Tag: qibla-ayaz

  • قبلہ ایاز دوبارہ  3سال کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری

    قبلہ ایاز دوبارہ 3سال کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:قبلہ ایاز کو دوبارہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر کردیا گیا ، اس حوالے سے وزارت قانون نے تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے12ممبران کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، ترجمان کا کہنا ہے کہ تقرریاں صدرڈاکٹرعارف علوی کی جانب سےعمل میں لائی گئیں۔

    وزارت قانون کےنوٹیفکیشن کےمطابق تقرریاں3 سال کیلئےکی گئی ہیں، ترجمان نے کہا ہے کہ قبلہ ایاز کو 3سال کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔

    دیگرممبران میں ڈاکٹرعمیرمحمودصدیقی،پیرابوالحسن محمد شاہ ، محمدحسن حسیب الرحمان،مولاناحامد الحق، علامہ محمدحسین اکبر،سیدضیااللہ شاہ بخاری ، پیرزادہ جنیدامین،حافظ محمدطاہرمحموداشرفی شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق مفتی محمدزبیر ، سیدمحمد حبیب عرفانی ،مولانانسیم علی شاہ بھی ممبران میں شامل ہیں۔

  • شرعی حکم ہے جہاں کروناپھیل چکا ہو، وہاں کے لوگ دوسرے علاقوں میں نہ جائیں، قبلہ ایاز

    شرعی حکم ہے جہاں کروناپھیل چکا ہو، وہاں کے لوگ دوسرے علاقوں میں نہ جائیں، قبلہ ایاز

    اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس ایک وبائی مرض ہے، شرعی حکم ہے جہاں کروناپھیل چکا ہو،وہاں کے لوگ دوسرے علاقوں میں نہ جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا زینب الرٹ بل کے بارے کچھ تحفظات ہیں ، کونسل کا فیصلہ ہے زینب الرٹ بل میں موت کی سزا برقرار رہنی چاہیے۔

    قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ کونسل نے بل کوزینب کے نام سے منسوب کرنےپراختلاف کیا ہے، زینب کےنام سےبل متاثرہ خاندان کیلئے ہمیشہ  صدمےکےمترادف ہے۔

    کرونا وائرس کےحوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل نے قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا حدیث کی روشنی میں مخصوص بیماریوں  پرحفاظتی اقدامات کی واضح ہدایات ہیں، جس جگہ ایسی وبا موجودہووہاں کے افراد کسی دوسری جگہ نہ جائیں، ایسے علاقے جہاں وبا نہیں وہ لوگ وبا والی جگہ جانے سے اجتناب کریں۔

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا عورت مارچ پراسٹیک ہولڈرز کیساتھ فکری وعلمی نشست کااہتمام کیاجائےگا ، شہید مقدس  اوراق کو کیمیکل کے ذریعے تحلیل کرنے کو درست قرار دیاگیا ہے۔

    قبلہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک وبائی مرض ہے ، تمام وبائی امراض روکنےکیلئے اقدامات کئے جائیں ، شرعی حکم ہے جہاں کروناپھیل چکا وہاں کے لوگ دوسرےعلاقوں میں نہ جائیں ، زیارات عمرہ حج جیسے اجتماعات کیلئے ماہرین روکیں توعمل کرنا چاہئے۔

  • قمری کیلنڈر اپنی جگہ لیکن قرآن و حدیث میں عید و رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر ہوتا ہے،قبلہ ایاز

    قمری کیلنڈر اپنی جگہ لیکن قرآن و حدیث میں عید و رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر ہوتا ہے،قبلہ ایاز

    اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے واضح کیا ہے کہ قمری کیلنڈر اپنی جگہ لیکن قرآن و حدیث کے مطابق عید و رمضان کا اعلان چاند دیکھ کر ہوتا ہے، قمری کیلنڈر کی شرعی حیثیت کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قمری کیلنڈرپروزیرسائنس ٹیکنالوجی اور علما کا اختلاف برقرار ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو مل گیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل کا شعبہ تحقیق اس پر کام کررہا ہے۔

    قبلہ ایاز کا کہنا تھا حکومت نے جو کلینڈر بھیجا ہے اس سے پتہ چلے گا کہ چاند کب اور کہاں نکلے گا، دنیا میں ابھی تک کہیں بھی عید کا اعلان نہیں ہوا، طریقے کے تحت رویت کا باقاعدہ اہتمام ہونا چاہیے، قرآن و حدیث کے مطابق عید اور رمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر کرنا ہوتا ہے اور رویت کے ساتھ جدید آلات کا استعمال میں بھی کیا جاسکتا ہے۔

    قمری کیلنڈر کی شرعی حیثیت کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ عید کےچانداورروزے کیلئےرویت ضروری ہے، قمری کیلنڈر کی شرعی حیثیت کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا ، شعبہ تحقیق اور علماء کی رائے کے باعث عید سے پہلے فیصلہ ممکن نہیں، طلب معاملہ ہے علماء کی رائے کے بغیر حتمی رائے نہیں دے سکتے۔

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ کیا حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کردیا ہے؟ کیا حکومت نے اس بات کی اجازت دیدی ہے کہ عید کا اعلان وزارت سائنس وٹیکنالوجی کرے گی؟

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری قمری کلینڈر میدان میں لے آئے تھے اور ساتھ ہی اگلے 5 سال کی عیدوں کا اعلان بھی کیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ 5 سالہ قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا ہے اور اسلامی نظریاتی کونسل اب تک ہمارے کام سے مطمئن ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی دعوت دی ہے۔

  • جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں، قبلہ ایاز

    جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں، قبلہ ایاز

    اسلام آباد : چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ڈالر ذخیرہ کرنا اور عوام کے مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت شریعت نہیں دیتی، جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے ملک میں ڈالرکے مصنوعی بحران اور روپے کی بے قدری کے حوالے سے کہا ڈالر کا ذخیرہ اس مقصد کے لیے کیا جائے کہ ملک کی معیشت کو نقصان ہو، یہ اسلامی اصولوں کے خلاف ہے، مفاد عامہ کے خلاف کسی کام کی شریعت اجازت نہیں دیتی، جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں۔

    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا ملکی مفادکونقصان پہنچانےوالوں پراللہ کاعذاب ہے، اسلام ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیتا، ڈالر ذخیرہ کرنا،عوام کےمفادکےخلاف کام کرنےکی اجازت شریعت نہیں دیتی۔

    قبلہ ایاز نے کہا ہمیں بحیثیت قوم مل کر اس بحران کامقابلہ کرناہوگا، ملکی مفاداولین ترجیح ہونی چائیے، ملکی معیشت سےفائدہ پوری قوم کو ہوگا۔

    مزیدپڑھیں  :  موجودہ حالات میں ڈالر خرید کر قیمت بڑھنے پر بیچناشرعاً گناہ ہے، مفتی تقی عثمانی

    گذشتہ روز ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا تھا امریکی کرنسی مہنگا کر کے بیچنے کی نیت سے رکھنا شرعاً ناجائز ہے، ، یہ عمل ملک کے ساتھ بے وفائی اورذخیرہ اندوزی بھی ہے، جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے۔

    انہوں نے دعا کی تھی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراس کے برے نتائج سے محفوظ رکھیں اور کہا سب مل کرملک کومشکل صورتحال سےنکالیں۔

    دوسری جانب علما کرام نے موجودہ صورتحال میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کو غلط اور خلاف قانون قرار دیا تھا، مذہبی اسکالر مفتی محمد زبیر کا کہنا ہے مسلمانوں کی مملکت کو نقصان پہنچانا صریحاً ناجائز اور قانون شکنی ہے۔

  • ریاستِ مدینہ کاقیام آسان نہیں، اس میں وقت لگے گا، ڈاکٹر قبلہ ایاز

    ریاستِ مدینہ کاقیام آسان نہیں، اس میں وقت لگے گا، ڈاکٹر قبلہ ایاز

    اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ریاستِ مدینہ کاقیام آسان نہیں، اس میں وقت لگے گا، حکومت ٹاسک فورس بنائے تو اسلامی نظریاتی کونسل بھی کردار ادا کرے گی اور ریاست مدینہ کیلئے نتیجہ اخذکرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ریاست مدینہ کا مقصد فلاحی مملکت کا اعادہ ہے، ریاست مدینہ پر ہماری تجاویز اصولی ہوں گی، حکومت کو ریاست مدینہ کیلئے ٹاسک فورس کی تجویزدی ہے۔

    ،قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ ہمارا عدالتی نظام مہنگا ہونے کے سبب انصاف کاحصول مشکل ہے، ریاست مدینہ کے عدالتی نظام میں انصاف سستا ہوناچاہیے اوربنیادی تعلیم بھی ہر شہری کا حق ہے اور بےروزگاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کاخاتمہ ضروری ہے۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کہا ریاست مدینہ پر ٹاسک فورس ہرشعبے کیلئے کام کرسکتی ہے۔ فی الحال پولیس اورعدالتی نظام ریاست مدینہ کےتقاضوں سےہم آہنگ نہیں، تعلیمی نظام بھی ریاست مدینہ کے مطابق نہیں ہے، ہمارے یہاں امیر اور غریب کےلئے تعلیم کانظام مختلف ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹاسک فورس بنائے تو اسلامی نظریاتی کونسل بھی کردار ادا کرے گی اور ریاست مدینہ کیلئے نتیجہ اخذ کرسکیں گے، سفارشات میں ثقافتی ،معاشرتی اوردینی معاملات کا خیال رکھاجائے گا۔

    یاد رہے جنوری میں اسلامی نظریاتی کونسل نے جدید دور میں ریاست مدینہ کے قیام کے حوالے سے عملی اقدامات کیلیے حکومت سے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم سے علمائے کرام کی ملاقات، اقتصادی ترقی کے لیے حکومتی کوششوں کی حمایت

    اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک کو ’’ریاست مدینہ‘‘ بنانے کے متعلق سفارشات تیار کیں تھیں ، جس میں سب سے پہلے سودی نظام کے خاتمے کی متفقہ تجویزدی گئی، نظام حکومت اور نظام عدل کو اسلامی بنیادوں پراستوار کرنے کی تجویز دی تھی۔

    اس سے قبل زیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا حکومت اسلامی نظریاتی کونسل سے بھرپور رہنمائی لینے کی خواہشمند ہے، کونسل کی قابل عمل سفارشات پر فی الفور عمل کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ ریاست کے فلسفے پر اسلامی نظریاتی کونسل سفارشات پیش کرے گی، مذہبی امور، قانون انصاف، داخلہ، تعلیم اور پارلیمانی امور کی وزارتیں مسلسل اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی لیتی رہیں گی۔

    واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا لوگوں سے عہد کیا ہے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بناؤں گا۔