Tag: Qatar Airways

  • قطر ایئرویز کی جانب سے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری

    قطر ایئرویز کی جانب سے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری

    دوحہ: قطر ایئرویز نے جنوبی افریقہ کی ایئر لائن ایئرلنک میں 25 فی صد شیئر خرید لیے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر لنک کے ساتھ اس معاہدے پر 20 اگست 2024 کو دوحہ میں دستخط کیے گئے ہیں، دونوں ایئر لائنز اس سے قبل بھی اپنی کچھ پروازوں کو کوڈ شیئر کرتی آ رہی ہیں۔

    ایئرلنک کے سی ای او راجر فوسٹر نے جنوبی افریقی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ اگرچہ قطری ایئر لائن اقلیتی شیئر ہولڈر ہوگا، تاہم اسے جنوبی افریقی ایئرلائن کے بورڈ میں 2 نشستیں بھی دی جائیں گی۔

    قطر ایئرویز پہلے ہی براعظم افریقہ کے 29 مقامات کے لیے پروازیں چلاتی آ رہی ہے، اب 60 سے زیادہ طیاروں والے فضائی بیڑے ایئرلنک کے ساتھ اشتراک کے سبب اس کے آپریشنز اور بھی وسیع ہوں گے۔

    راجر فوسٹر کا کہنا تھا کہ ایئرلنک دراصل دوسری ایئرلائنز کے ساتھ اتحاد کرنے کی طرف مائل رہتی ہے، تاکہ غیر ملکی ایئرلائنز کو عالمی رسائی فراہم کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرلنک کی شراکت داری فی الوقت تقریباً 36 مختلف ایئر لائنز (6 کوڈ شیئر ریلیشن شپس 30 انٹر لائن معاہدے) کے ساتھ قائم ہے۔

  • دنیا کی طویل ترین پرواز، تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    دنیا کی طویل ترین پرواز، تمام ریکارڈ توڑ دیئے

    دوحہ : قطر کی سرکاری فضائی کمپنی قطر ایئرویز  نے اب تک کی سب سے طویل ترین پرواز کرکے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

    ترجمان قطر ایئر ویز کا کہنا ہے کہ دوحہ سے نیوزی لینڈ روانہ ہونے والی پرواز کا دورانیہ کسی بھی تجارتی فضائی کمپنی کی پرواز سے زیادہ ہے۔

    کمپنی کی ترجمان نے بتایا کہ قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 920 دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے لیے روانہ ہوئی۔

    اس حوالے سے فضائی کمپنیوں کے امور سے متعلق ویب سائٹ "فلائٹ ریڈار 24” کے مطابق اس براہ راست پرواز کا دورانیہ 16 گھنٹے 2 منٹ ہے جب کہ اسی روٹ پر واپسی کی پرواز کا دورانیہ 17 گھنٹے 30 منٹ پر محیط ہوگا۔

    قطر ایئر ویز کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے لیے 14534 کلو میٹر فاصلے کی پرواز کے لیے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل طویل ترین پرواز کا ریکارڈ "ایمریٹس” فضائی کمپنی کے پاس تھا، کمپنی نے مارچ 2016 میں دبئی سے آکلینڈ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی تھیں۔

  • قطر ایئرویز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں دنیا کو حیران کر دیا

    قطر ایئرویز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں دنیا کو حیران کر دیا

    برلن: قطر ایئرویز نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس میں دنیا کو حیران کرتے ہوئے ہولوگرافک ورچوئل کیبن کریو متعارف کرا دیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت کا عمدہ استعمال کرتے ہوئے قطر ایئرویز نے ITB برلن 2024 میں دنیا کا پہلا AI سے چلنے والا ڈیجیٹل انسانی کیبن کریو متعارف کرایا ہے۔

    ہولوگرافک ورچوئل کیبن کریو مسافروں کو ریئل ٹائم میں تمام ضروری خدمات فراہم کرے گا، یہ عملہ مسافروں کو راہ نمائی اور مدد کرے گا۔ سفر اور سیاحت کے حوالے سے منعقد کیے جانے والی اس سب سے بڑی نمائش میں قطر ایئر ویز کے تیار کردہ پروگرام ’سما‘ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

    یہ منفرد تجربہ کرنے والی وہ پہلی ایئر لائن ہے، انسان اور ٹیکنالوجی کا یہ خوب صورت ملاپ صرف قطر ایئر ویز کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک قابل فخر پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

  • غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ، طیارے میں بچے کی پیدائش

    غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ، طیارے میں بچے کی پیدائش

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی پرواز نے ایمرجنسی لینڈنگ کی، طیارے میں ایک غیر ملکی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قطر ایئرویز کی فلائٹ کیو آر 934 نے رات گئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، فلائٹ دوحہ سے منیلا جا رہی تھی۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلائٹ پر ایک حاملہ خاتون کو اچانک تکلیف شروع ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی، طیارے کے اترتے ہی فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون جورابل ہرموسیلا کو جہاز ہی پر ضروری طبی امداد دی گئی۔

    ترجمان کے مطابق طیارے کے اترنے کے بعد ڈاکٹر اور ایمبولینس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تھے، تاہم بچے کی پیدائش ہو چکی تھی۔

    کوالالمپور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا مسافر طیارہ روک لیا گیا

    فلپائنی خاتون جورابل ہرموسیلا اور ان کے نوزائیدہ بچے کو مزید نگہداشت کے لیے میمن اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • قطر ایئر ویز نے مسافروں کو خوش خبری سنا دی

    قطر ایئر ویز نے مسافروں کو خوش خبری سنا دی

    دوحہ: قطر ایئرویز نے 15 اپریل تک پروازوں پر 10 فی صد رعایت کی پیش کش کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قطر ایئر ویز نے دنیا بھر میں اپنی رعایتی پروازوں کے لیے ایک پروموشن کوڈ جاری کر دیا ہے۔

    اس رعایتی پیش کش کے تحت 18 دسمبر 2023 تک سفر کے لیے پروازیں بک کی جا سکیں گی، تاہم پیش کش سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ مسافر 15 اپریل بکنگ کروا لیں۔

    قطر ایئر ویز کے مطابق پرومو کوڈ GOMOBILE پر دس فی صد رعایت کی پیش کش کی گئی ہے، تاہم یہ بھی یاد رہے کہ یہ صرف موبائل ایپ بکنگ کے لیے ہی دستیاب ہے۔

  • قطر ایئر ویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

    قطر ایئر ویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

    کراچی: قطر ایئر ویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا، اسلام آباد سے ہفتہ وار 18 اور لاہور سے ہفتہ وار 17 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر ایئر ویز نے پاکستان کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، قطر ایئر ویز یکم جنوری 2022 سے ہفتہ وار 63 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    قطر ایئر ویز کراچی سمیت 5 شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی، دارالحکومت اسلام آباد سے ہفتہ وار 18 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

    لاہور سے ہفتہ وار 17 پروازیں آپریٹ ہوں گی، کراچی سے ہفتہ وار 14، سیالکوٹ اور پشاور سے ہفتہ وار 7،7 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ قطر ایئر ویز لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی فراہم کرے گا۔

    قطر ایئر ویز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک اپنا شیڈول جاری کردیا۔

  • قطر ایئر ویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

    قطر ایئر ویز کا پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان

    کراچی: قطر ایئر ویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا، لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے روزانہ 2، 2 پروازیں جبکہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ 1، 1 پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قطر ایئر ویز نے پاکستان سے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا، قطر ایئر ویز پاکستان سے ہفتہ وار 56 پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    قطر ایئر ویز کراچی اور لاہور سمیت 5 شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    قطر ایئر ویز کی لاہور، اسلام آباد اور کراچی سے روزانہ 2، 2 پروازیں جبکہ پشاور اور سیالکوٹ سے روزانہ 1، 1 پرواز آپریٹ کی جائے گی۔

    لاہور سے دوحہ ہفتہ وار 14 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، ایئر لائن لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی دے گی۔

    قطر ایئر ویز نے پاکستان کے لیے 31 مئی 2022 تک کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

  • کارگو جہاز : قطر ایئرویز کا کامیابی کی جانب بڑا قدم

    کارگو جہاز : قطر ایئرویز کا کامیابی کی جانب بڑا قدم

    دبئی : ایئربس کے ساتھ تنازعے کے بعد قطر ایئرویز نے بوئنگ کو 50 کارگو جہازوں کا آرڈر دیا ہے، سعودی میڈیا کے مطابق بلوم برگ نے یہ بات قطر ایئرویز کے سی ای او اکبر الباقر کا حوالہ دیتے ہوئی کہی ہے۔

    اکبر الباقر کے ایئربس اے 350 جہازوں کی سطح اور اس پر ہونے والے پینٹ کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حتیٰ کہ جب ہم سیٹوں کے آرم ریسٹ تبدیل کرتے ہیں تو اس کی دوبارہ تصدیق ہونی چاہیے۔

    ایئربس اے 350 جہازوں کی سطح کے نقائص ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب یہ کمپنی کارگو جہازوں کے لیے نئے آرڈرز کی تلاش میں ہے۔

    رواں ہفتے ایئربس کے ترجمان نے کہا تھا کہ کمپنی یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی کے ساتھ مل کر پینٹ کے ایشوز پر کام کر رہی ہے۔ دنیا کی فضائی کمپنیوں میں قطر ایئرویز کے پاس کارگو جہازوں کا سب سے بڑا کیریئر ہے۔

  • بحالی کا مشن، معروف ایئرلائن کو سرکاری امداد موصول

    بحالی کا مشن، معروف ایئرلائن کو سرکاری امداد موصول

    دوحہ: کرونا وائرس کے باعث پیش آنے والی سفری بد حالی سے نمٹنے کے لیے معروف ایئر لائن کو سرکاری امداد موصول ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطرایئر ویز کو عالمی وبا کرونا کے دنوں میں پروازیں ملتوی اور جہازوں کو گراونڈ کرنے کے باعث ہونے والے زبردست نقصانات کا ازالے کے طور پر تین ارب ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔

    قطر ایئرویز کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ک رونا وائرس کے باعث پیش آنے والی سفری بدحالی سے نمٹنے کےلیے اسے تین ارب ڈالر کی ریاستی امداد موصول ہوئی ہے۔

    بیان کے مطابق ایئرلائنز نے اکتیس مارچ کے دوران 4.1 ارب ڈالر کے مجموعی نقصان کی اطلاع دی جو کہ گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت دوگنی رقم ہے، ائیرلائنز نے مجموعی طور پر آمدنی میں معمولی اضافے اور پچھلے12 ماہ کی مدت میں سامان کی نقل و حمل کی مقدار میں 4.6 فیصد اضافے کی اطلاع دی ہے۔

    قطرایئر ویز نے کہا کہ ستمبر دو ہزار بیس میں اسے سالانہ نقصان کا سامنا کرنے کے بعد دو ارب ڈالر کی ریاستی امداد ملی۔

    یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس: ایئرلائنز کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    قطرایئرویز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباقر نے آخری بارہ ماہ کے دورانیے کو سخت ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سفری پابندیوں سے نمٹنے کے لیے اپنے پورے آپریشن کو ڈھال بنایا، ہمیں تنخواہوں کی مد میں یا عطیے کی صورت میں کوئی سبسڈی نہیں ملی بلکہ کاروبار کے تسلسل کی معاونت کے لیے تین ارب ڈالر فراہم کئے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کرونا کی دوسری لہر کے باعث قطر ایئرویز نے اپنے طیارے گراؤنڈ کردیئے تھے اور آئندہ دو برس تک ان طیاروں کو استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • پاکستان کیلیے پروازیں ،  قطر ایئرویز کا بڑا اعلان

    پاکستان کیلیے پروازیں ، قطر ایئرویز کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : قطر ایئرویز نے کل سے سیالکوٹ کیلئے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا ، سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی بہتر صورتحال کے پیش نظر سیالکوٹ کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کل 2 مارچ سےسیالکوٹ کی پروازیں دوبارہ بحال کردی جائیں گی۔

    قطر ایئرلائن کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی اور پروازوں کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال ہوں گے۔

    سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک محمد اشرف  کا کہنا ہے کہ ا س سے بزنس مینوں اور شہریوں کو سہولت ملے گی۔

    خیال رہے گذشتہ ماہ  پی آئی اے نے سیالکوٹ کے شہریوں کیلئے رعایتی نرخ متعارف کرائے تھے  ، جس کے مطابق  کراچی سیالکوٹ کےمابین یکطرفہ کرایہ 8ہزار 200 سے شروع ہوگا جبکہ رعایتی کرایوں کے ساتھ مسافر35 کلو سامان بھی لے جا سکیں گے۔

    اس سے قبل  قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بزنس مینز اور ان کی فیملیز کے لیے خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان ‏ کیا تھا ، جس کے تحت بزنس مینز کو 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی جب کہ وقت کے ساتھ بزنس ‏مینوں کی فیلمیز کو بھی رعایتی پیکج میں شامل کیا جائے گا۔