Tag: qasim-soori

  • اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانا عمران خان کا قصور تھا، قاسم سوری

    اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانا عمران خان کا قصور تھا، قاسم سوری

    ایبٹ آباد : قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا قصور یہ ہے کہ ہے اس نے آپ کو کبھی کسی کےا ٓگے جھکنے نہیں دیا۔

    ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سازش تھی کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کو ختم کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قصور یہ ہے کہ ہے اس نے آپ کو کبھی کسی کےا ٓگے جھکنے نہیں دیا، انہوں نے حضور اکرم کی حرمت کی تعمیر کی۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھانا عمران خان کا قصور تھا، آپ سب کو پتا ہے کہ ہماری حکومت کیخلاف بڑی سازش کی گئی۔

    قاسم سوری نے کہا کہ بھارت حملہ کرتا ہے توعمران خان کہتا ہے کہ اس کا جہاز گرادو، سب نے دیکھا جہاز بھی گرایا اور اس کا پائلٹ بھی پکڑا، عمران خان نے کہا کہ امریکا کا ڈرون آئے تو پاک فضائیہ اسے بھی گرادے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے مخالفین پر کیسز بنوارہی ہے ایف آئی آر کٹوا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت اور امریکا کے پھٹوؤں کو کہنا چاہتا ہوں کہ جتنی مرضی ایف آئی آرز کٹواؤ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، اب پاکستان کی عوام جاگ چکی ہیں۔

    قاسم سوری کا کہنا تھا کہ چور، ڈاکواور غلاموں کا ٹولہ حکومتی بینچوں پر بیٹھا ہوا ہے، ان لوگوں نے 30،30سال ہمارا اور آپ کا خون چوسا، سلامتی کمیٹی نے تصدیق کی یہ بیرونی سازش ہے، کہ ہمارے سفیر کو واشنگٹن میں دھمکایا گیا۔

    جلسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جواسلام کے نام پر بنایا گیا، اس کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • میں نے آئین شکنی نہیں کی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

    میں نے آئین شکنی نہیں کی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ میں آئین شکنی کا مرتکب نہیں ہوا جب جب موقع ملا پاکستان کے خلاف سازش کے خاتمے کے لیے آگے آؤں گا۔

     ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور اس کے ارکان اللہ تعالیٰ کی قدرت کو مانتے ہیں اور عوام اب اٹھ چکے ہیں۔

    اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ لگتا نہیں حکومت ٹانگ رہی ہیں جو ووٹنگ نہیں کرارہی ؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ  میں کھڑا ہوں آپ نے دیکھا کس کی کانپیں ٹانگیں، کون کتنی دیر بیٹھا رہا سب نے دیکھا، اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔

    قاسم سوری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام ہے لیکن میں آئین شکنی کا مرتکب نہیں ہوا، جب جب موقع ملا پاکستان کے خلاف سازش کے خاتمے کے لیے آگے آؤں گا۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 3 اپریل کو متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ دی تھی۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے اس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پانچ روز تک سماعت جاری رکھنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک کو برقرار رکھا تھا۔

    سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہی آج قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔

  • ‘ آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں’

    ‘ آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں’

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو ضمیر فروش اور غلام قرار دیا ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں۔

    قاسم سوری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ قاسم خان آپ قاسم خان سوری بن بھی نہیں سکتے کیونکہ قاسم خان سوری بننے کے لیے خون میں وفا،بہادری چاہیے۔

     

    انہوں نے مزید لکھا کہ قاسم سوری بننےکےلیے جذبہ، دھرتی سے محبت چاہیے، غلامی سے نفرت، ذہنی آزادی، زندہ ضمیر چاہیے ہوتا ہے۔

    قاسم سوری نے کہا کہ آپ نے ووٹ اور ڈپٹی اسپیکرشپ عمران خان کے نام پر لی اور فرنگیوں کے غلاموں کو بیچ دی، آپ ضمیر فروش اور غلام ہیں۔

  • عمران خان نے صدر کے لیے بہترین انتخاب کیا ہے، قاسم سوری

    عمران خان نے صدر کے لیے بہترین انتخاب کیا ہے، قاسم سوری

    کراچی:ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے صدر کے لیے بہترین انتخاب کیا ہے، اپنی ترجیحات کے تحت حکومت چلائیں گے، پوری کوشش کررہے ہیں کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہر چیزوقت کے ساتھ بہتر ہو جائے گی ، ہمارے ایجنڈے میں کراچی کی بحالی شامل ہے۔

    قاسم سوری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیں سادگی اپنانے کاکہا ہے، صوابدیدی فنڈ منتخب لوگوں کو بادشاہی قائم کرنے کے لیے ملتے ہیں، اپنی ترجیحات کے تحت حکومت چلائیں گے ،اپوزیشن کے نہیں۔

    صدارتی انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا عمران خان کی جانب سے صدارتی امیدوار کے لئے عارف علوی بہترین انتخاب ہیں، پوری کوشش کررہے ہیں کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب کی احتساب کےمعاملے پر پالیسی واضع ہے۔

    مزید پڑھیں : تبدیلی یہ ہے کہ مجھ جیسا عام ورکر ڈپٹی اسپیکر بنا، قاسم سوری

    یاد رہے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے تبدیلی کا آغاز مجھ جیسے عام ورکر سے کیا اور مجھے ڈپٹی اسپیکر بنایا، وزیرِ اعظم نے تقریر میں کہا سادگی سے حکومت چلائیں گے، پہلا وزیرِ اعظم ہوگا جو 3 کمروں کے گھر میں رہے گا۔

    قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایوان میں ماضی کے برعکس عوام کی سہولت کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔