Tag: qatar hospital

  • اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، پی ایس پی کارکن جاں بحق، دوسرا زخمی

    اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، پی ایس پی کارکن جاں بحق، دوسرا زخمی

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں قطراسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق شخص اور زخمی کا تعلق پاک سرزمین پارٹی سےہے۔ پی ایس پی نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں قطراسپتال کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    مسلح افراد واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں افراد کو اسپتال منتقل کیا۔

    جاں بحق شخص کی شناخت ندیم اللہ کے نام سے ہوئی اور زخمی کا نام راشد ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پاک سرزمین پارٹی سے بتایا جا رہا ہے۔

    دونوں نوجوان حملے کے وقت وہ گھر کےباہر بیٹھے تھے، ایس پی اورنگی ٹاؤن کے مطابق واقعہ بظاہرٹارگٹ کلنگ کا لگتاہے،جائے وقوعہ سےنائن ایم ایم پسٹل کی گولیوں کے چار خول ملےہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    دریں اثناء پی ایس پی کے رہنما افتخارعالم نے واقعے کے بعد مقتول کے گھرجاکراہل خانہ سے تعزیت کی، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ مقتول ندیم نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنی مرضی سے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی، جس کی اسے سزا دی گئی۔

    انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کو جلد ازجلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • کراچی: قطراسپتال سے نومولود بچی اغوا، ایک گھنٹے میں بازیاب

    کراچی: قطراسپتال سے نومولود بچی اغوا، ایک گھنٹے میں بازیاب

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قطر اسپتال سے اغوا ہونے والی نومولود بچی کو بازیاب کرالیا، گرفتار ملزمان نے عباسی شہید اسپتال سے ایک اور نومولود بچی کو اغواء کرنے کا اعتراف کیا جس کے والدین کی تلاش کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ویسٹ زون پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قطر اسپتال سے اغوا ہونے والی نومولود بچی ایک گھنٹے میں بازیاب کرالی، بچی کے اغوا میں ملوث میاں بیوی گرفتار کرلیے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار بچی کو قطراسپتال سے اغوا کے بعد اسے جناح اسپتال لے گئے تھے۔ بچی کو اغوا کے ایک گھنٹے بعد ہی بازیاب کرالیا گیا۔

    پولیس کے مطابق اسپتال کے گائنی وارڈ میں عامر صدیقی نامی شخص کی اہلیہ نے بچی کو جنم دیا، تاہم ولادت کے کچھ ہی دیر بعد ایک خاتون ڈاکٹر کے بھیس میں آئی اور نومولود بچی کا طبی معائنہ کرنے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئی۔

    واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال کے گائنی وارڈ کی تلاشی لی جہاں سے ملزمہ کا پرس ملا جس میں موجود شناختی کارڈ کی مدد سے پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر ملزمہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم نے بچی کے اغواء کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بیوی بچی کو جناح اسپتال لے کرگئی ہے، پولیس نے اغواء کار خاتون کے شوہر کی نشاندہی پر جناح اسپتال میں چھاپہ مارکر ملزمہ نائلہ کو گرفتار کرلیا اور نولود بچی کو بازیاب کرکے والدین کے سپرد کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں : عباسی شہید اسپتال سے نومولود بچی اغواء ہو گئی

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واردات سے ملنے والے شواہد اورسی سی ٹی وی سے اغوا کاروں تک پہنچنے میں مدد ملی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ انہوں نے عباسی شہید اسپتال سے ایک اور نومولود بچی کواغواء کیا تھا، جس کے والدین کی تلاش کی جارہی ہے۔

  • نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کو نااہل قرار دے دیا، قائم علی شاہ

    نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کو نااہل قرار دے دیا، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جب ہم کہتے تھے کہ کے الیکٹرک کی کاکردگی خراب ہے تو ہم پر تنقید کی جارہی تھی اب نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کی نااہلی پر رپورٹ دیدی ہے ۔

    ان کاکہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے صرف کراچی شہر سے پیسے کمائے ہیں بجلی کی پیداوار اور تقسیم پر کوئی توجہ نہیں دی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے قطر اسپتال کا دورہ کیا، جہاں مریضوں کی عیادت کی ۔

    اس دوران وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ اسپتال میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے سخت برہمی کا اظہار کیاان کاکہنا تھا کہ گرمی کی حالیہ شدید لہر کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے ہسپتالوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے یقین دہانی کے باوجود ہسپتالوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو ہسپتالوں ،کراچی واٹر بورڈ،سیوریج اور دیگر ضروری عوامی خدمات کے اداروں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کی ہدایت کی تھی اور کے الیکٹرک نے اس پر عمل کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

    تاہم بدقسمتی سے آج جب میں یہاں مریضوں کی تیمار داری کیلئے آیا ہوں تو میں نے ذاتی طور پر لوڈشیڈنگ کا سامنہ کرنا پڑا ہے۔

    جس سے مریضوں اور ڈاکٹرز کو سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا یہ رویہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔کیونکہ سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کو پہلے ہی بقایاجات کی ادائیگی کی جا چکی ہے ۔

  • اورنگی ٹاؤن میں دھماکہ: ایک شخص جاں بحق، بارہ زخمی

    اورنگی ٹاؤن میں دھماکہ: ایک شخص جاں بحق، بارہ زخمی

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق اور بارہ افراد زخمی،اب تک ملنے والی اطلاعات کےمطابق اورنگی ٹاؤن نمبر بارہ بروہی ہوٹل کے قریب زوداردھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور نو افراد زخمی ہوگئے۔

    ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو قطر اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی،علاقے کی مارکیٹ کھلی ہوئی تھی، دھماکے سے قریب کھڑی ہوئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک برگر کے ٹھیلے میں نصب کیا گیا تھا، اور خسشہ ہے کہ بم ڈیوائس کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔

    ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شکیل صدیقی کے نام سے کی گئی ہے،جبکہ زخمیوں میں سے چھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔