Tag: QR code

  • بہن کی جگہ پرچہ دینے والی طالبہ کیو آر کوڈ کی مدد سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

    بہن کی جگہ پرچہ دینے والی طالبہ کیو آر کوڈ کی مدد سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

    لاہور: بہن کی جگہ پرچہ دینے والی طالبہ کیو آر کوڈ کی مدد سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کیو آر کوڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ اپنی بہن کی جگہ پر پرچہ دیتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، وزیر تعلیم پنجاب نے کیو آر کوڈ اسکین کر کے امیدواروں کی شناخت چیک کی تھی، اس دوران جعلی امیدوار پکڑ لیا گیا۔

    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ طالبہ اپنی بہن کی جگہ ریاضی کا پرچہ دے رہی تھی، ان کی ہدایت پر طالبہ کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


    امتحانی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ہوشیار ہو جائیں !


    وزیر تعلیم نے کہا نقل اور دھوکا دہی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، کیو آر کوڈ اسکین ٹیکنالوجی سے نقل اور دھوکا دہی کا راستہ بند کر دیا ہے، اب کوئی امیدوار کسی کی جگہ پرچہ نہیں دے سکتا۔

    انھوں نے کہا جعل سازی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں یقینی بنائی جا رہی ہیں، وزیر تعلیم نے تمام نگران عملے کو امیدواروں کی جانچ پڑتال مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

  • واٹس ایپ فیچر : کاروباری صارفین کو بڑی سہولت فراہم

    واٹس ایپ فیچر : کاروباری صارفین کو بڑی سہولت فراہم

    دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کمپنی کاروباری صارفین کے لیے ایک بہترین فیچر کی آزمائش کررہی ہے۔

    میٹا کی زیر ملکیت ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نت نئے فیچر متعارف کروائے گئے جس کا مقصد صارفین کو سہولیات مہیا کرنا اور دیگر ایپلی کیشنز کے مقابلے میں سبقت لے جانا ہوتا ہے۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی نے اپنی میسجنگ ایپلیکیشن کے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے۔

    اب صارفین چینل کو فالو کرنے کے لیے ’کیو آر کوڈز‘ استعمال کر سکتے ہیں، جس سے متعلقہ معلومات تک رسائی میں تیزی آئے گی۔ یہ فیچر چینلز کو تلاش کرنے کا زیادہ مؤثر طریقہ فراہم کرتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ ’کیو آر کوڈز‘ کی مدد سے مختلف کاروبار صارفین کے ساتھ اپنے چینلز کو باآسانی شیئر کر سکیں گے اور اپنی مارکیٹنگ کر سکیں گے۔

    نیچے دیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ بِیٹا ٹیسٹرز کے لیے یہ نیا فیچر فعال کیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے چینلز کے لیے منفرد کیو آر کوڈ بنا سکتے ہیں۔

    چینل لنکس کو شیئر کرنے کے لیے کیو آر کوڈز کے تعارف نے صارفین کو مختلف شیئرنگ آپشنز فراہم کیے ہیں، یہ فیچر صارفین کو ان کے کاروبار کی ترقی میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے اور صارفین کو میسجنگ پلیٹ فارم کے ذریعے جڑنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ کمپنی واٹس ایپ میں ہی ایک نئی امیج سرچ سہولت شروع کرنے والی ہے جس کے تحت کسی تصویر کے موصول ہونے کے بعد، صارفین اسے محفوظ کرنے، ایڈٹ کرنے، یا اضافی معلومات کے لیے ویب پر تلاش کرنے کا انتخاب کرسکیں گے۔

    یہ سہولت جو گوگل لینس فیچر سے مشابہت رکھتی ہے، معلومات کے حصول کے عمل کو آسان بنائے گی، خاص طور پر آن لائن شاپنگ کے دوران بہت مفید ثابت ہوگی۔

  • سعودی حکومت کا وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    سعودی حکومت کا وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    ریاض: سعودی عرب میں وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کا نیا نظام اسٹیکر کی جگہ کیو آر کوڈ ہوگا، کابینہ نے منظوری دے دی۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سعودی کابینہ نے ویزوں کے لیے نئے طریقہ کار کی منظوری دی، پاسپورٹ پر اسٹیکرز کی بجائے اب ای ویزا جاری ہوگا، جس پر کیو آر کوڈ ہوگا۔

    سعودی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملازمت، اقامہ اور وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں کا نیا سسٹم متعارف کرانے والی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

    پہلے مرحلے میں ای ویزا سسٹم 7 ممالک میں نافذ کیا جا رہا ہے، آن لائن اجرا متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلا دیش، انڈیا، انڈونیشیا اور فلپائن میں ہوگا۔

  • خیبر پختونخوا پولیس نے کیو آر کوڈ لائسنس متعارف کرا دئیے

    خیبر پختونخوا پولیس نے کیو آر کوڈ لائسنس متعارف کرا دئیے

    پشاور : خیبرپختوانخوا پولیس نے جعلی لائسنس کی روک تھام کے لیے کیو آر کوڈ لائسنس متعارف کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے جعلی لائسنس کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پاسداری و جرائم کی روک تھام کےلیے نیا فارمولا متعارف کرا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ٹریفک پولیس کی جانب سے کیو آر کوڈ والا ڈرائیونگ لائسنس تیار کیا گیا ہے۔ جس کی تصاویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں۔

    ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ کیو آر کوڈ ڈرائیونگ لائسنس ٹریفل برانچ پشاور میں تیار کیے جارہے ہیں۔

    ایس ایس پی ٹریفک پشاور کا کہنا ہے کہ کیو آر کوڈ لائسنس کے اجراء کے بعد ٹریفلک وارڈنز کو ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔

    مزید پڑھیں : اسلام آباد: پہلی مرتبہ خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری

    خیال رہے کہ وفاقی دار الحکومت کی پولیس نے گذشتہ ماہ ایک خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا تھا، یہ اپنی نوعیت کا اسلام آباد میں پہلا ڈرائیونگ لائسنس ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا علی لیلیٰ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی رہنما ہیں۔

    علی لیلیٰ نے پندرہ سال پہلے ڈرائیونگ شروع کی، جب کہ انھیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے ابھی ڈرائیونگ لائسنس ملا۔ ان کا کہنا ہے کہ 2000 میں ان کے والد نے ڈرائیونگ سکھائی تھی۔

    علی لیلیٰ راولپنڈی میں آواز شی میل فاؤنڈیشن کی صدر بھی ہیں، وہ ڈرائیونگ سیکھنے کے بعد سے جڑواں شہروں میں بغیر لائسنس کے پندرہ سال تک گاڑی چلاتی رہی ہیں۔