Tag: Qatar

  • قطر کے نصیرالعطیہ نے ڈاکارریلی جیت لی

    قطر کے نصیرالعطیہ نے ڈاکارریلی جیت لی

    بیونس آئرس : ڈاکار ریلی کا پہلا مرحلہ قطر کے نصیر العطیہ نے جیت لیا۔ موٹر بائیک ریس میں برطانیہ کے سیم سندرلینڈ فاتح رہے۔

    بیونس آئرس کے گردونواح میں ہونے والی کار ریس کا پہلا مرحلہ ایک سو اٹھاسی کلو میٹر پر محیط تھا۔ دوہزار گیارہ کے چیمپئین قطر کے نصیر العطیہ نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریس اپنے نام کرلی۔

    نصیرالعطیہ نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ بارہ منٹ اور پچاس سیکنڈز میں طے کیا۔ ارجنٹائن کے ڈرائیور اورلینڈو دوسرے نمبر پر رہے۔

    موٹر بائیک ریس میں بھی شرکا کو ایک سو اٹھاسی کلو میٹر کا ہی فاصلہ طے کرنا تھا۔ برطانیہ کے سیم سندرلینڈ نے ریس کا فاتحانہ آغاز کیا۔ برطانوی رائڈر ایک گھنٹہ اٹھارہ منٹ اور ستاون سیکنڈز کے ساتھ کامیاب رہے۔

  • مانچسٹرمیں قطرائیرلاین کےطیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    مانچسٹرمیں قطرائیرلاین کےطیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    مانچسٹر: برطانوی جنگی طیاروں نے قطر ائیرویز کے مسافر طیارے کو حصار میں لے کرمانچسٹر ائیرپورٹ پر لینڈ کرادیا۔

    برطانوی جنگی طیاروں نے مشتبہ بم ڈیوائس کی اطلاع پر قطر ائیر ویز کے مسافر طیارے کیو آر23 کو حصار میں لے کر مانچسٹر ائیر پورٹ پر لینڈ کرا دیا، برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی مسافر طیارے کے پائلٹ کی درخواست پرکی گئی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سے قبل مانچسٹر ائیر پورٹ کے فلائٹ آپریشن کو وقتی طور پرمعطل کردیا گیا۔

    برطانوی پولیس کے مطابق طیارے سے ایک شخص کو حراست میں لے کر ائیرپورٹ کے فلائٹ آپریشن کو پروازوں کیلئے دوبارہ بحال کردیا گیاہے،قطر ائیر ویز کے ترجمان کے مطابق مسافر طیارہ دوحہ سے مانچسٹر کی جانب ہی رواں دواں تھا جس میں دوسو انہتر مسافروں سمیت عملے کے تیرہ افراد موجود تھے۔