Tag: Qatar

  • قطر : کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافے سمیت بڑی سہولت کا اعلان

    قطر : کارکنوں کی تنخواہوں میں اضافے سمیت بڑی سہولت کا اعلان

    دوحہ : خلیجی عرب ریاست قطر نے اپنے ہاں لیبر قوانین میں جامع اصلاحات کا اعلان کر دیا ہے، ملک میں کارکنوں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ پچیس فیصد اضافے کے ساتھ ایک ہزار ریال کر دی گئی اور نوکری بدلنے پر پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔

    قطری حکومت کے گزشتہ روز کیے گئے ایک اعلان کے مطابق ملک ميں کسی بھی کارکن کی کم از کم ماہانہ تنخواہ اب ایک چوتھائی کے اضافے کے بعد ایک ہزار ریال (275 امریکی ڈالر کے برابر) کر دی گئی ہے اور ساتھ ہی اب وہاں کام کرنے والے کارکن اس بات کے پابند بھی نہیں ہوں گے کہ اپنا روزگار بدلنے سے پہلے اپنے موجودہ آجر سے قانونی اجازت حاصل کریں۔

    دوحہ حکومت کے اس اقدام اور روزگار کے شعبے میں ان اصلاحات سے وہاں کام کرنے والے لاکھوں غیر ملکی کارکنوں اور تارکین وطن کو فائدہ ہو گا کیونکہ عموماﹰ کم از کم قانونی اجرتوں والی ملازمتیں ایسے مہمان مرد اور خواتین کارکن ہی کرتے ہیں۔

    خلیج کی اس عرب ریاست کو 2022ء میں فٹ بال کے عالمی کپ مقابلوں کی میزبانی بھی کرنا ہے اور انسانی حقوق اور مزدوروں کے حقوق کے لے سرگرم کئی بین الاقوامی اداروں کی طرف سے ماضی میں قطر کی حکومت پر یہ الزام بھی لگائے جاتے رہے ہیں کہ خلیج کی اس امارت میں کارکنوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔

    دوحہ حکومت نے اب جن لیبر اصلاحات کا اعلان کیا ہے، ان کا مقصد ایسے الزامات کا تدارک بھی ہے۔ قطری وزارت محنت کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق نئی کم از کم ماہانہ اجرت کا قانون ملک میں تمام کارکنوں پر لاگو ہو گا اور اس کے اطلاق میں کسی بھی مقامی یا غیر ملکی کارکن کے ساتھ کسی بھی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں کیا جائے گا۔

    نئی اصلاحات کے تحت قطر میں تمام آجر اداروں کے لیے لازمی قرار دے دیا گیا ہے کہ وہ اپنے جملہ کارکنوں کو رہائش اور خوراک کی سہولیات بھی فراہم کریں یا پھر انہیں ان سہولیات کے لیے نقد رقم کے طور پر ماہانہ 800 قطری ریال کی اضافی رقم بھی دی جائے۔

    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے محنت آئی ایل او نے دوحہ حکومت کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اصلاحات کے ساتھ قطر خلیج کی وہ پہلی ریاست بن گیا ہے ، جس نے اپنے ہاں کسی بھی امتیاز کے بغیر ہر کسی کے لیے یکساں کم از کم ماہانہ اجرت کا قانون متعارف کرایا ہے۔

  • قطر ایئر ویز نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

    قطر ایئر ویز نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی

    کراچی: غیر ملکی ایئر لائن قطر ائیرویز نے پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نئی ایڈوائزری میں قطر ایئر ویز سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بھی کرونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار دے دیا گیا، پرواز سے قبل مسافروں کو 72 گھنٹے کے اندر اپنا ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔

    ایئر لائن کے مطابق یہ ایڈوائزری 13 جولائی سے نافذ العمل ہوگی، ایڈوائزری کے مطابق ملک کی مخصوص 4 لیبارٹریز سے کروایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔

    12 سال سے کم عمر بچے کرونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے، لیکن اکیلے فیملی کے بغیر سفر کر نے پر ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا، لیبارٹریز مسافروں کے ٹیسٹ کی رپورٹس براہ راست قطر ایئر ویز کو فراہم کریں گی۔

    کورونا لاک ڈاؤن؛ قطر کا اہم اعلان

    یاد رہے کہ یکم جولائی کو قطر نے کرونا وبا میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن کے تحت پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا ہے، سپریم کمیٹی فار کرائسز اینڈ منیجمنٹ نے مساجد، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات اور پارکس کے لیے پابندیاں نرم کرتے ہوئے انھیں جزوی طور پر کھولنے کی اجازت دی۔

    میوزیم کے ساتھ ساتھ عوامی لائبریریوں کو بھی محدود تعداد اور کم وقت کے لیے کھولنے کے اجازت دی گئی ہے، ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا دوسرا مرحلہ مہلک وبا کے عروج کا وقت گزرنے اور اس میں بتدریج کمی آنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔

  • کرونا وائرس: قطر حکومت کا بڑا اعلان

    کرونا وائرس: قطر حکومت کا بڑا اعلان

    دوحہ: قطری حکومت نے 19 سے 30 مئی تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کردیا، بندش کا اطلاق کھانے پینے اور دواؤں کی دکانوں پر نہیں ہوگا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں 19 سے 30 مئی تک تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا تاکہ کرونا وائرس کا مزید پھیلاؤ روکا جاسکے۔

    اس بندش کا اطلاق فارمیسیوں، کھانے پینے کی دکانوں اور کھانا پہنچانے والی سروسز پر نہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ قطر نے کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے جنگ لڑنے کے لیے دنیا کی نہایت سخت ترین سزائیں متعارف کرا دی ہیں، عوامی مقامات میں فیس ماسک نہ پہننے والوں کا 3 سال جیل کی سزا دی جائے گی اور 45 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا۔

    قطر میں فیس ماسک پہننے کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی 3 سال تک قید کی سزا اور 55 ہزار ڈالر تک جرمانے کا سامنا ہوگا۔

    ڈرائیورز اگر اپنی گاڑیوں میں اکیلے ہوں گے تو وہ اس قانون سے مستثنیٰ ہیں لیکن پولیس اہلکار چیک پوائنٹس پر گاڑیوں کو روک کر نئے قانون کے عمل میں آنے سے قبل انہیں بھی متنبہ کر رہے ہیں۔

    قطر میں اب تک کرونا وائرس کے 33 ہزار 969 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ وائرس سے صرف 15 اموات ہوئی ہیں۔

  • افغان امن عمل کے لیے قطر کے کردار کو سراہتے ہیں: وزیر خارجہ

    افغان امن عمل کے لیے قطر کے کردار کو سراہتے ہیں: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران افغان امن عمل کے لیے قطر کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ٹیلی فونک گفتگو میں کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرونا وائرس سے لڑنے کے لیے تمام اقدامات کر رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کے لیے قطری کردار کو سراہا، وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

    گفتگو میں مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیری لیڈرز، نوجوان اور سول سوسائٹی ممبرز کی رہائی پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

    چند روز قبل وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے بھی فون پر رابطہ کیا تھا، وزیر خارجہ نے ایران میں کرونا وائرس سے اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی حکومت اور عوام کا جوانمردی سے وبا کا مقابلہ قابل تحسین ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے ایران پر پابندیوں کے خلاف پاکستان کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ جرمن وزیر خارجہ نے یورپی یونین میں مسئلہ اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

  • کورونا وائرس : قطرمیں موجود تمام لوگوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جارہا ہے، محمد بن حماد الثانی

    کورونا وائرس : قطرمیں موجود تمام لوگوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جارہا ہے، محمد بن حماد الثانی

    قطر : وزیر صحت شیخ ڈاکٹر محمد بن حماد الثانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ہر شہری کا خیال رکھا جارہا ہے چاہے وہ ملکی ہوں یا غیرملکی، گھبرانے کی ضرورت نہیں، سب کا خیال رکھیں گے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ڈاکٹر محمد بن حماد الثانی کا کہنا تھا کہ صحت کے حوالے سے ملک ان حالات کے لئے ہر طرح سے تیار ہے اور عوام کو کسی خوف و ہراس میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں، میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کسی بھی حوالے سے گھبرانے کی ضرورت نہیں اور ہر چیز ترتیب میں ہے، یہ ملک آپ میں سے ہر ایک کے لئے ہے۔

    قطری ذرائع ابلاغ کئے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک کے تمام لوگوں کا خیال کرتے ہیں چاہے وہ قطری ہوں یا غیر ملکی ہر شخص کو صحت کی نگہداشت کی خدمات یکساں طور پر مہیا کی جاتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ پہلے جن چار مریضوں کا علاج کیا گیا ان کا تعلق اردن ، فلپائن ، سوڈان اور ایران سے تھا جس سے صاف طاہر ہے کہ ہم تمام لوگوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ کورونا وائرس کے سلسلے میں حکومت نے بڑے پیمانے پر اہم اقدامات کیے ہیں۔

  • کرونا وائرس ، قطر نے ایک اور بڑی پابندی عائد کردی

    کرونا وائرس ، قطر نے ایک اور بڑی پابندی عائد کردی

    قاہرہ : قطر نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 14 دن کے لئے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائدکردی تاہم ٹرانزٹ ویزاپر قطر آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا ۔

    تفصیلات کے مطابق قطر نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائدکردی، پابندی کا اطلاق بدھ 18 مارچ سے ہوگا، غیر ملکیوں پر14 دن کے داخلےپر پابندی ہو گی۔

    ایئرپورٹ پہنچنے والے شہریوں کو 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ایئرپورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم ٹرانزٹ ویزاپر قطر آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب قطر ایئرلائن کا کارگو آپریشن بھی تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

    گذشتہ روز کروناوائرس کے پیش نظر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ملک میں پرائیویٹ سیکٹر کی مدد کے لیے 75 بلین قطری ریال کا خصوصی مالیاتی پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : کروناوائرس: قطری امیر کا بڑا اعلان

    قطری امیر کا کہنا تھا کہ اتوار سے تمام سرکاری و نجی یونیورسٹی کے طلبا کلاسز کے دوران فاصلے سے بیٹھیں گے، سرکاری اسکولوں کے 12ویں جماعت کے طلبا وقت پر اور امتحانات کے صدر دفاتر میں پیپرز دیں گے۔

    خیال رہے قطر نے چودہ ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف ورک ویزہ یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں ، وزٹ ویزہ اور آن لائن آرئیول ویزے کے حامل مسافروں کو قطر آنے کی اجازت نہیں۔

    قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی تھی، ان میں بنگلہ دیش،چین،مصر،بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔

  • پی آئی اے نے قطر کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا

    پی آئی اے نے قطر کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے قطر کیلئے اپنا فضائی آپریشن 31 مارچ تک معطل کردیا ہے ، قطر نے پاکستان سمیت چودہ ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے قطر کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دوحہ کیلئے تمام پروازیں 31 مارچ تک منسوخ رہیں گی۔

    یاد رہے قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے لیے عارضی طور پر داخلہ معطل کردیا ہے، قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کروناوائرس کےپھیلاؤکو محدود کرنےکی کوشش ہے۔

    مزید پڑھیں : کرونا وائرس ، قطر نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو روک دیا

    قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی ہے، ان میں پاکستان،بنگلہ دیش،چین،مصر،بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ شامل ہیں۔

    بعد ازاں کراچی سے دوحا جانے والی پرواز کیو آر 611 سے 48 مسافروں اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 615 سے بھی 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک بھرکےایئرپورٹس پر وزٹ ویزے کے حامل مسافروں کی دوحہ بکنگ منسوخ کردی گئی ہے، کنکٹنگ فلائٹس پرکوئی پابندی نہیں، انھیں سفرکی اجازت ہے۔

  • کرونا وائرس ، قطر نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو روک دیا

    کرونا وائرس ، قطر نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو روک دیا

    کراچی :کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر قطر نے پاکستان سے آنے والے مسافروں کو روک دیا ، جس کے بعد کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والے 96 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قطر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستانیوں کیلئے بھی سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی ، جس کے بعد کراچی سے دوحا جانے والی پرواز کیو آر 611 سے 48 مسافروں اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 615 سے بھی 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ہے۔

    مجموعی طور پر کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانے والے 96 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ، آف لوڈ کئے جانے والے مسافر وزٹ ویزے پر دوحہ جارہے تھے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرکےایئرپورٹس پر وزٹ ویزے کے حامل مسافروں کی دوحہ بکنگ منسوخ کردی گئی ہے، کنکٹنگ  فلائٹس پرکوئی پابندی نہیں، انھیں سفرکی اجازت ہے۔

    مزید پڑھیں : قطر نے 14 ملکوں کے مسافروں پر بڑی پابندی لگادی

    خیال رہے قطر پاکستان سمیت چودہ ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کی ہے ، صرف ورک ویزہ یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں ، وزٹ ویزہ اور آن لائن آرئیول ویزے کے حامل مسافروں کو قطر آنے کی اجازت نہیں ، جس کا اطلاق آج سے نافذ عمل ہے ۔

    قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی ہے، ان میں بنگلہ دیش،چین،مصر،بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے فروری کے آخر میں قطر میں جان لیوا کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، قطری محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ 36 سالہ شہری میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جو حال ہی میں خصوصی پرواز کے ذریعے ایران سے قطر پہنچا ہے۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ کروناوائرس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اندازہ تھا کہ یہ وائرس قطر تک بھی پہنچ سکتا ہے، تاہم دیگر پروازوں سے قطر پہچنے والے شہریوں کا خصوصی معائنہ کیا جارہا ہے۔

    قطری صحت کے محکمے نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کروناوائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، جن میں باقاعدگی سے ہاتھ دھونا اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا بھی شامل ہیں۔

  • قطر نے 14 ملکوں کے مسافروں پر بڑی پابندی لگادی

    قطر نے 14 ملکوں کے مسافروں پر بڑی پابندی لگادی

    دوحہ : قطر نے کروناوائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر چودہ ملکوں کے مسافروں کے داخلے پر عارضی طورپرپابندی عائد کردی، جس میں پاکستان بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے لیے عارضی طور پر داخلہ معطل کردیا، قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کروناوائرس کےپھیلاؤکو محدود کرنےکی کوشش ہے۔

    قطر نے جن ملکوں پر پابندی لگائی ہے، ان میں پاکستان،بنگلہ دیش،چین،مصر،بھارت، ایران،عراق،لبنان، نیپال، فلپائن،جنوبی کوریا،سری لنکا،شام اورتھائی لینڈ شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : قطر میں کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، حکومت کی تصدیق

    یاد رہے فروری کے آخر میں قطر میں جان لیوا کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، قطری محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ 36 سالہ شہری میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی جو حال ہی میں خصوصی پرواز کے ذریعے ایران سے قطر پہنچا ہے۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ کروناوائرس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اندازہ تھا کہ یہ وائرس قطر تک بھی پہنچ سکتا ہے، تاہم دیگر پروازوں سے قطر پہچنے والے شہریوں کا خصوصی معائنہ کیا جارہا ہے۔

    قطری صحت کے محکمے نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کروناوائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں، جن میں باقاعدگی سے ہاتھ دھونا اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلنا بھی شامل ہیں۔

  • پاکستانیوں کو سعودی عرب، دبئی، قطر میں ملازمتیں ملنے کی خوشخبری

    پاکستانیوں کو سعودی عرب، دبئی، قطر میں ملازمتیں ملنے کی خوشخبری

    اسلام آباد : سعودی عرب، دبئی، قطر اور اومان نے پاکستانی لیبر کوٹے میں اضافہ کردیا ، خلیجی ممالک میں پاکستانی ورک فورس بڑھانےمیں زلفی بخاری نے کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے عرب ممالک کےساتھ رابطےکام کرگئے اور پاکستان کے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات میں تاریخی بہتری سامنے آئی ، پاکستان سے گلف ممالک میں جانے والی افرادی قوت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    سعودی عرب، دبئی، قطر اور اومان نے پاکستانی لیبرکوٹے میں اضافہ کردیا، سعودی عرب بھیجےجانےوالی ورک فورس207 فیصد تک بڑھ گئی ، صرف10 ماہ میں  2لاکھ58 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے ، اس سے قبل صرف 84ہزار پاکستانی مزدور سعودی عرب پہنچ سکے تھے۔

    متحدہ عرب امارات اور قطرمیں بھی پاکستانیوں کا اضافی کوٹہ بھیجا گیا، ایک لاکھ77ہزار پاکستانی یواےای اور 24 ہزارسے زائد اومان پہنچ گئے۔

    خلیجی ممالک میں پاکستانی ورک فورس بڑھانےمیں زلفی بخاری نےکرداراداکیا، زلفی بخاری نےسعودی عرب،قطراوردبئی کےہنگامی دورے کئے اور سعودی حکام سےافرادی قوت بڑھانےکی باضابطہ درخواست کی۔

    زلفی بخاری نے کہا ملٹی بلین منصوبے نیو طائف سٹی کی تعمیرمیں پاکستانی لیبر کو موقع دیں، سعودی حکام نےپاکستانی افرادی قوت بڑھانےپررضا مندی ظاہرکر دی ، طائف سٹی سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم”مصند”کے لئے کوٹےمیں اضافہ کیا جائے گا۔

    پاکستان اور دبئی میں افرادی قوت کا ڈیٹا بیس جوڑنے کا معاہدہ بھی طے پاگیا ، زلفی بخاری، وزارت برائےہیومن ریسورس یواےای کے معاملات میں پیشرفت ہوئی۔