Tag: qatari prince

  • پاناماکیس میں قطری خط دینے والے شہزادے کی پاکستان آمد، نواز شریف سے ملاقات

    پاناماکیس میں قطری خط دینے والے شہزادے کی پاکستان آمد، نواز شریف سے ملاقات

    اسلام آباد : پاناماکیس میں نوازشریف کوخط دے کر بچانےکی کوشش کرنےوالے قطری شہزادے کی اچانک پاکستان پہنچے اور حمادبن جاسم نے نوازشریف سے رائیونڈ جا کر ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاناماکیس میں خط سے شہرت پانے والے قطری شہزادے 13رکنی وفد کے ساتھ خصوصی طیارے پر لاہور پہنچے، قطری وفد کوصوبائی دارالحکومت پہنچنےپرسرکاری پروٹوکول دیا گیا۔

    حمادبن جاسم وفد کے ہمراہ رائیونڈ پہنچے اور نااہل وزیر اعظم نواز شریف سےملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایک گھنٹہ جاری رہنے والی نشست میں سابق چیئرمین احتساب بیوروسیف الرحمان کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی موجود تھے۔

    نوازشریف سے ملاقات کے بعد قطری شہزادہ حمادبن جاسم وفد کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچا، سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف بھی قطری وفد کے ہمراہ تھے۔

    خیال رہے کہ قطری شہزادہ حماد بن جاسم کا نام اس وقت منظر عام پر آیا تھا، جب شریف خاندان کی جانب سے پاناما کیس میں قطری شہزادے کا ایک خط پیش کیا گیا تھا۔

    خطوط میں بتایا گیا ہے کہ میاں شریف نے انیس سو اسی میں قطری خاندان کے ریئل اسٹیٹ کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی اور پھر ایک کروڑ بیس لاکھ درہم کا یہ سرمایہ لندن فیلٹس کی خریداری میں استعمال ہوا۔ شہزادہ جاسم کے ذمے میاں شریف کے 80 لاکھ امریکی ڈالر واجب الادا تھے جو 2005 میں نیلسن اور نیکسول کمپنیوں میں شیئر کی صورت میں ادا کیے گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قطری شہزادے کا پاکستان اور سفارتخانے آنے سے انکار

    قطری شہزادے کا پاکستان اور سفارتخانے آنے سے انکار

    اسلام آباد: قطری شہزادے نے پاکستان اور سفارتخانے آنے سے انکار کردیا اور خط کی تصدیق کیلئے پاناما جےآئی ٹی کو تیسری بار دوحہ آنے کی دعوت دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قطری شہزادے حماد بن جاسم نے پاناما جے آئی ٹی سے رابطہ کیا اور قطری شہزادے خط کی تصدیق کیلئے پاناما جےآئی ٹی کو تیسری بار دوحہ آنے کی دعوت دیتے ہوئے پاکستان اور سفارتخانے آنے سے انکار کردیا۔

    قطری شہزادے کا کہنا ہے کہ بادشاہ کا بیٹا ہوں! شریف خاندان سے مراسم ہیں، تفتیش کرنے والے خود دوحہ آجائیں، میں پاکستان نہیں آؤں گا۔

    شہزادہ جاسم کا کہنا ہے کہ اپنے خط پر قائم ہوں جے آئی کو تحریر کی تصدیق کرنی ہے تو قطر آجائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے جے آئی ٹی نے قطری شہزادے سے انٹرویو کے لیے پاکستانی سفارتخانہ تجویز کیا تھا تاہم حمادبن جاسم نے سفارت خانہ میں آنے سے معذرت کر لی ہے۔

    یاد رہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 19 مئی کو خط لکھ کر 25 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم شہزادہ حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔

    خیال رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو خط کے ذریعے تین تجاویز دی تھیں کہ وہ پاناما کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان آئیں یا ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ جمع کرائیں جبکہ آخری تجویز تھی کہ جے آئی ٹی کے دو ممبران قطر جا کر ان کا بیان لیں۔

    تاہم ذرائع کے مطابق قطری شہزادے حماد بن جاسم نے جے آئی ٹی کی تینوں تجاویز کو مسترد کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاناما تحقیقات کے موقع پر ن لیگ کی جانب سے منی ٹریل ثابت کرنے کیلئے قطری شہزادے کے دوخط عدالت میں جمع کرائے گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔