Tag: Qeema

  • مزیدار ہری مرچ قیمہ بنانے کی ترکیب

    مزیدار ہری مرچ قیمہ بنانے کی ترکیب

    قیمے کو مختلف طریقوں اور مختلف سبزیوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے، آج آپ کو ہری مرچ کا مزیدار قیمہ بنانے کی ترکیب بتائی جارہی ہے۔

    اجزا

    قیمہ: آدھا کلو

    ہری مرچیں: آدھا پاؤ

    ٹماٹر: 1 پاؤ

    پیاز: 1 عدد

    نمک: حسب ذوق

    ادرک: 1 چائے کا چمچ

    لہسن: 1 چائے کا چمچ

    لال مرچیں: 1 چائے کا چمچ

    دھنیہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    زیرہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ

    ہلدی: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    ترکیب

    تیل گرم کر کے اس میں پیاز، ادرک، لہسن اور قیمہ ڈال کر بھون لیں۔

    جب قیمے کا پانی خشک ہو جائے تو نمک، لال مرچ، ہلدی، دھنیہ، زیرہ اور ٹماٹر شامل کریں۔

    اس کے بعد تھوڑا پانی ڈال کر پکائیں۔ قیمہ گل جائے تو اس میں پسا گرم مصالحہ شامل کریں۔

    ہری مرچیں ایک ایک انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں، تیل گرم کر کے ہری مرچیں فرائی کرلیں۔ جب قیمہ بھون جائے تو تلی مرچیں شامل کر کے دم پر چھوڑ دیں۔

    آخر میں ہرا دھنیہ شامل کرلیں، ہری مرچ کا قیمہ تیار ہے۔

  • آج کھانے میں قیمہ مشروم کری تیار کریں

    آج کھانے میں قیمہ مشروم کری تیار کریں

    آج کھانے میں کیا بنایا جائے؟ یہ وہ سوال ہے جو ہر خاتون خانہ کو روزانہ پریشان کیے رکھتا ہے۔ اگر آپ بھی اس مشکل سے دو چار ہیں تو آج کھانے کی ترکیب ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

    آج کھانے میں آپ لذیذ قیمہ مشروم کری تیار کر کے اہل خانہ سے بے حد داد وصول کرسکتی ہیں جو بنانے میں بھی نہایت آسان ہے۔


    اجزا

    قیمہ: ڈھائی کلو

    مشروم: 10 سے 12 عدد

    کٹی ہوئی پیاز: 2 کپ

    ٹماٹر پیوری: 2 چمچ

    کالی مرچ: ڈیڑھ چائے کا چمچ

    نمک: 2 چائے کے چمچ

    انڈے: 2 عدد

    ہلدی: 1 چٹکی

    زیرہ پاﺅڈر: 1 چائے کا چمچ

    تیل: 4 چمچ


    ترکیب

    تیل گرم کر کے پیاز کو سنہری ہونے تک فرائی کریں۔

    اب اس میں قیمہ اور ٹماٹر پیوری ڈال کر بھونیں۔

    اس میں نمک، کالی مرچ، ہلدی اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

    آدھا کپ پانی ڈال کر پیاز گل جانے پر اس میں انڈے توڑ کر ڈال دیں۔

    پھر مشروم ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور دم لگا دیں۔

    مزیدار قیمہ مشروم کری تیار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔