Tag: qatar crisis

  • عرب لیگ سربراہی اجلاس میں قطر تنازعے کا کوئی حل نہیں: سعودی وزیر خارجہ

    عرب لیگ سربراہی اجلاس میں قطر تنازعے کا کوئی حل نہیں: سعودی وزیر خارجہ

    ریاض: عرب لیگ کے آیندہ سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں قطر کے تنازعے کی عدم شمولیت کے باعث خلیجی بحران اور شدت اختیار کرگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب کا تنازعہ خلیجی تعاون کونسل کی سطح پر حل کیا جائے گا، عرب لیگ سربراہی اجلاس میں قطر تنازعے کا کوئی حل نہیں۔

    عرب لیگ کا اجلاس آیندہ اتوار 15 اپریل کو سعودی عرب کی میزبانی میں منعقد ہوگا، جس میں اکیس ممالک کے سربراہان مملکت شریک ہوں گے، شام بھی اس لیگ کا رکن ہے، لیکن خانہ جنگی کے باعث 2011 سے سربراہی اجلاس میں اس کی شرکت کو معطل رکھا گیا ہے۔

    قطر دہشت گردوں کی حمایت نہ کرے، تو پڑوسیوں سے تعلقات بہترہوسکتے ہیں: سابق امریکی سیکریٹری

    سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قطر کا بحران عرب خطے کا اندرونی تنازع ہے اس لیے اسے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف قطر نے سربراہی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔

    واضح رہے کہ دس ماہ قبل سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت اور اس کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد سے قطر کا بحران شروع ہوا۔

    خیال رہے کہ خلیجی بحران کے بعد سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنی سرحد پر نہر کھدوانے کا منصوبہ بنالیا ہے جس کے بعد قطر ایک تنہا جزیرہ بن جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی صدر کی قطر اور خلیجی ممالک کو ثالثی کی پیشکش

    امریکی صدر کی قطر اور خلیجی ممالک کو ثالثی کی پیشکش

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے قطر اور خلیجی ممالک کو ثالثی کی پیشکش کردی اور دونوں ممالک کو مسئلے حل کرنے کیلئے وائٹ ہاوس آنے کی دعوت دی۔

    قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں آگئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر سے فون پر بات کی اور مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا۔

    ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا قطر اور سعودیہ عر ب سفارتی بحران کا حل مذاکرات سے کریں، اتحاد کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک کانفرنس بھی کرسکتے ہیں۔

    دوسری جانب تنازعے کو حل کرنے کیلئے امیر کویت سعو دیہ عرب اور متحدہ عرب امارت کے بعد قطر پہنچے اور امیر قطر سے ملاقات کی اور بحران کے حل کیلئے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کی پیشکش دہرائی۔


    مزید پڑھیں : قطر تنازع میں ثالثی، امیر کویت کی سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات


    اس سے قبل ، امیرکویت سعودی عرب کے دورے پرجدہ پہنچے تھے اور سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات کی اور خطے کی تازہ صورت حال اور بالخصوص خلیجی عرب ممالک کی قطر کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

    امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے عرب ممالک اور قطر تنازع حل کرنے کے لیے ثالث کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو درست سمت میں لانا چاہتے ہیں،  قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔