Tag: qualifai

  • افغانستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں جگہ بنالی

    افغانستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں جگہ بنالی

    ڈبلن: افغانستان نے پاپوانیوگینی کیخلاف چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزارسولہ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    ڈبلن میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے تیسرے پلے آف میں افغانستان کیخلاف پاپوا نیو گینی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر ایک سو ستائیس رنز بنائے۔

    چارلس امینی سینتیس رنز بناکر نمایاں رہے،افغان ٹیم کیلئے شاہ پور زدران نے دو وکٹیں حاصل کیں، افغانستان نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، نوروز مینگل نے پینسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

  • سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    میامی: عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، مینز فائنل آف اینڈی مرے اور نواک جوکووچ کے درمیان ہوگا۔

    عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز کی کامیابیوں کو بریک نہ لگ سکی، اے ٹی پی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سرینا ولیمز نے اسپین کی کارلا سوریز کو روند کر آٹھویں مرتبہ میامی اوپن کے ٹائٹل کا تاج اپنے سر سجایا۔

    چھپن منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں حریف کھلاڑی سرینا ولیمز کے سامنے بے بس نظر آئی، سرینا نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کے ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی۔

     دوسرے سیٹ میں بھی سرینا ولیمز ہی چھائی رہی، عالمی نمبر ایک نے چھ صفر سے دوسرا سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    مینز سنگل کا فائنل آج عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • میامی اوپن ٹینس: مرے کی سیمی فائنل تک رسائی

    میامی اوپن ٹینس: مرے کی سیمی فائنل تک رسائی

    فلوریڈا: برطانیہ کے اینڈی مرے اور ٹوماس برڈچ نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں تھرڈ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود شکست دے دی۔

    حریف کھلاڑی نے پہلا سیٹ تین چھ سے جیت کر برتری حاصل کی، مرے نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا اور پھر تیسرا سیٹ باآسانی چھ ایک سے جیت کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

    ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ نے ارجنٹائن کے یوآن موناکو کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا، برڈچ کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔

  • ورلڈ کپ: چارٹیموں نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ورلڈ کپ: چارٹیموں نے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    کراچی : ورلڈ کپ کے پول اے سے کون سی ٹیمیں کوارٹر فائنل کھیلیں گی، فیصلہ ہوگیا۔ کرکٹ کا چیمپیئن کون بنے گا،اور کون  اپنے سر پر ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا تاج سجائے گا ۔

    فیصلہ انیتس مارچ کو میلبورن میں ہوگا۔ لیکن کوارٹرفائنل کیلئے چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔  بنگال ٹائیگر انگلش شیروں کو ڈھیر کرنے کے بعد عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بنی۔

    نیوزی لینڈ سب سے پہلے ناک آؤٹ میں کوالیفائی کرنے والی ٹیم بنی، کیوی ٹیم ایونٹ میں تمام ٹیموں کو روند کر پول میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ مشترکہ میزبان آسٹریلیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

    سری لنکا کو رنز کے پہاڑ تلے دبا کر کینگروز نے بھی کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔ سری لنکن ٹائیگرز بھی انگلینڈ، بنگلہ دیش اور افغانستان کو دھول چٹاکر اگلے مرحلے میں پہنچے۔

    کرکٹ بے بی افغانستان اور بانی کرکٹ انگلینڈ ایک ایک فتح اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم تاحال جیت کیلئے ترستی رہ گئی۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس:اینڈی مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    آسٹریلین اوپن ٹینس:اینڈی مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    میلبورن : برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے ہوم فیورٹ نک کائرگیوس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

    مرے کی فتح کا اسکور چھ تین، سات چھ اور چھ تین رہا۔سیمی فائنل میں مرے کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ سے ہوگا۔ برڈچ نے کوارٹرفائنل میں چودہ مرتبہ کے گرینڈ سلم ونر اسپین کے رافیل نڈال کو زیر کیا تھا۔

  • یو اے ای ٹینس: اسٹینلاس واورینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    یو اے ای ٹینس: اسٹینلاس واورینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    ابوظہبی :اسٹینلاس واورینکا کو  یو اے ای ٹینس میں سیمی فائنل تک رسائی مل گئی،تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن چیمپئین سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے یواےای میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ابوظہبی میں جاری نمائشی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ عالمی نمبر چار سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے اسپین کے نکولس الماگرو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    واورینکا نے ابتدا سے ہی حریف کھلاڑی کو دباؤ میں رکھا اور مقابلہ چھ تین اور چھ دو سے اپنے نام کرلیا۔ سیمی فائنل میں واورینکا کا مقابلہ سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہوگا۔

  • یوایس اوپن ٹینس: سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    یوایس اوپن ٹینس: سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    نیویارک: امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے روس کی ایکاٹرینا مکاروا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنالی۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں ورلڈ نمبرون امریکہ کی سرینا ولیمز نے روس کی مکاروا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    پہلے سیٹ میں دفاعی چیمپئین نے چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سرینا کو زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہوں نے چھ تین سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا،دوسرے سیمی فائنل میں ڈنمارک کے کیرولین وزنسکی نے چین کی پینگ شو کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

    ڈینش کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سابق ورلڈ نمبر ون کھلاڑی کو چار تین کی برتری حاصل تھی کہ چینی کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئیں اور میچ جاری نہ رکھ سکیں۔ وزنیسکی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

  • سنسناٹی اوپن ٹینس:راجرفیڈرراورسریناولیمزفائنل کیلئے کوالیفائی

    سنسناٹی اوپن ٹینس:راجرفیڈرراورسریناولیمزفائنل کیلئے کوالیفائی

    اوہایو:امریکی ریاست اوہایومیں کھیلےجانےوالے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں راجر فیڈرر نے جگہ بنالی ہے۔ جبکہ ویمنز ایونٹ میں سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کا ٹکراؤ کینیڈین کھلاڑی میلاوس رونک سے ہوا۔

    سترہ گرینڈ سلیم ایونٹس کا ٹائٹل جیتنے والے سوئس ٹینس اسٹار کے سامنے میلاوس رونک عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔چھ تین اور چھ چار کے فرق سے سیٹس جیت کر فیڈرر فائنل میں پہنچ گئے۔

    ویمنز ایونٹ کے سیمی فائنل میں عالمی رینکنگ کی نمبر ون کھلاڑی امریکا کی سرینا ولیمز نے ڈینش حریف کیرولین وزنیاکی کو دو ایک سے شکست دی۔ وزنیاکی نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔ سرینا ولیمز نے کم بیک کرتے ہوئے وزنیاکی کو چھ دو اور چھ چار سے آخری دو سیٹس میں ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔

  • واشنگٹن اوپن، کینڈین کھلاڑی میلوس راؤنک فائنل میں پہنچ گئے

    واشنگٹن اوپن، کینڈین کھلاڑی میلوس راؤنک فائنل میں پہنچ گئے

    واشنگٹن میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کینیڈین ٹینس اسٹار میلوس راؤنک نے کوالیفائی کرلیا ہے۔اے ٹی پی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کینیڈین ٹینس اسٹار میلوس رونک کا مقابلہ میزبان ملک کے ڈونلڈ ینگ سے ہوا۔ رونک کو پہلے سیٹ میں چھ چار کے فرق سے کامیابی ملی۔

    دوسرے سیٹ میں ڈونلڈ ینگ نے کم بیک کرتے ہوئے پانچ گیمز جیتے مگر کینیڈین کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں راونک کا مقابلہ ہم وطن حریف واسک پوسپیسل سے ہوگا۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2014 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز

    فیفا ورلڈ کپ 2014 کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز

    برازیل کے شہر ری ڈی جنیرو میں فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا آغاز ہوگیا، جس میں مایہ ناز گلوکارہ شکیرا سمیت کئی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

    ری ڈی جنیرو میں فیفا ورلڈ کپ کے ارجنٹینا اور جرمنی کے فائنل سے قبل اختتامی تقریب ہوئی، تقریب کے آغاز میں مایہ ناز گلوکارہ شیکرا کی دلفریب پرفارمنس نے شائقین کے جوش کو دگنا کردیا، شکیرا پرفارمنس شکیرا کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کو محظوظ کیا، فیفا ورلڈ کپ دوہزار چودہ کی اختتامی تقریب کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔