Tag: qaumi assembly

  • شیری مزاری کو آنٹی کہنے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

    شیری مزاری کو آنٹی کہنے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نےکہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ سرکاری ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کرتی ہیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو پچیس کا فیصلہ فرمائشی ہے۔ تیس اپریل کے بجائے چار مئی کو کیوں سنایا گیا۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا، رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ تحریک انصاف والے ہم پر موروثی سیاست کا الزام لگاتے ہیں جبکہ ریحام خان خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کر رہی ہیں یہ موروثی سیاست نہیں تو اور کیا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ ”آنٹی “شیریں مزاری ہمیں آئین و قانون کا سبق سکھاتی ہیں یہ سننا ہی تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سیخ پا ہوگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آﺅٹ کر گئے۔

    پی ٹی آئی ارکان نے واک آؤٹ کیا تو پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے بھی ساتھ دیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے طلال چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزامات کو جھوٹا قرار دے دیا۔

    صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے عمران خان کی اہلیہ نے کبھی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر تصویرصوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کی نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ طلال چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہ کرنے پر شدید تنقید کی گئی، ایاز صادق

    پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہ کرنے پر شدید تنقید کی گئی، ایاز صادق

    اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا استعفی منظور نہ کرنے پر انہیں ن لیگ سمیت ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

    اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے ا ستعفی کا مطلب استعفی ہوتا ہے لیکن انہوں نے بحیثیت اسپیکر قومی اسمبلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کام کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کے اراکین سے رضاکارانہ طور پر استعفوں کے حوالے سے ان کا موقف دریافت کیا۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں بنائے جانے والے قوانین اور کام کرنے کے طریقہ کار کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔ حکومت ہر تنقید برداشت کرے گی تاہم حکومت کو مثبت تجاویز بھی دی جائے۔

  • اداروں میں بھرتیاں میرٹ پر کی گئیں ہیں، وزیراعظم  نواز شریف

    اداروں میں بھرتیاں میرٹ پر کی گئیں ہیں، وزیراعظم نواز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ انصاف میرٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے، ہم نے اداروں میں میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ سفارشی اور پیسے دینے والے کو تو بھرتی کر دیا جائے لیکن میرٹ پر آنے والا غریب اس سے محروم رہے۔

    اعلیٰ بیورو کریسی میں ترقیوں کو صوبوں سے جوڑنا درست نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی اس معاملے کو صوبائیت کی نظر سے نہیں دیکھا۔

    ہم نے اداروں میں میرٹ پر بھرتیاں کی ہیں، انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کی ترقی کے حوالے سے سفارشات موصول ہونے پر قائد حزب اختلاف کی رائے لی جائے گی۔

  • امن و امان سےغیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، احسن اقبال

    امن و امان سےغیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اکنامک کوریڈور کے معاملے میں اے این پی اور مخالف جماعتوں پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے کہ حسد ، جلن اور منافقت بند کر کے پاکستان کی ترقی کے بارے میں سوچا جائے۔

     لاہور میں بجٹ سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اکنامک کوریڈور کے نام پر قوم کو گمراہ کیا جارہا ہے، اس سلسلے کو بند کیا جائے، اکنامک کوریڈور چاروں صوبوں سے گزرے گی۔

    اے این پی سمیت اقتصادی راہداری پر تنقید کرنے والوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں وزیر اعظم کی باتوں سے اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل ہر مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    احسن اقبال نے آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسز کے نفاذ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے مگر زیادہ بوجھ نہیں ڈالیں گے، شاید پہلے کی طرح ترقیاتی بجٹ بھی پیش نہ کر سکیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور امن وامان کے دیگر منصوبوں پر حکومت کی گہری توجہ ہے۔

  • سانحہ 12 مئی ایم کیو ایم کی مقبولیت کو ختم کرنے کی سازش تھی،  فاروق ستار

    سانحہ 12 مئی ایم کیو ایم کی مقبولیت کو ختم کرنے کی سازش تھی، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا ہے کہ سانحہ بارہ مئی ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈہ، ایم کیو ایم کی مقبولیت کو ختم کرنے اور قومی پرواز کو روکنے کی سازش تھا۔

     نائن زیرو پر سانحہ بارہ مئی کے شہداء کے ایصال ثواب اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے دعائیہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا ، دعائیہ اجتماع میں سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے تیار کردہ ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔

     میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ سانحہ بارہ قومی سانحہ اور ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان ثابت ہوا، بارہ مئی میں سب سے ذیادہ متاثرہ جماعت ایم کیو ایم ہے، ان کاکہنا تھا کہ سانحہ کے روز ایم کیو ایم کے 14 کارکنان شہید ہوئے لیکن بارہ مئی پر واویلا کرنے والی دوسری جماعتیں اپنے شہداء کے نام آج تک جاری نہیں کرسکی ہیں۔

     ذوالفقار مرزا کے بیان پر ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو بارہ مئی کا ذمہ دار ٹھہرانے والا ذوالفقار مرزا کابیان غیر ذمہ دارانہ ہے ، آخر کار کیوں بارہ مئی جڈیشل انکوائری کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی جاتی ، انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بدین کے فارم ہاؤس میں ریاست کے اندر ریاست جو قائم ہے اس کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا ۔

  • اکنامک کوریڈور پورے خطے کیلئےگیم چینجر ثابت ہوگی، احسن اقبال

    اکنامک کوریڈور پورے خطے کیلئےگیم چینجر ثابت ہوگی، احسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کیلئےگیم چینجر ثابت ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کو چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا مرکز قرار دیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ تبدیلی جس کا انتظار تھا اور تبدیلی آگئی ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ چند سال میں ایشیاء کو عالمی معاشی ترقی کا مرکز بتایا جارہا ہے۔ اور پاکستان اپنے محل وقوع کے باعث تین ارب آبادی کو ملانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ اور حکومتی ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

  • چئیرمین کرکٹ بورڈ کو برطرف کیا جائے، اراکین قومی اسمبلی

    چئیرمین کرکٹ بورڈ کو برطرف کیا جائے، اراکین قومی اسمبلی

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اجلاس میں کرکٹ میچ کی گونج سنائی دیتی رہی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت دیگر ارکین اسمبلی نے چئیرمین کرکٹ بورڈ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس پر اراکین اسمبلی بھی چیخ اٹھے۔ شاہین بنگلہ دیش میں بھی ناکام ہوگئے۔

    شائقین کرکٹ کے بعد اراکین قومی اسمبلی کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا۔ اراکین اسمبلی نے ٹیم کی کارکردگی کا سارا غصہ صوبائی رابطے کے وزیر کھیل ریاض پیرزادہ پر نکال دیا۔

    اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے بھی اسمبلی میں تیز باؤنسرز کراڈلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ گروپ بندی کا نتیجہ ہے۔ پی سی بی ایک سلطنت ہے۔

    جسےکوئی چھوڑنا نہیں چاہتا۔ خورشید شاہ نے چئیرمین بورڈ کو ہی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر نے وزیر کھیل کو بے کار کہہ ڈالا۔

    وزیر صاحب نے سب کی سنی۔ پھر اپنی سنائی اور سارا ملبہ انفراسٹرکچر پر ڈال کر جان چھڑائی۔ اسمبلی میں اس باز گشت پر کوئی سنوائی ہو گی یا نہیں یا پھر بات آئی گئی ہو جایئگی۔

  • یمن جنگ : وزیر اعظم نے غلطی کی تو بڑی قیمت چکانی پڑے گی،خورشید شاہ

    یمن جنگ : وزیر اعظم نے غلطی کی تو بڑی قیمت چکانی پڑے گی،خورشید شاہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمان کی قرارداد کے خلاف بات کی تو بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

    سید خورشیدشاہ نے کہا کہ پارلیمانی قرارداد کےبعد وزیراعظم کو وضاحت کے بجائےحکومتی پالیسی دینی چاہئیے تھی۔

    انہوں نے کہا کہ یمن میں پاکستانی فوج بھیجنے کے بارے میں فیصلہ ہوا تھا کہ پاکستان کسی کی جنگ نہیں لڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارلیمینٹ کی قرارداد واضح تھی کہ اگر سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیراعظم کوئی بڑی غلطی نہیں کریں گے۔

  • پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت کے خاتمے کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک جمع

    پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت کے خاتمے کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک جمع

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی رکنیت ختم کرانے کیلئےقومی اسمبلی میں تحریک جمع کرادی گئی ہے۔

      تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم کرانے کے لئے تحریک جمع کرادی ہے۔

    مذکورہ تحریک قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی واپسی پراسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائی گئی ۔

    ایم کیوایم کے تئیس ارکان کی جانب سے یہ تحریک جمع کرائی گئی، ایم کیوایم کا مؤقف ہے کہ  آئینی طور پر چالیس روز غیر حاضر رہنے کے بعد پی ٹی آئی کی رکنیت ختم کردینی چاہیئے۔

    ایم کیوایم کی جانب سے  آرٹیکل چوسٹھ کے تحت مذکورہ تحریک جمع کرائی گئی ہے۔

  • کسی کارکن کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا نہ انڈا، فاروق ستار

    کسی کارکن کے ہاتھ میں ڈنڈا تھا نہ انڈا، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہےکہ  عمران خان اور ریحام خان کا بھرپور استقبال کیا ، کھانا بھی کھلاتے تحائف بھی دیتے لیکن پتانہیں کیابات ہوئی کہ عمران خان وہاں سےچلےگئے۔

    پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہےعمران خان نے یادگار شہدا سے مہم شروع کی،عمران خان اور بھابھی کے لیے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا، نائن زیروآمد پر بھابھی ریحام خان کو تحفےتحائف بھی دیتے،پتا نہیں کیا بات ہوئی کہ عمران خان وہاں سےچلےگئے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نےتھوڑی سی غیرذمےداری کامظاہرہ کیاہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کوسیاسی پختگی، بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایسےعناصرپرنظررکھنےکی ضرورت ہےجوکشیدگی چاہتے ہیں یہ تاثردرست نہیں کہ عمران خان کی واپسی کسی واقعےکےباعث ہوئی۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی کارکن کےپاس ڈنڈا تو کیا انڈا یا ٹماٹر بھی نہیں تھا۔