Tag: Quaid`s mausoleum

  • کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنائیں گے ، شہباز شریف

    کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنائیں گے ، شہباز شریف

    کراچی: لیگ ن کے صدرشہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنائیں گے، میں نے جو بھی وعدہ کیا وہ پورا کیا، جو ابھی وعدے کررہا ہوں وہ بھی پورے کروں گا ، انشااللہ کراچی سے جیت کر کراچی کی نمائندگی کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر شہباز شریف نے میڈیا سے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو جنوبی ایشیا کا پیرس بنائیں گے ، جب لاہورپیرس بنانےکی بات کی تولوگ مذاق سمجھ رہے تھے، اب کراچی کو لاہور جیسا خوبصورت بناؤں گا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اگر عمرے پر جاتا تو پی آئی اے پر جاتا ، میں نے جو بھی وعدہ کیا وہ پورا کیا، جو ابھی وعدے کررہا ہوں وہ بھی پورے کروں گا۔

    صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ آج کراچی سے اپنی انتخابی مہم شروع کررہا ہوں ، انشااللہ کراچی سے جیت کر کراچی کی نمائندگی کروں گا ، مجھےکراچی کے لوگوں کا اعتماد چاہیے۔


    مزید پڑھیں : وعدہ کرتاہوں 3سال میں کراچی کے ہر گھر میں پانی ہوگا اور6ماہ میں تمام کچراصاف کردیں گے، شہباز شریف


    اس سے قبل فیڈریشن سے خطاب میں کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاق میں حکومت ملی تو صوبائی حکومت کیساتھ مل کر کراچی کواس کا مقام دلوائیں گے، وعدہ کرتا ہوں تین سال میں ہر گھر میں پانی کی فراہمی اور 6 مہینے کے اندر کراچی کا تمام کوڑا کرکٹ اٹھائیں گے۔

    مسلم لیگ ن صدر کا کہنا تھا کہ ایک نہیں10 منصوبے گنوا سکتا ہوں جن پر توجہ دی گئی، ایسے کئی منصوبے ہیں، جن پرخصوصی توجہ دی اور انہیں مکمل کیا، ہمیں جھوٹ کے بجائے اپنی کارکردگی پر جواب دینا چاہیے، ملک میں 18 ،18گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، فیکٹریاں بند تھیں، آج ملک کا پہیہ چل رہا ہے، لوڈشیڈنگ کا 90 فیصد تک خاتمہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قائداعظم ؒ کا یوم ولادت ‘مزارقائد پرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب

    قائداعظم ؒ کا یوم ولادت ‘مزارقائد پرگارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب

    کراچی : بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا 142 واں یوم ولادت آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر دن کا آغاز نمازفجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی اورامن وسلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

    کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پرکراچی میں مزار قائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔


    بابائےقوم قائداعظم کے یوم ولادت پرصدرمملکت اوروزیراعظم کا پیغام


    پاکستان ملٹری اکیڈمی پی ایم اے کاکول کے چاق وچوبند دستے نے مزار قائد پرگارڈز کے فرائض سنبھال لیے اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹس مزار قائد پرگارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    مہمان خصوصی میجرجنرل اخترنوازستی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    خیال رہے کہ مزارقائد پرسال میں3 مرتبہ گارڈزکی تبدیلی کی تقریب ہوتی ہے۔


    بابائےقوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ کا یوم ولادت آج منایا جارہا ہے


    واضح رہے کہ ملک بھر میں آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 142واں یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیول  چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مزار قائد پر حاضری

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مزار قائد پر حاضری

    کراچی : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے مزار قائد پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کراچی پہنچے اور مزار قائد پر حاضری دی ، ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

    ترجمان کے مطابق امیر البحرنے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

    خیال رہے کہ پاک بحریہ کی کمان سنبھالنےکے بعد نیول چیف کا کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے وزیراعظم شاہدخاقان سے ملاقات کی تھی، وزیراعظم نے ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا۔


    مزید پڑھیں : ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی


    واضح رہے کہ چند روز قبل سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی تھی، پاک بحریہ کے سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ایڈمرل محمد ایڈمرل ذکا اللہ کو نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو کمان سونپی۔

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے1981 میں نیول آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا،انہیں کمانڈ اینڈ اسٹاف کے مختلف عہدوں کا وسیع تجربہ ہے۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کثیرالملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں اورانہیں خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قائد اعظم کی برسی، گورنرسندھ اور وزیراعلی سندھ  کی مزارقائد پر حاضری

    قائد اعظم کی برسی، گورنرسندھ اور وزیراعلی سندھ کی مزارقائد پر حاضری

    کراچی : قائد اعظم کی برسی کے موقع پر گورنرسندھ محمدزبیر اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےمزارقائدپر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا انہتر واں یوم وفات ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، قائداعظم کے یوم وفات پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نےمزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر سہیل انورسیال، جام شورو اور دیگر وزرا بھی موجود تھے۔

    گورنرسندھ محمد زبیر نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ جیسا پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے سوچا تھا، ہمیں اس پر کام کرنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے، بابائےقوم کی برسی پرمزارپرحاضری دیناہم سب کافرض ہے، پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کےخواب پر پورااترے گا۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی کیلئے معاشی ترقی بہت اہم ہے ، قائداعظم کےاصولوں پرعمل کرکےملک کوامن کاگہوارہ بناسکتے ہیں، انتظامی مسائل ہرجگہ ہوتے ہیں،آئی جی سندھ سے کوئی تنازع نہیں، عدالت کے احکامات کے مطابق کام ہورہا ہے۔

    دوسری جانب تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے بھی مزارقائد پر حاضری دی، ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمد سعید کی مزارقائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

    مئیر کراچی وسیم اختر نے بھی مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال  پر شیئر کریں۔