Tag: Quarrel with wife

  • سفاک باپ نے اپنے دو بچوں کو قتل کرکے نالے میں بہا دیا

    سفاک باپ نے اپنے دو بچوں کو قتل کرکے نالے میں بہا دیا

    اردن میں سفاکیت اور ظلم کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، سفاک باپ نے بیوی کو ذہنی اذیت دینے کیلئے  اپنے دو کمسن بچوں کو قتل کرکے نالے میں پھینک دیا۔

    دارالحکومت عمان کے علاقے الزرقا گورنریٹ میں برساتی نالے میں بہائے جانے والے بچوں کی عمریں5 سال اور دوسرے بچے کی 8ماہ ہیں۔

    ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سفاک باپ نے بیوی سے بدلہ لینے اور اسے ذہنی اذیت پہنچانے کے لیے اپنے دو بچوں پانچ سالہ "غلا” اور 8 ماہ کے "محمد” کو انتہائی ظالمانہ طریقے سے قتل کردیا۔

    بچوں کی ماں شوہر سے جھگڑے کے بعد تھانے میں اس کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔

    مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم نے دو شادیاں کر رکھی تھی اور ان میں سے ایک کے ساتھ اس کا جھگڑا ہوگیا تھا جو جھگڑے کے بعد اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔

    سفاک باپ نے اپنی بیوی سے بدلہ لینے کیلیے اپنے ہی بچوں کا قتل کر ڈالا، باپ اپنے دو ننھے بچوں کو اتوار کی صبح ساتھ لے گیا اور انہیں برساتی نالے میں پھینک دیا اور واردات کے بعد مقامی تھانے جاکر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے گرفتاری دے دی۔

    علاوہ ازیں پنجاب کے شہر وزیر آباد میں سفاک باپ نے پیسے مانگنے پر بیٹی کو قتل کردیا، پولیس کا بتانا ہے کہ وزیر آباد کے نواحی علاقے گکھڑ میں باپ نے ڈنڈے سے تشدد کرکے بیٹی کو قتل کیا، ملزم نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور دونوں بیویوں کو طلاق دے چکا تھا۔

  • بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کا خوفناک اقدام، ویڈیو وائرل

    بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کا خوفناک اقدام، ویڈیو وائرل

    غازی آباد : بھارت میں ایک شخص نے اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد ایسا اقدام اٹھایا کہ دیکھنے والے خوف سے کانپ اٹھے، سوشل میڈیا پر ویڈیو نے ہلچل مچادی۔

    بھارت کے ضلع غازی آباد کے شہراکرام نگر میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر اہل محلہ کے ہوش اڑ گئے، سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

    ایک شخص نے بیوی سے جھگڑوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے فلیٹ کی بالکونی سے لٹک گیا جس کے بعد اہل خانہ اور پڑوسیوں نے اسے بروقت مرنے سے بچا لیا۔

    UP

    اس شخص کی بیوی نے جیسے ہی اسے بالکونی سے لٹکتے ہوئے دیکھا پولیس کو بلایا۔ اس کے اہل خانہ اور دیکھنے والے پہلی منزل پر جمع ہوئے اور آدمی کو کھینچنے میں کامیاب ہوگئے۔

    جو ویڈیو بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے اس میں ایک شخص کو دو منزلہ عمارت کی پہلی منزل کی بالکونی سے لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے، کچھ لوگ (اس کے خاندان کے افراد) اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اوپر کھینچنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا، ایک صارف نے کہا کہ اوپر آنے کے بعد اس کی کٹائی ہوئی ہوگی؟ ایک اور صارف نے کہا کہ کبھی شادی نہ کریں، تیسرے نے کہا کہ آپ ایسی خبریں یوپی سے ہی کیوں سننے کو کیوں ملتی ہیں؟

     

  • بیوی سے جھگڑا، شوہر کا انتہائی اقدام، لاش دیکھنے والے خوفزدہ

    بیوی سے جھگڑا، شوہر کا انتہائی اقدام، لاش دیکھنے والے خوفزدہ

    بھارت میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے میکے والوں سے جھگڑے کے بعد ایسا اقدام اٹھایا کہ دیکھنے والے خؤف سے کانپ گئے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی۔

    بھارتی شہر حیدرآباد کے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص نے بیوی سے جھگڑوں سے انتہائی تنگ آکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ گولکنڈہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق36 سالہ سنتوش نامی شخص حیدرآباد کے ایک مقامی بینک میں ملازمت کررہا تھا، سنتوش کی شادی سال 2013 میں اسی شہر سے تعلق رکھنے والی کلیانی نامی لڑکی سے ہوئی تھی۔

    ان دونوں کا ایک 6 سالہ بیٹا ابھیرام ہے جو گزشتہ کچھ عرصہ سے کافی بیمار ہے، گھر میں میاں بیوی کے درمیان ہونے والی معمولی تکرار پر کلیانی نے سنتوش سے جھگڑا کیا۔

    سنتوش نے بیوی کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کا فیصلہ کرتے ہوئے کیڑے مارنے والی دوا آن لائن منگواکر جمعہ کی پی لیا۔ جس کے ساتھ ہی سنتوش کی طبیعت بگڑگئی اسے فوری طور پر علاج کے لئے دواخانے میں شریک کیا گیا، جہاں اتوار کی رات اس کی موت واقع ہوگئی۔

    سنتوش نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک ویڈیو ریکارڈ کی، اس میں واضح کیا کہ اس کی بیوی کلیانی اس کی موت کی ذمہ دار ہے۔

    سنتوش نے الزام عائد کیا کہ کلیانی کے گھر والوں نے اب تک تین بار اسے قتل کرنے کی کوشش کی ہے اور اسے مقدمات اور پنچایتوں سے ہراساں کیا گیا ہے۔

    اپنی آخری ویڈیو میں سنتوش کا کہنا تھا کہ کلیانی کے والدین ارونا، پنڈاری ناتھ، کلیانی کے بھائی گنیش اور بابا بھیم نے اسے قتل کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔

  • عارف والا: سفاک باپ نے تین کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

    عارف والا: سفاک باپ نے تین کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

    عارف والا : گھریلو جھگڑے کے بعد سفاک باپ نے تین بیٹیوں کو قتل اور بیوی کو زخمی کردیا۔ پولیس نے موقع واردات سے ملزم احمد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سفاک باپ نے اپنا ہی گھر اجاڑ ڈالا، عارف والا میں بے رحم باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنی تین کم سن بچیوں کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم احمد نے بیوی سے گھریلو جھگڑے پر تینوں بچیوں کو گلہ دبا کر ہلاک جبکہ تیز دھار آلے سے بیوی کو شدید زخمی قتل کردیا۔

    بیٹیوں کی عمریں تین سے گیارہ سال کے درمیان ہیں۔ جاں بحق بچیوں میں 11 سالہ زینب ، 3 سالہ مریم اور 6 سالہ زنیرہ شامل ہیں، لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب شجاع آباد میں کار میں بند ہونے والا تیسرا بچہ بھی دم توڑ گیا۔ زکریا ٹاؤن میں تین بچے کھیلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گئے تھے۔

    کار کادروازہ اچانک لاک ہونے سےسات سالہ شہروز اور چار سالہ ساجد اور علی حسن جان کی بازی ہار گیا۔ تینوں بچے چچازاد بھائی تھے۔