Tag: Qasim

  • سعودی عرب: پریشانی کا شکار ملازمین کیلئے خوشی کا لمحہ آگیا

    سعودی عرب: پریشانی کا شکار ملازمین کیلئے خوشی کا لمحہ آگیا

    سعودی عرب: وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے قصیم ریجن میں کارکنان اور آجروں کے درمیان تنازعات طے کراکر اجیروں کو بڑی خوشی فراہم کردی۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق قصیم ریجن میں کارکنان اور آجروں کے درمیان تنازعات طے کراکر اجیروں کو 5 لاکھ 30 ہزار 502 ریال دلادئیے، وزارت افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فہد المطلق نے بتایا کہ قصیم میں لیبر آفسوں کے عہدیداروں نے آجروں اور اجیروں کی آن لائن میٹنگیں کرائیں۔

    ورچوئل میٹنگ میں فریقین کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کا موقع مہیا کیا گیا اور مصالحتی فارمولے پیش کیے، جس کے باعث 88 فیصد تک معاملات صلح کے ذریعے طے کرادئیے۔

    یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں ویکسی نیشن پر سعودی عرب میں داخل ہوا جاسکتا ہے؟ حکام کا بتادیا

    وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فہد المطل نے مزید بتایا کہ سترہ سے اکیس اکتوبر کے دوران 232 مقدمات وزارت کو آن لائن موصول ہوئے تھے۔

  • عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے

    عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم عید منانے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے، عمران خان بچوں کولینے نتھیا گلی سے اسلام آباد پہنچے۔

    عمران خان نے سیاسی سرگرمیاں 2 روز کے لئے معطل کردیں ہیں، اس دوران وہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

    گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نتھیاگلی میں نماز عید ادا کی اور بکرےکی قربانی کی گئی، کپتان نےعید کی نماز کے بعد مقامی افراد سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ شہری عمران خان سے عید ملے اور سلیفیاں بھی بنائیں۔

    اس موقع پر عمران خان کے قریبی دوست بھی ان کے ہمراہ تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔