Tag: qaumi team

  • ٹیسٹ کلیئر بھی ہوگیا تو ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرونگا، سعید اجمل

    ٹیسٹ کلیئر بھی ہوگیا تو ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرونگا، سعید اجمل

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے معطل آف اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ آفیشل ٹیسٹ کلیئر بھی ہوگیا تو ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرونگا، میچ پریکٹس اور بھرپور اعتماد کے بعد میدان میں واپس آؤنگا۔

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد آفیشل ٹیسٹ کلیئر کرنے کی امیدیں مزید روشن ہوگئی ہے۔ دوسرا سمیت تمام گیندیں پندرہ ڈگری کی حد میں ہے۔

    سعید اجمل سعید اجمل نے کہا کہ آفیشنل ٹیسٹ کلیئر کرنے کی صورت بھی ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لوں گا۔ میچ پریکٹس حاصل کرنے کے بعد انٹرنیشنل میچز میں کم بیک کرونگا۔

    اسپین جادوگر سعید اجمل نے مزید کہا کہ ٹیم پر بوجھ نہیں بناناچاہتا، پہلے جیسا کارآمد ثابت ہواتو عالمی کپ میں شرکت کرونگا۔

    واضح رہے کہ  پابندی کے شکار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کا آج برطانیہ میں غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے

  • جادو گر اسپینر سعید اجمل غیر سرکاری بالنگ ٹیسٹ میں کلئیر ہوگئے

    جادو گر اسپینر سعید اجمل غیر سرکاری بالنگ ٹیسٹ میں کلئیر ہوگئے

    انگلینڈ :  سیعد اجمل کا غیر سرکاری بالنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیا گیا۔

    پابندی کے شکار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کا برطانیہ میں غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر قرار دے دیا گیا ہے ،  ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کا ’دوسرا‘ بھی 15 ڈگری کے اندر آگیا ۔

     ذرائع نے بتایاکہ یہ ٹیسٹ آئی سی سی کی منظورشدہ لیبارٹری سے نہیں کرایاگیاتاہم 24جنوری کو چنائی میں باضابطہ ٹیسٹ کرایاجائے گااورامکان ہے کہ باﺅلنگ ایکشن درست آئے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ انگلینڈ میں ہونیوالے غیررسمی ٹیسٹ کا خرچ سعید اجمل نے خود کیا۔

    گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں سعید اجمل کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ان پر پابندی عائد کرد ی گئی تھی، اجمل کے ایکشن کی درستگی کے لئے پی سی بی نے لیجنڈ کھلاڑی ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کیں اور ان کے ایکشن میں کافی حد تک بہتری بھی دیکھنے میں آئی۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں مارچ 2015 تک توسیع کردی۔ جس میں یاسر شاہ اور سہیل خان کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

  • سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری کیلئےکل سےکام شروع ہوگا

    سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری کیلئےکل سےکام شروع ہوگا

    لاہور: پاکستان ٹیم کے تجربہ کار اسپنر سعید اجمل بولنگ ایکشن میں بہتری کیلئے پیر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کی قائم کردہ کمیٹی کو رپورٹ کرینگے۔

    کرکٹر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں بہتری لانے کیلئے پی سی بی کی قائم کردہ پانچ رکنی کمیٹی پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام شروع کررہی ہے۔بولنگ ریویو کمیٹی میں محمد اکرم،مشتاق احمد،علی ضیا، علیم ڈار اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔ دوسرا گیند کے موجد ثقلین مشتاق بائیس ستمبر تک بولنگ ایکشن پروگرام کو جوائن کرینگے۔ سعید اجمل سترہ ستمبر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔ اب انکی تمام تر توجہ بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کے قوانین کے مطابق درست کرنے پرمرکوزہے۔

  • سعید اجمل پرپابندی: قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    سعید اجمل پرپابندی: قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    لاہور: پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل پرغیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب پابندی کے بعد قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہونے کے بعد پی سی بی نے سعیداجمل کے متبادل کی تلاش شروع کردی ہے۔

    دنیا کا نمبر ون بولر پاکستان کے پاس ہے ، سعید اجمل پاکستان کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے ہیں۔ وہ تن تنہا ہی ٹیم کو کئی میچز میں کامیابی دلاچکے ہیں لیکن آئی سی سی نے غیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب مایہ ناز آف اسپنر پرکرکٹ کے دروازے بند کردیئے ہیں۔

    ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنی ہے۔ آئی سی سی کے فیصلے کے بعد سعید اجمل قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ان کی عدم موجودگی کا ٹیم کو جتنا نقصان ہوگا حریف ٹیم کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔

    ورلڈ کپ میں بھی ان کی شرکت بولنگ ایکشن درست کرنے اور آئی سی سی سے کلئیرنس کے بعد ہی ہوگی۔ تاہم بورڈ نے اجمل کے متبادل کے تلاش کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

    پی سی بی نے دو سے تین اسپنرز کو قومی کرکٹ اکیڈمی میں طلب کرلیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اجمل کی عدم موجودگی میں قومی ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن کو کس حد تک قابو میں کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔