Tag: #QGvPZ

  • پی ایس ایل 4: واٹسن کا لاٹھی چارج، گلیڈی ایٹرز کی ایک اور فتح، پلے آف مرحلے تک رسائی

    پی ایس ایل 4: واٹسن کا لاٹھی چارج، گلیڈی ایٹرز کی ایک اور فتح، پلے آف مرحلے تک رسائی

    ابوظہبی: پاکستان سپرلیگ کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ایک اور فتح اپنے نام کرلی، واٹسن اور احمد شہزاد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ سیزن 4 کا چوتھا مرحلہ ابوظہبی میں شروع ہوگیا، جس کے تحت گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔  گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سیمی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 166 رنز کا ہدف دیا جسے سرفراز الیون نے 2 وکٹوں نقصان پر باآسانی حاصل کیا اور 8 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن نے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ احمد شہزاد نے 45 گیندوں پر پی ایس ایل کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے اسکور برابر کیا تو وہاب ریاض نے نو بال کرا کے سرفراز الیون کو جیت دلوا دی۔

    شین واٹسن کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    پشاور زلمی اننگز

    زلمی کو اوپنگ آغاز اچھا ملا اور کامران اکمل نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا، اے ڈی ایس فلیچر محمد نواز کی گیند پر 26 کے انفرادی جبکہ 58 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، امام الحق 13 رنز بنا کر فواد احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    کامران اکمل نے 50 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان ڈیرن سیمی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز

    ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز واٹس سن اور احسن علی نے کیا، 8 رن کے مجموعی اسکور پر سرفراز الیون کی پہلی وکٹ گری تاہم احمد شہزاد نے واٹس کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔

    احمد شہزاد چوالیس گیندوں پر 50 رنز بناکر عمید آصف کی گیند پر کلین بولڈ ہو کر پویلین روانہ ہوئے، انہوں نے 45 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی یوں گلیڈی ایٹرز کی دوسری وکٹ 137 رنز پر گری۔

    اسکواڈ

    پشاور زلمی

    ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، اینڈرے فلیچر، کیرون پولارڈ، ڈاسن، حسن علی، ابتشام شیخ، عمید آصف،  اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    سرفراز احمد کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، احسن علی، شین واٹسن، روسو، کامران اکمل، ڈیوائن براوو، محمد نواز، سہیل تنویر، محمد حسنین اور فواد احمد شامل ہیں۔

    میچ سمری

    پی ایس ایل کے ابتدائی تین مراحل میں کھلاڑیوں نے دبئی اور ابوظہبی میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے لیے خوب محنت کی، باؤلرز وکٹیں اڑانے کو تیار تھے، تمام ٹیموں کے کپتان اور کھلاڑی ٹرافی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل 4: کراچی شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، ہیلتھ ایکشن پلان بھی تیار

    خیال رہے کہ کراچی کنگز کے کولن انگرام نے سیزن فور کی پہلی سنچری بنائی اور ساتھ ہی 127 رنز بنا کر سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    کراچی کنگز کے ہی بابر اعظم اور لیونگسٹن نے 157 رنز بنا کر پی ایس ایل کی سب سے بڑی شراکت قائم کی جسے ابھی تک کوئی برابر نہیں کرسکا۔

  • آخری 2 میچز میں کی گئی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سرفراز احمد جیت کے لیے پرعزم

    آخری 2 میچز میں کی گئی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سرفراز احمد جیت کے لیے پرعزم

    لاہور: پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آخری دو میچز میں کی گئی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، سرفراز احمد نے کہا کہ کھلاڑی پاکستان میں نہ کھیلنا چاہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں؟ واٹسن، کیون پیٹرسن کی جگہ بہترین کھلاڑی شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔

    کپتان کوئٹہ گلیڈیٹرز نے کہا کہ زلمی سے ایک میچ جیتے اور ایک ہارے ہیں، کل کا میچ اچھا ہوگا، میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، تھسارا پریرا اور محمود اللہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، تاہم شین واٹسن اور کیون پیٹرسن کا مقابلہ کسی صورت نہیں ہوسکتا۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ شین واٹسن نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی تھی تاہم ان کی فیملی کی جانب سے ان کو منع کردیا گیا اس لیے وہ پاکستان نہیں آرہے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ پچھلے دو سال سے فائنل کھیلتے آرہے ہیں، آخری دو میچز میں کی گئی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، پی ایس ایل تھری کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم کل لاہور میں پشاور زلمی سے مدمقابل ہوگی، دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ اہم ہے، جو ٹیم ہارے گی وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

    یہ پڑھیں: سرفراز احمد کی بھارتی گانوں پر موج مستیاں، ویڈیو وائرل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پشاور بمقابلہ کوئٹہ، زخمی سیمی نے اپنی ٹیم کو فتح‌ دلوا دی

    پشاور بمقابلہ کوئٹہ، زخمی سیمی نے اپنی ٹیم کو فتح‌ دلوا دی

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے دسویں‌ میچ میں‌ پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن تھری کے 10ویں میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی جبکہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد نے کی۔

    پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا، سرفراز الیون کی پہلی وکٹ 11 جبکہ دوسری 60، تیسری 67، چوتھی 83، پانچویں 125، چھٹی 130، ساتویں 132 اور آٹھویں 135 کے مجموعی اسکور پر گری۔

    شین واٹسن 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ زلمی کے باؤلر عمید آصف، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی نے دو دو جبکہ ثمین گل اور خالد عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو مقررہ 20 اوورز میں جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تمیم اقبال اور کامران اکمل نے کیا، سیمی الیون کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہیں سکا تاہم اوپنر تمیم اقبال 36 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔

    زلمی کے کپتان پہلی اننگز میں زخمی ہوگئے تھے تاہم انہوں نے پانچواں کھلاڑی آنے کے بعد کریز سنبھالی اور اپنی ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی، آخری اوور میں پشاور کی ٹیم کو 10 رنز درکار تھے جسے سیمی نے 2 گیندوں قبل ہی پورا کردیا۔

    پشاور زلمی اننگز

    سولہویں اوور میں محمد حفیظ کیچ آؤٹ ہوکر 29 کے انفرادی جبکہ 107 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے بعدازاں تمیم اقبال بھی رن آؤٹ ہوگئے، اٹھارویں اوور میں میچ سسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا تو زلمی کے زخمی کپتان نے آکر کریز سنبھالی اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بناکر ٹیم کو ناممکن فتح دلوائی۔

    پشاور زلمی کے بلے باز تمیم اقبال اور محمد حفیظ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پندرہویں اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 تک پہنچایا۔

    سیمی الیون نے تیز کھیل پیش کیا اور اگلے پانچ اوورز میں 76 رنز بنائے، دسویں اوور کے اختتام پر زلمی کا مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 76 تک پہنچا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تمیم اقبال اور کامران اکمل نے کیا، تیسرے اوور کی پہلی بال پر سیمی الیون کی پہلے بلے باز کامران اکمل 10 کے انفرادی جبکہ 23 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، پانچ اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 29 تک پہنچا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز

    آخری کے پانچ اوورز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مجموعی اسکور میں 41 رنز کا اضافہ کیا اور اس طرح بیسویں اوور کے اختتام پر سرفراز الیون کا اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 تک پہنچا۔

    پندرہ اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 110 رنز چار کھلاڑی آؤٹ تک پہنچا۔

    نئے آںے والے بیٹسمین عمر امین زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہیں سکے اور وہ وہاب ریاض کی گیند پر 11 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، بعد ازاں دسویں اورر کی چوتھی بال پر خالد عثمان کی بال پر کلین بولڈ ہوئے، واٹسن نے 32 گیندوں پر پانچ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 47 رنز اسکور کیے، دسویں اوور کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 69 تک پہنچا۔

    عمر امین ڈیرن سیمی کی گیند پر آؤٹ‌ ہوئے

    شین واٹسن تین رنز کم سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے

    سرفراز الیون کو اوپنگ کا آغاز اچھا نہ مل سکا، اسد شفیق تیسرے اوور کی دوسری بال پر 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، 5 اوورز کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 29 تک پہنچا۔

    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا جبکہ زلمی کے ڈبیو کرنے والے باؤلر ثمین گل نے پہلا اوور کروایا جس میں صرف ایک رن ہی بن سکا۔

    ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی کی ٹیم نے تین تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں‌ جبکہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم میں‌ایک تبدیلی کی گئی۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتے تب بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، گراؤنڈ چھوٹا ہے تو مخالف ٹیم کو جیت کے لیے بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    پشاور زلمی نے اب تک تین میچ کھیلے جن میں سے انہیں صرف ایک میں فتح ملی، سیمی الیون کے لیے آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد گلیڈی ایٹرز کے حوصلے بھی بلند ہیں۔