Tag: qismat baig

  • اداکارہ قسمت بیگ قتل‘ چارملزمان گرفتار

    اداکارہ قسمت بیگ قتل‘ چارملزمان گرفتار

    لاہور: اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے پولیس نے موبائل ریکارڈ کی مدد سے مبینہ مرکزی ملزم سمیت چار دیگر افراد کوگرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس نےفیصل آباد اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے اداکارہ کےقتل کےالزام میں چار ملزمان رانا مزمل‘رانا فہیم‘ رانا تجمل اور شاہد کو حراست میں لیاہے۔پولیس نے ملزمان کو موبائل فون ریکارڈ سےٹریس کیا۔

    اس سے قبل مقتولہ کے سیکرٹری علی رضا بٹ اور ان کے ڈرائیور کو بھی پولیس نے گرفتار کیا تھاجبکہ ایک اور اداکارہ مانور کو بھی تفتیش کا دھاراوسیع کرتے ہوئے حراست میں لیا تھا ۔

    قسمت بیگ قتل کیس، ڈرائیوراورگن مین کو بھی حراست میں لے لیا

     پولیس کا کہنا ہےمرکزی ملزم رانا مزمل ہے جو کہ اداکارہ کا سابق شوہرہے اوراس کے تاحال اداکارہ کے ساتھ تعلقات تھے اوراسے قسمت بیگ کی دوسروں سے دوستی پسند نہیں تھی۔

    واضح رہے کہ لاہور کی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو دو روز قبل ہربنس پورہ کے علاقے میں تھیٹرسے واپسی پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ پولیس نے کیس سے جڑے تمام افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

  • قسمت بیگ قتل کیس، ڈرائیوراورگن مین کو بھی حراست میں لے لیا

    قسمت بیگ قتل کیس، ڈرائیوراورگن مین کو بھی حراست میں لے لیا

    لاہور : اسٹیج کی معروف اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کیس میں پولیس نے سیکرٹری کے بعد ڈرائیور اور گن مین کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قسمت بیگ کا قتل اجرتی قاتلوں کے ذریعے کروایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے اداکارہ قسمت قتل کیس میں ابتدائی تفتیش کے بعد اہم پیش رفت کرتے ہوئے اداکارہ کے ڈرائیوراورگن مین کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

    اس سے قبل مقتولہ قسمت بیگ کے سیکرٹری علی رضا بٹ سابق شوہر رانا مزمل اوراداکارہ ماہ نو ر سمیت چار افراد کو تفتیش کیلیے حراست میں لیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قسمت بیگ کا قتل اجرتی قاتلوں کے ذریعے کروایا گیا ہے اس لیے ہم نے تفیش کے دائر کار کو وسیع کردیا ہے اوراب لاہور کے تھیٹرز میں مقتولہ کے ساتھ کام کر نیوالی دیگر اداکاراؤں سے بھی تفتیش کی جائی گی جس کے بعد امید ہے کہ یہ کیس حل کر لیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ دم توڑ گئیں

    واضح رہے کہ لاہور کی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو دو روز قبل ہربنس پورہ کے علاقے میں تھیٹرسے واپسی پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ پولیس نے کیس سے جڑے تمام افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

    مقتولہ کے سیکرٹری علی رضا بٹ کے بعد پولیس نے ڈرائیورابراہیم کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی فون کالز کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے جس سے کیس کی تحقیقات میں مدد مل سکتی ہے۔

    واقعے کو تین روز گزر جانے کے باوجود قتل میں ملوث ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے محفوظ ہیں۔

  • لاہورمیں اسٹیج اداکارہ قاتلانہ حملے میں زخمی

    لاہورمیں اسٹیج اداکارہ قاتلانہ حملے میں زخمی

    لاہور: شہرِ ثقافت میں ایک اداکارہ اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئی‘ ا داکارہ اور ان کے سیکریٹری کو زخمی حالت میں رات گئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے ایونٹ سے واپسی پر نامعلوم افراد نے مقامی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگم پر لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے سیکرٹری زخمی ہوگئے۔

    اداکارہ کو زخمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں فی الفور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی‘ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ٹانگ میں چار گولیا ں لگی ہیں۔

    مزید پڑھیں: فیصل آباد میں اسٹیج اداکارہ پر قاتلانہ حملہ

     پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اورحملے میں ملوث ملزمان جلد ہی پولیس کے شکنجے میں ہوں گے۔

    پولیس حکام کے مطابق ابھی تک کسی بھی شخص نے واقعے کی ایف آئی آردرج نہیں کرائی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: معروف اسٹیج اداکارہ گھر میں پراسرار طور پر ہلاک

     یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فیصل آباد میں واقع نشاط تھیٹر کے سامنے مسلح افراد نے مقامی اسٹیج اداکارہ بے بی جان پر فائرنگ کرکے با آسانی فرار ہوگئے۔ اس حملے میں بھی اداکارہ کی ٹانگ کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا ، تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ دونوں واقعات میں مماثلت محض اتفاقی ہے یہ ان کے پیچھے ایک ہی شخص یا گروہ کا ہاتھ ہے۔
    qismat-1

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آچکے ہیں ۔ اگست 2015 میں پشتو ٹیلی فلموں کی اداکارہ مسرت شاہین کو دن دھاڑے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔