Tag: Quarantine Center

  • قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ،  2 اہلکار شہید

    قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

    پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور کے قرنطینہ سینٹر میں تعینات پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی، واقعے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعہ پشاور کے دوران پور قرنطینہ سینٹر میں پیش آیا، جہاں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سب انسپکٹر گل رحمان اور حوالدار عمران شہید ہوگئے۔

    واقعے کے فوری بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے، جسے تھانے منتقل کردیا گیا ہے، تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • قرنطینہ سینٹر شکارپور میں مریض انتظامیہ کیخلاف پھٹ پڑے،  ویڈیو پیغام وائرل

    قرنطینہ سینٹر شکارپور میں مریض انتظامیہ کیخلاف پھٹ پڑے، ویڈیو پیغام وائرل

    شکار پور : کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر قرنطینہ سینٹر میں داخل کیے جانے والے لوگ زندگی سے تنگ آگئے، ان کا کہنا ہے کہ کورونا سے نہیں لیکن گندگی کے باعث ملیریا سے ضرور مرجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور میں قائم قرنطینہ سنیٹر میں کورونا کے مبینہ مریض انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی اور صفائی کے ناقص انتطامات پر پھٹ پڑے۔ قرنطینہ سینٹر میں موجود مریضوں کا سوشل میڈیا پر پیغام وائرل ہوگیا۔

    قرنطینہ سینٹر میں کورونا مریض بے یارو مددگار ہیں، انہوں نے ایک وڈیو سوشل میڈیا پرپوسٹ کی جس میں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مدد کی التجائیں اور اپیل کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ دس دن ہوگئے انتظامیہ صرف ایک بار دیکھنے آئی، ہمیں یہاں مرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ قرنطینہ سینٹر میں صفائی کا کوئی انتظام نہیں، مچھروں کی بہتات ہے، کورونا سے نہیں لیکن ملیریا سے ضرور مرجائیں گے، ہمارے کورونا وائرس کے ٹیسٹ دوبارہ کرائے جائیں۔

    علاوہ ازیں سکھر قرنطینہ سینٹرمیں 56زائرین صحت یاب ہوگئے،قرنطینہ سینٹر انچارج انیس الرحمان کے مطابق تمام افراد کو تفتان سے سکھر قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا، تمام افراد کے کورونا کی تشخیص کیلئے کرائے گئے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں، تمام افراد کو آج گھروں کیلئے روانہ کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کےمزید چار مریض جاں بحق ہوگئے، تعداد ایک سوبائیس ہو گئی، چارسو ستائیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے شہریوں سے صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون سے ہی ہم وبا کو شکست دے سکتے ہیں۔

  • سکھر : مشتعل افراد قرنطینہ سینٹر کے وارڈ سے باہر نکل آئے

    سکھر : مشتعل افراد قرنطینہ سینٹر کے وارڈ سے باہر نکل آئے

    سکھر : کورونا وائرس میں مبتلا سو سے زائد افراد مشتعل ہوکر قرنطینہ سینٹر سے باہر نکل آئے، انہوں نے یہ قدم باہر موجود کچھ لوگوں کے اکسانے پر اٹھایا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے قرنطینہ سینٹر سے 100سے زائد زائرین وارڈز سے باہر نکل گئے، قرنطینہ وارڈز سے نکلنےوالوں میں کورونا کے مریض بھی شامل تھے، قرنطینہ میں موجود کچھ عناصر کے مسلسل اکسانے پر زائرین مشتعل ہوگئے تھے۔

    کورونا مریض اور قرنطینہ میں موجود دیگرافراد ایک ساتھ احاطے میں جمع ہوگئے، وارڈز سے باہر آنے والے تمام زائرین نے قرنطینہ سینٹر کے احاطے میں جمع ہوکراحتجاج کرنا شروع کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں موجود زائرین کو واٹس ایپ پر وائس میسج بھیجے گئے اور جس میں زائرین کو وارڈزسے نکلنے پراکسایا گیا تھا۔

    اطلاع ملتے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے لیبرکالونی کو گھیرے میں لے لیا، زائرین کو قرنطینہ سینٹر کےاحاطے سے باہرنکلنے نہیں دیا جارہا۔

    بعد ازاں صوبائی وزیر اویس قادرشاہ مظاہرین سے ملاقات کرنے قرنطینہ پہنچ گئے انہوں نے مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت آپ سب کی زندگیاں بچانے کے لئے اقدامات کررہی ہے زائرین کو مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دینا ہوگا، مظاہرین کے نمائندے افواہیں پھیلانے والوں کو منع کریں۔