی خسارہ اور ٹیکسوں کی وصولی سمیت چند اہداف حاصل کئے ہیں۔

    ایف بی آر بھی اپنا مقررکردہ ہدف 3104بلین حاصل کر لے گا ، تاہم ملک میں عوام معاشی سرگرمیوں کا فروغ اور ملازمتوں پر فوری توجہ دینا ہو گی۔

    دوسری جانب حکومت کو زراعت کی منفی گروتھ ،صنعتی ترقی کی سست روی اور برآمدات میں 15فیصد کمی پر قابوپانے میں ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔

    اس کے علاوہ سماجی اعشاریے بھی زوال کا شکار ہیں ، جس کی بڑی وجہ بجلی کی کمی ہے ، جو ان کی ترقی میں حائل ہے۔

    لہٰذااس سلسلے میں حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا ہو گا اوراس کیلئے قلیل اور طویل مدتی اصلاحات کرنا ہو ں گی، نیز اس پالیسی ساز اداروں اور شخصیات کو بھی جوابدہ ہونا ہو گا کہ وہ جو پالیساں بناتے ہیں وہ قابل عمل کیوں نہیں ہوتیں۔

    رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی ہے جبکہ حکومت کو معیشت کی بہتری کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔

     

  • حکومت نے موٹروے ٹواورجناح ائیرپورٹ گروی رکھوادیئے

    حکومت نے موٹروے ٹواورجناح ائیرپورٹ گروی رکھوادیئے

    اسلام آباد : صکوک بانڈز فروخت کرکے قرضہ لینے کیلئے موٹروے ٹو اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ گروی رکھوادیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ انٹرنیشنل اسلامک بانڈمارکیٹ میں صکوک بانڈز فروخت کرکےحکومت نے ایک ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کیا۔

    باخبر ذرائع کے مطابق صکوک بانڈزکےذریعےیہ قرض لینےکیلئےحکومت نےلاہور تا اسلام آباد 375کلو میٹرطویل موٹروے ٹوکوگروی رکھوایا۔

    ادھراسٹیٹ بینک کےمطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کوبھی گروی رکھوا دیاگیا ہے۔ذرائع کےمطابق پاکستان کی مارکیٹ میں فروخت شدہ صکوک بانڈزکیلئےموٹروے ٹوپہلے ہی گروی تھا تاہم مقامی صکوک بانڈز ہولڈرز کو نیا اثاثہ گروی رکھنےکیلئے راضی کیاگیا اور اس طرح مقامی صکوک بانڈزکیلئےموٹروے ٹوکی جگہ کراچی کا ائیرپورٹ گروی رکھوادیاگیا۔

    اس سلسلےمیں دس نومبر کواسٹیٹ بینک میں ہونے والےصکوک بانڈز ہولڈرزکے اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نےاے آر وائی نیوز سےگفتگو کرتےہوئےخبرکی تصدیق کی۔

    اُن کاکہنا تھاکہ موٹروے ٹو اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ مساوی قیمت کےہیں،حکومت اثاثہ بدلنا چاہ رہی تھی۔جبکہ عالمی سطح پرصکوک بانڈکی ضمانت کیلئےموٹروے ٹو گروی رکھنا تھا۔

  • پی آئی اےکو بارہ ارب روپےکا قرضہ جاری کرنےکی منظوری

    پی آئی اےکو بارہ ارب روپےکا قرضہ جاری کرنےکی منظوری

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےگندم کی درآمد پربیس فیصد ڈیوٹی لگانےاور پی آئی اےکو بارہ ارب روپےکا قرضہ جاری کرنےکی منظوری دےدی ہے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والےاجلاس میں گندم کی فصل اچھی ہونے پر اس کی درآمد پر بیس فیصد ڈیوٹی لگانےکا فیصلہ کیا گیا۔حکومتی گارنٹی پر پی آئی اےکو بارہ ارب روپےکاقرضہ جاری کرنےکی بھی منظوری دی گئی۔

    وزیر خزانہ نےٹیکسٹائل پالیسی کے مسودہ مزیدبہترکرکے پندرہ نومبرکو ترامیم کےبعدکمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تنظیم نوکا فیصلہ بھی کیا گیا۔

  • وزارت خزانہ کا پی آئی اے کو قرضہ دینے سے انکار

    وزارت خزانہ کا پی آئی اے کو قرضہ دینے سے انکار

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پاکستان کی قومی ایئرلائن کو پندرہ ارب روپے قرضہ دینے سے انکار کردیا ہے اور قومی ایئرلائن پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے اپنی کارکردگی کو ٹھیک کریں۔

    ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پی آئی اے شاہ نواز رحمان نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ انہیں دو ماہ کے اخراجات کیلئے پندرہ ارب روپے کی اشد ضرورت ہے جن میں بینکوں کو مارک اپ اورلیز پر حاصل کیے گئے طیاروں کا کرایہ بھی ادا کرنا ہے ، چار ارب روپے ماہانہ بینکوں کے مارک اپ اور کرائے پر چلا جاتا ہے ۔

    جس پروزارت خزانہ نے قومی ایئر لائن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شعبہ مارکیٹنگ کی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اپنے روینیو میں اضافہ کے ساتھ اپنی پروازوں کے شیڈول میں بھی بہتری لائے تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولت فراہم ہوسکے۔

    وزارت خزانہ نے بھی ایم ڈی پی آئی اے سے کہا کہ اتنی رقم قرضہ نہیں دے سکتے قومی ایئرلائن پر پہلے ہی واجبات ہیں۔