Tag: qillat

  • پیٹرول کی قلت ،شہریوں نے تانگے کی سواری شروع کردی

    پیٹرول کی قلت ،شہریوں نے تانگے کی سواری شروع کردی

    فیروزوالا: پاکستان کو  ایشئین ٹائیگر بنانے کا دعویٰ کرنے والے حکمرانوں نے  عوام کو  ماضی میں دھکیل دیا ،پنجاب بھر میں پیٹرول کی مسلسل کمی کے باعث فیروزوالا کے شہریوں نے تانگے کو متبادل سواری کے طورپر استمعال کرناشروع کردیا ہے۔

    فیروزوالاکے رہائشیوں کا کہناہے کہ پیٹرول اور سی این جی کی بندش اور کمی نے مشکلات میں ڈال دیاہے۔ دفاتر، آفس اور ملازمت جانے والے افراد مشکلات سے نکلنے کےلئے تانگہ گاڑی کو متبادل کے طورپر استعمال کر رہے ہیں،

    لوگوں کا کہناہے کہ لاہور کے قرب وجوار کے علاقوں سے ملازمت جاتے ہوئے پیدل چلنامحال ہے۔ بروقت پہنچنے کےلئے سائیکل اور تانگے کا استعمال کر رہے ہیں۔

    تانگے کے کوچوان کا کہناہے کہ پیٹرول نہ ہونے سے ہمارا پہیہ بھی چل گیا ہے،شہریوں کا کہناہے کہ حکومت کو فوری اقدامات اٹھانے ہونگے۔

  • مٹھی: قحط سالی سے ایک اور بچی دم توڑ گئی

    مٹھی: قحط سالی سے ایک اور بچی دم توڑ گئی

    مٹھی: سرکاری اسپتال میں آج ایک اور بچی دم توڑ گئی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چھتیس ہوگئی ہے۔

    تھر میں قحط سالی کی صورت حال برقرار ہے، آج ایک اور بچی سول اسپتال مٹھی میں پانی کی قلت اور صحت کے ناقص انتظامات کی نظر ہوگئی، جس کےبعد ہلاکتوں کی تعداد چھتیس تک جا پہنچی ہے۔

    سول اسپتال مٹھی کے ڈاکٹر دیال کےمطابق صرف ان کے اسپتال میں اکتالیس بچے زیرِ علاج ہیں، اس کے علاوہ مٹھی کے دیگر سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بھی سینکڑوں بچے علاج کی غرض سے داخل کئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب حکومت نے پینے کے صاف پانی کے ٹینکرز تھر کے مختلف علاقوں میں روانہ کردیئے ہیں جبکہ پاکستان ریلیف فاونڈیشن کے سربراہ حلیم عادل شیخ بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لئے تھر پہنچ گئے۔

  • لاہورکشیدگی:شہرمیں پیٹرول اور ڈیزل نایاب ہوگیا

    لاہورکشیدگی:شہرمیں پیٹرول اور ڈیزل نایاب ہوگیا

    لاہور :حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اقتدار کی جنگ میں شہری اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہو گئے، شہر میں پیٹرول اور ڈیزل نایاب ہونے سے شہری خوار ہو گئے۔ اقتدار کی جنگ میں شہری اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہو گئے ہیں، شہر میں پیٹرول نا یاب ہوگیا۔ شہری دربدر ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ میں شہریوں سے اُن کے بنیادی حقوق بھی چھین رہی ہے۔

    قائد حزبِ اختلاف میاں محمود الرشید صوبائی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں شہر کے لیے پیٹرول کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔پٹرول کی قلت سے دوسرے شہروں سے آنے والے مسافر بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔