Tag: quarter final

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: نیمار ناکام، بیلجیئم نے تاریخ رقم کر دی

    فیفا ورلڈ کپ 2018: نیمار ناکام، بیلجیئم نے تاریخ رقم کر دی

    ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے برازیل کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں کھیلے جانے والے فٹبال کے عالمی مقابلے میں بیلجیئم نے برازیل کو دوسرے کوارٹر فائنل میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

    پانچ بار کی عالمی چیمپئن رہنے والی برازیل کی ٹیم ورلڈ کپ 2018 سے باہر ہوگئی، جبکہ بیلجیئم فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

    بیلجیئم کی اس تاریخی فتح کے بعد 10 جولائی کو میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جہاں بیلجیئم کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: فرانس نے یوروگوائے کی چھٹی کر دی، سیمی فائنل میں رسائی


    قبل ازیں آج کھیلے جانے والے پہلے کوارٹر فائنل میں عالمی چیمپئن فرانس اور پانچ عشروں قبل عالمی کپ اٹھانے والی یوروگوائے مدمقابل آئیں۔

    پہلے ہاف میں مقابلہ برابر رہا، مگر دوسرے ہاف میں فرانس کی ٹیم غالب آگئی، ریفیل ویران نے گول داغ کرفرانس کو برتری دلا دی۔

    یوروگوائے نے کھیل میں واپسی کی کوشش کی، مگر گریزمین کی ایک سیدھی شاٹ کو روکنے میں یوروگوائے کے گول کیپر کی ناکامی کا خمیازہ ایک اور گول کی صورت نکالا، نوئے منٹ کے اختتام پر فرانس فاتح ٹھہرا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے مسلسل50سیٹس جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

    ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے مسلسل50سیٹس جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

    میڈرڈ : عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے ٹینس میں مسلسل پچاس سیٹس میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ بنادیا، رافیل نڈال میڈرڈ اوپن کےکوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے مسلسل پچاس سیٹس جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا ہے، اسپینش کھلاڑی نے امریکہ کے لیجنڈ کھلاڑی جان میکونری کو ریکارڈ سے محروم کردیا۔

    اسپین میں جاری میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال نے ارجنٹینا کے کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے تاریخ رقم کی، میزبان ملک کے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے حریف کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

  • انڈر19ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل، پاکستان کا مقابلہ کل جنوبی افریقہ سے ہوگا

    انڈر19ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل، پاکستان کا مقابلہ کل جنوبی افریقہ سے ہوگا

    کرائسٹ چرچ : انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں کل پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سےہوگا، انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں پیش قدمی کیلئے پاکستان کو مضبوط جنوبی افریقہ کو ڈھیر کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں قومی ٹیم کل جنوبی افریقہ کے مد مقابل ہوگی، کرائسٹ چرچ میں ہونے والے اہم میچ میں دونوں ٹیموں کیلئے میچ آر یا پارکی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔

    میگا ایونٹ میں قومی ٹیم ایک میچ افغانستان سے ہاری ہے جبکہ آئر لینڈ اور سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم کامیاب رہی تھی۔

    ادھر جنوبی افریقہ بھی تین میں سے ایک میچ ہار چکی ہے، پاک انڈر نائنٹین ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لئے تیاریاں تیز کردی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیان شب ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر19 ٹیم پہلے میچ میں اچھا آغاز نہیں کرسکی تھی، میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 188 تک محدود کردیا تھا۔ جواب میں افغان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

    دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے آئر لینڈ ٹیم کو188 رنز پر آؤٹ کرکے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ پر ہی حاصل کرلیا تھا، میچ کی خاص بات پاکستانی پیسر شاہین آفریدی کی 97 رنز دے کر چھ وکٹیں تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • جونئیرایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان کوارٹرفائنل میں

    جونئیرایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان کوارٹرفائنل میں

    کوالالمپور : ملائیشیا میں جاری جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان جنوبی کوریا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

    پاکستان کی جونئیرہاکی ٹیم ملائشیا میں جاری جونئیرایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کوریا کو شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچ گئی ہے۔

    پاکستانی فارورڈ محمد دلبر نےمیچ کے آٹھویں منٹ میں پنلٹی کارنر پر پہلا گول کرکے کوریاکے خلاف برتری حاصل کی جو وقفے تک برقرار رہی۔

    مزید دو گول ہونے کےبعد حریف ٹیم مکمل دباو میں آ گئی۔ اور میچ کے اختتام تک کوئی گول کرنے میں ناکام رہی۔

  • قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کےدوران انجری کاشکار

    قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کےدوران انجری کاشکار

    ابوظہبی: قومی ٹیم کے لیگ اسپنریاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے ،قومی کرکٹر کی انگلینڈ کیخلاف کل سے شروع ہونے والے میچ میں شرکت بھی مشکوک ہوگی۔

     سیریز سے قبل سے انگلینڈ ٹیم کیلئے خوف کی علامت سمجھے جانے والے لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن میں باؤلنگ میں مصروف تھے کہ اچانک کمر میں شدید درد محسوس کرنے کے باعث واپس پویلین لوٹ گئے۔

    یاسر شاہ انگلینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ،قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے مطابق یاسر شاہ کو پہلے ٹیسٹ میں کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل ہی کیا جائے گا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس: اینڈی مرے کی چوتھے راونڈ میں اپ سیٹ شکست

    یو ایس اوپن ٹینس: اینڈی مرے کی چوتھے راونڈ میں اپ سیٹ شکست

    نیویارک : برطانیہ کے اینڈی مرے یو ایس اوپن ٹینس کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اور سمونا ہیلپ نے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

    نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ کا چوتھا راونڈ ورلڈ نمبر تھری برطانیہ کے اینڈی مرے کے لئے آخری راونڈ ثابت ہوا۔

    مرے کو فیفٹین سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈریسن نے عصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ جنرل ساونڈ پیٹرسن نے پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

    دوسرے میچ میں سیکنڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے امریکہ کے جاہن ایسنر کو زیر کیا۔ فیڈرر نے ابتدائی دونوں سیٹ ٹائی بریکر پر جیتے تاہم تیسرا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

    سوئٹزرلینڈ کے اسٹنلیس وورینکا نے امریکہ کے ڈونلڈ یانگ کے خلاف چار سیٹ کے مقابلے کے بعد فتح سمیٹی۔ ویمنز سنگلیز میں بیلاروس کی ویکٹوریہ ازارینکا نے امریکہ کی لیپچنکو کو چھ تین اور چھ چار کے اسکور سے زیر کیا۔

     سکینڈ سیڈ رومانیہ کے سامونا ہیلپ نے پہلے سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود جرمنی کی سبین لیسکی کو مات دی جرنل ساونڈ ہیلپ کی فتح کا اسکور چھ سات ، سات پانچ اور چھ دو رہا۔

  • افغانستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں جگہ بنالی

    افغانستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں جگہ بنالی

    ڈبلن: افغانستان نے پاپوانیوگینی کیخلاف چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزارسولہ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    ڈبلن میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے تیسرے پلے آف میں افغانستان کیخلاف پاپوا نیو گینی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر ایک سو ستائیس رنز بنائے۔

    چارلس امینی سینتیس رنز بناکر نمایاں رہے،افغان ٹیم کیلئے شاہ پور زدران نے دو وکٹیں حاصل کیں، افغانستان نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، نوروز مینگل نے پینسٹھ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

  • مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    فرانس : عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    راجر فیڈرر شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، فرانس میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریا کے آندریس مورر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ صفر رہا۔ اسپین کے رافیل نڈال کی بھی پیش قدمی جاری ہے۔ نڈال نے امریکہ کے جان اسپنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ سات چھ اور چار چھ سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں اسپینش کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے چھ تین سے کامیابی حاصل کرلی۔

  • میامی ٹینس ٹورنامنٹ: اینڈی مرے کی پانچ سو ویں کامیابی، کوارٹر فائنل تک رسائی

    میامی ٹینس ٹورنامنٹ: اینڈی مرے کی پانچ سو ویں کامیابی، کوارٹر فائنل تک رسائی

     فلوریڈا : برطانیہ کے اینڈی مرے نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ مرے نے کیرئیر کی پانچ سو ویں کامیابی پر کیک بھی کاٹا۔

    تفصیلات کے مطابق فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ برطانیہ کے اینڈی مرے کے لئے یادگار بن گیا۔ مرے نے کیرئیر کی پانچ سو ویں کامیابی جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کے خلاف حاصل کی۔

    برطانوی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار، تین چھ اور چھ تین رہا۔ مرے اے ٹی پی میں پانچ سو میچ جیتنے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں۔

    اس موقع پر مرے نے کیک بھی کاٹا۔ ایک اور میچ میں فرانس کے گیل مونفلس جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کے خلاف دوسرے سیٹ میں میچ جاری نہ رکھ سکے اور باہر ہوگئے۔

  • بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان کوارٹرفائنل آج کھیلا جائے گا

    بھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان کوارٹرفائنل آج کھیلا جائے گا

    میلبورن : کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کا دوسرا کوارٹرفائنل آج دفاعی چیمپیئن بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں ایونٹ کے دوسرے کوارٹرفائنل کا میدان سجے گا، دفاعی چیمپیئن بھارت اور بنگلہ دیشی کھلاڑی ناک آؤٹ میچ میں ٹکرانے کیلئے تیار ہیں۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں تاحال ناقابل شکست ہے، گروپ میچ میں بھارت بارہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی تھی۔

    پول اے سے بنگلہ دیش کی ٹیم انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دیکر پہلی مرتبہ کوارٹرفائنل میں پہنچی ہے۔