Tag: qaumi assembly

  • ایاز صادق دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے، ماروی میمن

    ایاز صادق دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے، ماروی میمن

    لاہور : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کا معاملہ بار بار سر اٹھاتا ہے لیکن یہ ڈیم کبھی نہیں بنے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے فاؤنٹین ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ماروی میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان بلا وجہ دھاندلی سے چمٹے ہوئے ہیں،۔

    ایاز صادق حلقہ این اے 122 میں کامیاب ہوئے ، دوبارہ وہی اسپیکر بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل جشن اس روز ہوگا جب ایاز صادق دوبارہ اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کم ووٹوں سے جیتے یا زیادہ سے، جیت مسلم لیگ ن کی ہی ہوئی ہے، صوبائی اسمبلی کی نشست ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارے لئے اہم قومی اسمبلی کی سیٹ تھی۔

    ماروی میمن نے کہا کہ اب ان کا پرویز مشرف سے کوئی رابطہ نہیں، کالا باغ ڈیم کا معاملہ بار بار سر اٹھاتا ہے لیکن یہ ڈیم کبھی نہیں بنے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تعلقات مجبوری نہیں، ایک اچھے پڑوسی کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن امید ہے یہ برا وقت جلد ختم ہو گا۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ سے بھارت کو اہم پیغام جائے گا۔

  • آنے والے دنوں میں پاکستان میں‌ مکمل امن قائم کردیں گے، احسن اقبال

    آنے والے دنوں میں پاکستان میں‌ مکمل امن قائم کردیں گے، احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب تک احساس تحفظ نہیں ہوگا ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، پاکستان میں امن بہتر ہو رہاہے جو عالمی سرمایہ کاروں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

    لاہور میں سلیم غوری کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہفتے میں دو دھماکے ہوتے تھے اب مہینوں میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے اور آنے والے دنوں میں مکمل امن قائم کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری دنیا آج پاکستان کو ایک بڑھتی ہوئی عالمی معیشت سمجھ رہی ہے اور پاکستان کا امیج اقوام عالم میں بہتر ہو رہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کو مایوس کرنے والی باتیں نہیں کرنی چاہیے ہم اتنے ہی ایماندار ہیں جتنے کوئی اور ممالک اور اتنے ہی بے ایمان اور کرپٹ جتنے دنیا کے دیگر ممالک ہیں۔

  • عبد الرشید گوڈیل کی بیرون ملک علاج کیلئے درخواست مسترد

    عبد الرشید گوڈیل کی بیرون ملک علاج کیلئے درخواست مسترد

    کراچی : قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نےایم کیو ایم کے رہنما عبد الرشید گوڈیل کی ملک سے باہرعلاج کے لئے کی جانے والی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی بیرون ملک جا کر علاج کی درخواست کو 1997 میں جاری ہونے والے وزیراعظم کے حکم کے تحت مسترد کردیا۔

    گزشتہ ماہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہو نے والے عبد الرشید گوڈیل نے بیرونِ ملک علاج کے لئے قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا جسے قومی اسمبلی نے مسترد کردیا۔

    ذرائع کے مطابق خط میں وزیر اعظم کے دئیے گئے1997 کےآرڈر کا حوالہ بھی دیا گیا جبکہ کئی اراکین اورپا رلیمنٹ کے افسران بیرون ملک علاج کرواچکے ہیں مگر خط میں اس بات کا ذکر موجود نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو گزشتہ ماہ بہادرآباد کے علاقے میں قاتلانہ حملے کے دوران 5 گولیاں لگی تھیں جبکہ اس حملے میں ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا۔

    ایم کیو ایم رہنما کو زخمی حالت میں لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کو کئی روز تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

  • نواز لیگ کا تینوں حلقوں میں پی ٹی آئی سے مقابلے کا فیصلہ

    نواز لیگ کا تینوں حلقوں میں پی ٹی آئی سے مقابلے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں عوامی عدالت میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122،124اوراین اے 154میں الیکشن ٹریبونلز نے ن لیگ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے انتخاب کالعدم قرار دیا تھا۔

    ن لیگ کے ذرائع کے مطابق ن لیگ قانونی جنگ لڑنے کی بجائے عوامی عدالت سے رجوع کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ میں دائر اپنی اپیل واپس لے لیں گے اور تینوں حلقوں میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ این اے 122 میں الیکشن ٹربیونل نے ایاز صادق کے کے حلقے میں ری الیکشن کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف ایاز صادق نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    جبکہ این اے 125 میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی فتح کو کالعدم قرار دیا گیا تھا جس کے خلاف خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    الیکشن ٹربیونل نے آج این اے 154 میں ن لیگ کے امیدوار صادق بلوچ کو جعلی ڈگری پر تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔اب نوان لیگ نے اعلان کیا ہے کہ تینوں حلقے میں دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔

  • ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

    ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ قومی اسمبلی کواب ڈپٹی اسپیکر چلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو بائیس میں انتخاب کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نےایاز صادق کی رکنیت منسوخ کردی۔

    الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کا فیصلہ ملنے کے بعد سردار ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی۔ اب ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی قومی اسمبلی کے امور چلائیں گے۔

    الیکشن ٹریبونل نے این اے ایک سو بائیس کے فیصلے میں تاخیر سے متعلق وضاحتی نوٹ جاری کیا ہے۔ جس کےمطابق اسّی صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ دینے میں بہت وقت لگتا ہے۔

    فیصلے میں تاخیر پر تبصرے کرنیوالے عدالتی کارروائی اور طریقہ کار سے ناواقف ہیں۔ نوٹ میں جسٹس کاظم ملک نے کہا ہے کہ جج کی جانب سے چیمبر میں اکیلے فیصلہ تحریر کرنا روایت کا حصہ ہے۔

    ایاز صادق کے وکلا نے ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپنی اپیل میں یہ نکات اٹھائے ہیں کہ ٹریبونل کا فیصلہ آئین اور قانون کے تحت نہیں ہے۔

    انتخابی بے ضابطگیوں کے تحت الیکشن کالعدم قرار نہیں دے سکتا۔ غلطی الیکشن کمیشن کی ہو تو اس کی سزا رکن اسمبلی کو نہیں دی جا سکتی۔

    ادھر جسٹس کاظم ملک نے ایک پریس نوٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 کا کیس اہم نوعیت کا تھا، اس لئے فیصلہ پہلے نہیں لکھوایا گیا۔ پہلے لکھوانے کی صورت میں فیصلہ لیک ہونے کا خدشہ تھا۔

  • پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی علیزےحیدرمستعفی

    پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی علیزےحیدرمستعفی

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کی رہنما علیزےحیدر نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفٰی دے دیا،  تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی علیزےحیدر نے ذاتی وجوہات کی بنا استعفٰی دیا۔

    جس کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے تصدیق کے بعد منظورکرلیا۔علیزے حیدر دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر مخصوص نشست سے منتخب ہوئی تھی۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کے مطابق علیزے اقبال حیدر نے 3 اگست کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے ، علیزے اقبال حیدر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اقبال حیدر کی بیٹی ہیں۔

  • تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کردیا

    تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کردیا۔ پیر سے عمران خان اینڈ کمپنی قومی اسمبلی جائیں گے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسمبلی میں ڈی سیٹ کی تحریک ٹھنڈی ہونے کے بعد عمران خان اپنے رفقا کے ہمراہ سر جوڑ کر بیٹھےاور بنی گالہ میں مشاورت کے بعد بالآخر قومی اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    مشاورتی اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پارٹی ارکان پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، عمران خان کواسمبلی میں بات کرنے کاموقع نہ ملاتومنفی ردعمل ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس طرح کا سلوک ہوا اسی طرح کا جواب دیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحاریک واپس لینے کیلئے ایم کیو ایم اور جے یو آئی سے مذاکرات حکومت کا کام تھا۔

    تحریک انصاف کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ اسمبلیوں سے باہر جانے کا ایک مقصد تھا واپسی بھی مقصد کے تحت ہی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرچکے اب بات ختم ہوگئی۔

  • قومی اسمبلی میں ایاز صادق اور شیخ رشید میں دلچسپ مکالمہ

    قومی اسمبلی میں ایاز صادق اور شیخ رشید میں دلچسپ مکالمہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی اجلاس کے دوران استعفی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہو ا۔

    شیخ رشید اور ایاز صادق کے درمیان مکالمے نے ایوان میں موجود ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ بھکیر دی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے جے یو آئی اور ایم کیو ایم کی تحریک سے متعلق بیان کے بعد شیخ رشید ایوان میں کھڑے ہوئے اور اسپیکر ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شکر ہے کہ انھوں نے استعفیٰ نہیں دیا ورنہ اسپیکر صاحب آپ اسے دو منٹ میں منظور کر لیتے۔

    اسپیکر ایاز صادق نے بھی ازراہ مذاق جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب دو منٹ کیا میں اسے دو سیکنڈ میں منظور کر لیتا جسے سنتے ہی ایوان میں موجود ہر شخص مسکرا اٹھا۔

    بعد ازاں اسپیکر ایاز صادق کاکہناتھاکہ شیخ صاحب میں آپ سے بھی وہی سلوک کرتا جو تحریک انصاف کے ساتھ کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی اراکین کی اسمبلی رکنیت آئین و قانون کی مرہون منت ہے،اسد عمر

    پی ٹی آئی اراکین کی اسمبلی رکنیت آئین و قانون کی مرہون منت ہے،اسد عمر

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی رکنیت کسی جماعت کی نہیں آئین و قانون کی مرہون منت ہے،پی ٹی آئی ارکان کوڈی سیٹ کئے جانے سے متعلق جو فیصلہ ہو گا قبول کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسمبلی کی یاد میں بے حال ہو کر ایوان میں واپس نہیں گئے تھے بلکہ حکومت اور اپوزیشن کی مہینوں سر توڑ کوششوں اور اصرار کے باعث قومی اسمبلی گئے۔

    جبکہ اسمبلی میں واپسی کے لئے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین باقاعدہ معاہدہ طے پایا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی رکنیت آئین و قانون کی مرہون منت ہے،پی ٹی آئی ارکان کوڈی سیٹ کئے جانے سے متعلق جو فیصلہ ہو گا قبول کریں گے۔

    اس موقع پر اسد عمر نے پی ٹی آئی کی جانب سے مفت قانونی معاونت سروس کا آغاز بھی کیا۔سروس کے تحت پی ٹی آئی کے وکلاء اسلام آباد کے ان رہائشیوں کو مفت قانونی معاونت فراہم کرے گاجو وکلاء کی بھاری بھر کم فیسیں برداشت نہیں کر سکتے۔

  • چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس لاسکتے ہیں، ایاز صادق

    چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس لاسکتے ہیں، ایاز صادق

    لاہور : اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس لاسکتے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نیب کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی قومی اسمبلی کے اختیارات کو چیلنج کرنے کا نہ سوچے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے متعلق الیکشن ٹربیونل کا کیا فیصلہ آنا ہے، مجھے سب معلوم ہے۔ میرے ماتھے پر کوئی شکن نہیں میں چاہوں تو اپنے حلقے کا ابھی فیصلہ سنا دوں مگر نہیں سناؤں گا،۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس لا سکتے ہیں، نیب کے خلاف قومی اسمبلی میں بحث اور پوری اسمبلی کو کمیٹی بنا سکتے ہیں۔

    سردار ایاز صادق کا کہنا تھاکہ نیب کا خود احتساب ہونے والا ہے ، نیب کے اوپر بھی ایک نیب ہونی چاہئیے، نیب میں کرپٹ افسران کی بھرمار ہے۔