Tag: qatilana hamla

  • حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج نہیں کراؤں گا، فیصل واوڈا

    حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج نہیں کراؤں گا، فیصل واوڈا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں اور میری جماعت احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے کے مقدمے کا اندراج نامعلوم افراد کے خلاف درج نہیں ہونے دوں گا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں خود پر ہونے والے حملے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ان کے ہمراہ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔


    Faisal Vawda Media Talk In Karachi – 26 Aug 2016 by arynews

    فیصل واوڈا نے کہا کہ واقعے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹیلی فون کرکے خیریت دریافت کی اور قاتلانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار بھی کیا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے میرے دائیں اور پھر بائیں جانب سے فائرنگ کی گئی۔ ملزمان نے اپنی پوری منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ والدین اورعوام کی دعاؤں سے جان بچی۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی کسی پارٹی یا فرد پر حملے کا الزام نہیں لگاؤں گا اور نہ ہی واقعے کی ایف آئی آر کسی نامعلوم افراد کے خلاف نہیں درج کرائی جائے گی، مجھے پتا چل گیا کہ ٹھیک کام کرہرہا ہوں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم خون دیں گے لیکن پیچھےنہیں ہٹیں گے، انہوں نے بتایا کہ نیب نے مدد کے لئے بلایا تھا، نیب کے دفتر سے نکلے تو سب میرین چورنگی پر ایک لڑکے کو گولی چلاتے دیکھا۔

    مزید پڑھیں: کراچی، تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ

    اس موقع پرعمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے خود ایک لڑکے کو دیکھا جو فیصل کی طرف فائرنگ کررہا تھا۔ لیکن اللہ پاک کی مدد اور بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے ہم محفوظ رہے۔

    واضح رہے کہ  پی ٹی آئی رہنما کراچی میں غیرقانونی قبضوں کے خلاف نیب میں ثبوت جمع کراکر واپس آرہے تھے ان کی گاڑی پردہلی کالونی میں حملہ کیا گیا۔

     

  • رشید گوڈیل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان رینجرز سندھ

    رشید گوڈیل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان رینجرز سندھ

    کراچی: رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پرقاتلانہ حملہ کرنیوالوں کی تلاش میں رینجرز بھی سرگرم ہوگئی۔

    ترجمان رینجرز نےحملےکی شدید مذمت کرتےہوئےکہا کہ حملےکی مختلف زاویوں سےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کوجلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی کے پاس قاتلوں سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو وہ رینجرز کو دے۔

  • رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ: رینجرز اور سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

    رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ: رینجرز اور سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

    رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی رینجرز اور مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پرقاتلانہ حملہ کرنیوالوں کی تلاش میں رینجرز بھی سرگرم ہوگئی ہے، ترجمان رینجرز نےحملےکی شدید مذمت کرتےہوئےکہا کہ حملےکی مختلف زاویوں سےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کوجلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی کے پاس قاتلوں سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو وہ رینجرز کو دیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

    ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے بھی رشید گوڈیل پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے ان کی زندگی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے رشید گوڈیل پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کے احکامات دیئے ہیں۔

    انہوں نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کو ٹیلیفون کرکے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والے ملزموں کو ہر قیمت پر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ سندھ نے رشید گوڈیل کی جلد صحتیابی کیلئے بھی خداوند تعالیٰ سے دعا کی ہے۔

    دریں اثناء قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کا کہنا ہے رشید گوڈیل پر حملہ افسوسناک ہے حکومت قاتلوں کو گرفتار کرکے عوام کو سامنے لائے۔

    اس کے علاوہ  جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رشید گوڈیل پر حملے کو مذاکرات سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

  • مولانا اورنگزیب فاروقی قاتلانہ حملہ میں محفوظ

    مولانا اورنگزیب فاروقی قاتلانہ حملہ میں محفوظ

    کراچی :مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ،جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار، تفصیلات کے مطابق اہل سنت والجماعت کےرہنمامولانا اورنگزیب فاروقی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

    جبکہ محافظوں کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ مولانااورنگزیب فاروقی کی گاڑی کو قائدآبادپل کےقریب نشانہ بنایا گیا ۔

    ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق مولانااورنگزیب فاروقی فائرنگ سےمحفوظ رہے۔ گاڑی میں سواران کے محافظوں کی فائرنگ سے حملہ آور فرارہوگئے ۔

    اورنگزیب فاروقی کا کہنا ہے کہ حکومت نےسیکیورٹی واپس لے لی ہے، جس سےحملہ آوروں کوموقع مل گیا ۔ اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما نے واقعےکےبعدکارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔