Tag: qualify

  • جاپان نے کی تاریخ رقم، فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    جاپان نے کی تاریخ رقم، فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

    جاپان نے تاریخ رقم کردی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    جاپان نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں بحرین کو 0-2 سے ہرا کر فٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں  سب سے پہلے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایشیا سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں جاپان نے سب سے پہلے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا، جاپان میگا ایونٹ میں جگہ بنانے والا پہلا ملک بن گیا۔

    ایشیائی کوالیفکیشن کے تیسرے راؤنڈ میں جاپان نے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

     جاپانی ٹیم نے بحرین کو دو صفر سے شکست دے کر شریک میزبان کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کے ساتھ ارتالیس ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔

    واضح رہے کہ کوالیفائنگ کے  تیسرے راؤنڈ میں 18 ٹیموں کو 3 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی، امریکا، کینیڈا اور میکسیکو بطور میزبان ورلڈ کپ میں جگہ بنا چکے ہیں۔

  • افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی کر لیا

    افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی کر لیا

    ہرارے: زمبابوے میں جاری کوالیفائنگ میچ میں افغانستان نے آئرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لے کوالیفائی کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے دار الحکومت ہرارے اسپورٹ کلب میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں مسلسل تین شکست کے بعد افغانستان نے آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 اگلے سال 30 مئی سے 14 جلائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے جس میں میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سمیت دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اب افغانستان کا نام بھی شامل ہے۔

    اگلے سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں جو ٹیمیں حصہ لیں گی ان میں آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش، انگلینڈ، ساؤتھ افریکا، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

    انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

    ہرارے اسپورٹ کلب میں جاری کوالیفائنگ میچ میں گذشتہ ہفتوں اسکوٹ لینڈ اور زمبابوے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد دونوں ٹیمیں کی آئی سی سی ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں شمولیت ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

    آج ہونے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 آوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر 209 زنز بنائے۔

    افغانستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں جگہ بنالی

    ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افٖغانستان نے عمدہ اور جارہانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 49.1 آوورز میں حاصل کر تے ہوئے جیت اپنے نام کرلی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قومی کرکٹ ٹیم نے چیمپئینز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلیا

    قومی کرکٹ ٹیم نے چیمپئینز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلیا

    لاہور : آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی کٹ آف ڈیٹ ختم ہوگئی۔ پاکستان نے آٹھویں پوزیشن پر رہتے ہوئے دو ہزار سترہ چیمپئینز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے چیمپئینز ٹرافی میں حائل تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    رواں سال کے آغاز میں پاکستان بنگلہ دیش سے شکست کے بعد رینکنگ میں نویں پوزیشن پر چلا گیاتھا تاہم سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریزمیں تین دو سے کامیابی حاصل کرکے رینکنگ میں اٹھویں پوزیشن پر آگیا۔

    آئی سی سی قوانین کے مطابق تیس ستمبر دو ہزا رپندرہ تک رینکنگ میں موجود ٹاپ آٹھ ٹیمیں دوہزار سترہ چیمپئینز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

    ٹاپ آٹھ ٹیموں کا یہ ایونٹ آخری بار کھیلا جائے گا جس کے بعد ٹیسٹ چیمپئین سپ کا آغاز ہوگا جس میں ٹاپ چار ٹیمیں شرکت کریں گی۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: نوواک،واورینکا اورسرینااگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: نوواک،واورینکا اورسرینااگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی

    میلبورن :عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ، دفاعی چیمپئین اسٹینلاس واورینکا اور سرینا ولیمز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبورن میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ٹائٹل فیورٹ سربیا کے نوواک جوکووچ نے سلووینیا کے کوالیفائیر علی جاز بیدینی کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا۔

    سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ دو اور چھ چار رہا۔ ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے ترکش کے خلاف جیت سے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کیا۔

    ویمنز سنگلز میں امریکہ کی سرینا ولیمز اور وکٹوریا ازرینکا نے باآسانی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

  • ویانا اوپن ٹینس: فیرراورمرے کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    ویانا اوپن ٹینس: فیرراورمرے کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    ویانا: ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر اوربرطانیہ کے اینڈی مرے نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ویانا میں  ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں ٹاپ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے جرمنی کے ٹوبیاس کی مکے کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی۔

    فیرر کی فتح کا اسکور سات پانچ اور چھ ایک رہا۔ ایک اور میچ میں سیکنڈ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے کینیڈا کے ویسک پوسپیسل کے خلاف میدان مارا۔ مرے نے ابتدا سے ہی حریف کھلاڑی کو قابو میں رکھا اور باآسانی چھ چار اور چھ چار سے فتح حاصل کرلی۔