Tag: Qatari royals

  • اٹلی میں قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری ہوگئے

    اٹلی میں قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری ہوگئے

    وینس : اٹلی میں قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری ہو گئے، مغلوں اورمہاراجاؤں کے یہ خزانے سولہویں صدی کے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی میں تاریخی چوری وینس کی نمائش میں قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری ہوگئے، چوری ہونے والے جواہرات کو مغلوں اور مہاراجاؤں کا خزانہ کہا جاتا ہے۔

    اس نمائش کے لیے سولہویں اور بیسویں صدی کے بھارتی جواہرات اکٹھے کیے گئے تھے، یہ زیورات قطر کے حکمراں خاندان الثانی کی ملکیت تھے۔

    پولیس کےمطابق بدھ کی صبح دوک پیلس میں نمائش میں ایک ڈبے سے زیورات کے کئی حصے چرا لیے گئے ہیں، ان زیورات کی قیمت لاکھوں یورو ہو سکتی ہے لیکن انھیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنا مشکل کیونکہ یہ خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

    پولیس کو تشویش ہے کہ زیورات پر جڑے جواہرات کو الگ الگ کر بیچا جا سکتا ہے۔

    اطالوی پویس کے مطابق چوری کے وقت نمائش کا سکیورٹی سسٹم صحیح انداز میں کام نہیں کر رہا تھا۔

    پولیس نےچوری ہونے والے سامان کی تصاویر لندن میں قطری مالکان کو بھجوا دی ہیں تاکہ وہ اس کی شناخت اور قیمت کے بارے میں بتا سکیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عراق سےاغوا ہونے والےقطری شکاری 16ماہ بعد رہا

    عراق سےاغوا ہونے والےقطری شکاری 16ماہ بعد رہا

    بغداد: عراقی حکام کاکہناکہ مسلح افراد نے 16ماہ قبل اغوا ہونے والے قطری شکاریوں کو آزاد کردیاہےجن میں شاہی خاندان کے ارکان بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی حکام کاکہناہےکہ دسمبر 2015میں 26قطری شکاریوں کوناصریہ صوبے میں سعودی سرحد کےقریب سے مسلح افراد نے اغوا کیاتھا۔

    قطری شہریوں کی بازیابی کے لیے ایک بڑی کارروائی کی گئی تھی تاہم انہیں اغوا کرنے والےگروپ کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آسی تھیں۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روزعراقی حکام نے بتایا کہ قطری گروپ واپس قطر کےدارالحکومت دوحا پہنچ گیا ہے۔


    سعودی سرحد کے قریب صحرائی علاقے سےقطری شہری اغوا


    بغداد کےایئر پورٹ پرویڈیو میں قطر ایئر ویز کےایک جہاز میں قطری شکاریوں کے سوار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے کچھ دیربعد سرکاری میڈیا نے جہاز کے دوحا لینڈ کرنے کی تصدیق کی۔

    قطری شکاریوں کی رہائی چند دن پہلے شام میں فریقین کے درمیان چار علاقوں سے عام شہریوں کے انخلا کے لیے ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔

    واضح رہےکہ برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق قطری شکاری ایک عراقی ملیشیا کی قبضے میں تھے اور اس ملیشیا کے شامی حکومت کے بڑے حامی ایران اور حزب اللہ سے قریبی تعلقات ہیں۔