Tag: qayam ali shah

  • وفاق نے کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی، قائم علی شاہ

    وفاق نے کبھی حوصلہ افزائی نہیں کی، قائم علی شاہ

    کراچی: سابق وزیر اعلیٰ  سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا، اگر مرکزی حکومت تعاون کرتی تو صوبائی حکومت ہزار میگا واٹ کے2 منصوبے لگا چکی ہوتی.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوئلہ پڑا رہا کسی نے بجلی پیدا کرنے کا نہیں سوچا تاہم اس سے بجلی پیدا کرنے کا قدم بھی سندھ حکومت نے اٹھایا۔

    انہوں نے کہا کہ کوئلے سے بجلی بنانے کا کہہ دینا آسان کام ہے تاہم اسے عملی جامہ پہنانا بچوں کا کھیل نہیں اور اب چین کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں دلچسپی لے رہا ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تھر میں بجلی پیدا کرنے کا ڈھائی ارب روپے کا منصوبہ ہے جس کے لیے چین کے تعاون سے انشااللہ ہم 2018 میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ہمیں مایوس کیا ہے حالانکہ ہم نے پیشکش کی تھی کہ وفاقی حکومت پاور پلانٹ کہیں بھی لگائیں مگرکوئلہ سندھ کا استعمال کریں تاہم بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوا کوئلہ باہر سے منگوایا جا رہا ہے۔

    قائم علی شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاق تعاون کرتا تو ہزار میگا واٹ کے 2 منصوبے لگا چکے ہوتے لیکن وفاق نے استفادہ نہیں کیا جب کہ سب جانتے ہیں کہ پن بجلی اور کوئلہ صوبہ سندھ کے وسائل ہیں۔

  • پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کااجلاس آج ہوگا

    پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کااجلاس آج ہوگا

    کراچی:پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کااجلاس آج ہوگا،بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے اعتماد کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

    پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کااجلاس آج ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کریں گے، بلاول بھٹوزرداری نے اپنے ایک بیان میں ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ اگروہ کسی اورجماعت کاساتھ دینے کاخیال رکھتے ہیں تو عقلمندی سے انتخاب کریں،کارکنان اور ہمدردوں کےدل پیپلزپارٹی کے ساتھ دھڑکتے ہیں مایوس کرنےپرذاتی طورپرہمدرداورکارکن معافی مانگنے کی اجازت دیں۔

    بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مانتے ہیں ماضی میں غلطیاں ہوئیں لیکن اب پیپلزپارٹی عوام کے اعتماد کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے،میرے نقص کی سزا پاکستان یا جمہوریت کو نہ دیں، بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عوام پیپلزپارٹی جوائن کریں اور اندرسے جماعت اورملک میں بہتر تبدیلی لائیں۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے، جو ترقی یافتہ پاکستان دے سکتی ہے۔

  • سانحہ سی ویو:وزیراعلیٰ سندھ نےتین رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا

    سانحہ سی ویو:وزیراعلیٰ سندھ نےتین رکنی تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ نے سی ویو سانحےکی تحقیقات کےلیےتحقیقاتی کمیشن قائم کردیا ہے۔

    سینئرممبربورڈ آف ریونیوکمیشن کےسربراہ ہوں گےجبکہ اس کےارکان میں سیکریٹری داخلہ اورسیکریٹری ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔

    10524716_882142825146683_6169123781766603239_n

    کمیشن پانچ روزمیں اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرےگا،کمیشن واقعے کے ذمےدران کاتعین اورایسے واقعات کی روک تھام کی سفارشات مرتب کرےگا،چیف سیکریٹری سندھ نےکمیشن کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

  • آئی ڈی پیز کی شکل میں دہشت گرد سندھ میں داخل ہوسکتے ہیں،وزیر اعلی سندھ

    آئی ڈی پیز کی شکل میں دہشت گرد سندھ میں داخل ہوسکتے ہیں،وزیر اعلی سندھ

    کراچی:وزیراعلی سندھ نے شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کے حوالے سے ایک بار پھر سندھ حکومت کا موقف واضع کردیا،حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا ماضی میں آئی ڈی پیز کے حوالے سے تلخ تجربات ہیں۔ آئی ڈی پیز کی آڑ میں دہشتگرد بھی آجاتے ہیں

    ان کا کہنا تھا سندھ میں داخل ہونے والے غیر قانونی آئی ڈی پیز کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

    قائم علی شاہ کا آئی ڈی پیز کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت آئی ڈیپیز کے حوالے اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں۔

    ائی جی سندھ نےکابھی یہی کہنا ہےکہ آئی ڈی پیزکے روپ میں طالبان کراچی میں داخل ہوسکتے ہیں، دہشت گرد پولیس سے زیادہ جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔