Tag: QAZI KHALIL ULLAH

  • بھارت سے مشروط مذاکرات قبول نہیں، پاکستان

    بھارت سے مشروط مذاکرات قبول نہیں، پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت سے مشروط مذاکرات منظورنہیں، کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردی مشترکہ مسئلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں کہا کہ کشمیر پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، بھارت سے کشمیر سمیت تمام تنازعات پربات کرنا چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق چاہتے ہیں۔

    قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضربِ عضب بلاتفریق جاری ہے اور رہے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کا وجود نہیں، داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کرکام کر رہےہیں، افغان سفیر کا دفترخارجہ کا دورہ معمول کی کارروائی تھی۔

    ترجمان نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کشمیر پر کس قسم کی سودے بازی کررہے تھے اس کا علم نہیں۔

  • دفتر خارجہ نے بھارتی وزیرداخلہ کا بیان مسترد کردیا

    دفتر خارجہ نے بھارتی وزیرداخلہ کا بیان مسترد کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نےبھارتی وزیرداخلہ کا بیان مستر کردیا، بھارتی وزیرداخلہ نےحملہ آوروں کےپاکستان سےداخل ہونے کابیان دیا تھا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرداخلہ کابیان خطےمیں امن کےلئےخطرہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں دہشتگردی کےواقعےمیں پاکستان کوملوث کرنےپرتشویش ہے، بھارتی میڈیا نےحملےکےدوران ہی پاکستان کوموردِالزام ٹھہرادیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کاکہنا ہے کہ پاکستان نے گورداس پورواقعےپرمذمتی بیان بھی جاری کیاگیاتھا۔

    دفترخارجہ کاکہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں لیکن انڈیا کوبغیرتحقیق الزام تراشیوں سے گریز کرناچاہئے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کے قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر عبدالکلام کی وفات پر تعزیتی کتاب پر دستخط کئے۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پرجنوبی افریقہ سے رابطے کا فیصلہ: دفترِخارجہ

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پرجنوبی افریقہ سے رابطے کا فیصلہ: دفترِخارجہ

    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پرجنوبی افریقہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفترِ خارجہ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے جنوبی افریقہ کی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

    دفترِخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں جنوبی افریقہ میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن سے بات کرلی گئی ہے اور جلد یہ معاملہ جنوبی افریقہ کی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

    دوسری جانب بھارت میں ہونے والے حملے پردفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے حملے سے قبل ہی پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔

    قاضی خلیل نے اس موقع پرہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے دیرینہ موقف دہرایا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی کاروائی کی مذمت کرتا ہے۔

  • جنگ بندی کے معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی قابل مذمت ہے،  دفتر خارجہ

    جنگ بندی کے معاہدے کی بھارتی خلاف ورزی قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ

    اسلام آباد : بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بار بار خلاف ورزی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، تفصیلات کے مطابق  پاکستان نے بھارت کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے .

    ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی اشتعال انگیزی قابل مذمت ہے۔ بھارت دو ہزار تین کے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے .

    اس سے پہلے بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کنٹرول لائن پر گولہ باری کی ۔ دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے عید کے روز بھی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

    ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا بھارت نے گزشتہ روز دو بار کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی ۔ بھارتی فوج نے راولا کوٹ اور پونچھ سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں راکٹ ، مارٹر گن اور بھاری مشین گن کا استعمال کیا ۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کا جارحانہ اقدام اوفا سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے ۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر تشویش ہے ۔

    اس سے پہلے بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کنٹرول لائن پر گولہ باری کی تاہم پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی نے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔

  • داعش پاکستان کے لئے خطرہ نہیں، دفترِخارجہ

    داعش پاکستان کے لئے خطرہ نہیں، دفترِخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے داعش خطے کیلئے خطرہ ہے، پاکستان میں داعش کاتاحال کوئی وجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مداخلت کا معاملہ ہرفورم پراٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ میں دفترِخارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا داعش خطے کیلئے خطرہ ہےپاکستان کیلئے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں داعش کا تاحال کوئی وجود نہیں ہے۔

    بھارت کے معاملے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مداخلت کوہرسطح پراٹھائیں گے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت وزیراعظم مودی اورپاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے پرزوردیا گیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان علاقوں میں کارروائی افغان حکومت کی درخواست پرکی گئی تھی۔