Tag: Quarrel with husband

  • حالات سے تنگ ماں کا خوفناک اقدام، دیکھنے والے دہل گئے

    حالات سے تنگ ماں کا خوفناک اقدام، دیکھنے والے دہل گئے

    تیونس : ماں نے اپنے ڈیڑھ سال کے شیرخوار بچے کو قتل کردیا، ماں نے بچے کو مارنے کے بعد بیٹی پر بھی حملہ کیا اور پھر خودکشی کرلی۔

    یہ خوفناک واقعہ تیونس میں پیش آیا، جس کی خبر سنتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، عوام اپنے معاشرتی نظام سے متنفر  دکھائی دے رہے ہیں۔

    ماں کے ہاتھوں بچوں کے قتل اور پھر خودکشی کے واقعے نے تیونس کو ہلا کر رکھ دیا، شوہر کے ساتھ مسلسل جھگڑے سے بیزار خاتون نے ایسی وحشیانہ واردات کی جس سے تیونس کا پورا معاشرہ ہل گیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق تیونس میں "سیدی بوزید” ذیلی عدالت کے ترجمان جابر الغنیمی نے بتایا کہ میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا جس کا نتیجہ ڈیڑھ سالہ بچے کی موت اور چھ سالہ لڑکی کے شدید زخمی ہونے کی صورت میں برآمد ہوا۔

    حالات سے مجبور ماں نے اپنے بچے کو قتل کرنے کے بعد چھ سالہ بچی پر بھی چھری سے وار کیے تھے تاہم بروقت طبی امداد فراہم کرکے اس کی زندگی بچا لی گئی۔

    خاتون نے بیٹے کو قتل اور بیٹی کو شدید زخمی کرنے کے بعد عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

    پبلک پراسیکیوشن نے واقعے کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیے ہیں، واضح رہے کہ حالیہ ایام میں تیونس میں مختلف قسم کے جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے اور عوام اس پر تشویش ظاہر کررہے ہیں۔

    عوام کی جانب سے مطالبہ شدت پکڑتا جارہا ہے کہ معاشرے کو جرائم کی لہر سے بچانے کے لیے سیکیورٹی سخت کی جائے اور واردات کرنے والوں کو سبق سکھانے والی سخت سزائیں بحال کی جائیں، موت کی سزا بحال کرنے کا مطالبہ بھی شدت پکڑنے لگا ہے۔

  • تمباکو کھانے سے کیوں منع کیا؟ خاتون نے انتہائی قدم اٹھا لیا

    تمباکو کھانے سے کیوں منع کیا؟ خاتون نے انتہائی قدم اٹھا لیا

    نئی دہلی : بھارت میں ایک خاتون نے محض تمباکو کھانے سے منع کرنے پر موت کو گلے لگا لیا، پولیس نے دو بچیوں کی ماں کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی شہر منچریال ڈنڈیپلی میں پیش آنے والے واقعہ میں ایک شادی شدہ خاتون گھریلو جھگڑے کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ30 سالہ خاتون جیوتی کو تمباکو کھانے کی عادت تھی اسی بات  پر اس کا شوہر سے بھی جھگڑا رہتا تھا۔ خاتون کے شوہر کے علاوہ اس کی خالہ بھی اسے ایسا کرنے سے منع کرتی تھی جو اسے بہت ناگوار گزرتا تھا۔

    اسی بات پر گزشتہ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر جیوتی نے اپنی دو بیٹیوں کو پڑوسی کے گھر پر چھوڑا اور واپس اپنے گھر آکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس نے جائے وقوعہ سے نعش کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم پولیس خاتون کی ہلاکت کی دیگر زاویوں سے بھی تحقیقات کررہی ہے۔

  • شوہرسے جھگڑا: ماں نے تین بچوں کا گلا کاٹ کر نہرمیں پھینک دیا

    شوہرسے جھگڑا: ماں نے تین بچوں کا گلا کاٹ کر نہرمیں پھینک دیا

    پنڈی بھٹیاں : ماں نے تین کم سن بچوں کے گلے کاٹ کر نہر میں پھینک دیا، تینوں کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں، بچوں کی عمریں دو،چار اور پانچ سال تھیں، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماں نے اپنے ہی آنگن کی تین کلیاں مسل ڈالیں، حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ماں نے تین بچوں کا گلا کاٹ کر نہر میں پھینک دیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، پولیس نے بچوں کے والد عابد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمہ زرینہ بی بی نے اعتراف جرم کر لیاہے۔ ملزمہ کا کہنا ہے کہ شوہر سے بدلے کے لیے بچوں کی جان لی، پولیس کے مطابق ملزمہ نے واردات کے بعد خودکشی کی کوشش بھی کی تھی۔

    مرنے والوں بچوں میں چار سالہ فیضان، دو سالہ احمد رضا اور پانچ سالہ بیٹی زہرا شامل ہیں۔ نہر میں لاشوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔