Tag: Queen Elizabeth

  • شہزادی شارلٹ میں لیڈی ڈیانا اور ملکہ الزبتھ کی حیرت انگیز مشابہت

    شہزادی شارلٹ میں لیڈی ڈیانا اور ملکہ الزبتھ کی حیرت انگیز مشابہت

    لندن : برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی صاحبزادی شہزادی شارلٹ جو حال ہی میں نو سال کی ہوئی ہیں، اس حوالے سے کچھ حیران کن حقائق سامنے آئے جنہیں دیکھ کر آپ بھی دم بخود رہ جائیں گے۔

    آپ کو یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ ویلز کی شہزادی شارلٹ جسے جیسے بڑی ہورہی ہیں ان کی شکل و صورت میں شاھی خاندان کی خواتین کی واضح شبیہہ دکھائی دے رہی ہے۔
    queen

    ملکہ الزبتھ اور شہزادی شارلٹ

    شہزادی شارلٹ اپنی مرحوم دادی شہزادی لیڈی ڈیانا اور پردادی، ملکہ الزبتھ دوم دونوں سے حیرت انگیز طور پر مشابہت رکھتی ہیں۔

    Diana

    شہزادی لیڈی ڈیانا اور شہزادی شارلٹ

    قبرصی یوٹیوب چینل برائٹ سائیڈ پر شہزادی شارلٹ کی دس ایسی تصاویر شائع کی گئیں ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی یہ کہنے ہر مجبور ہوں گے کہ واقعی یہ شہزادی اپنی دادی اور پر دادی سے بہت ملتی جُلتی ہے۔

    Eleizabath

    ملکہ الزبتھ اور شہزادی شارلٹ

    خوبصورتی میں بے مثال شہزادی لیڈی ڈیانا کی رحم دلی، دلکش مسکراہٹ اور ملکہ الزبتھ دوئم سے ملنے والے کے شاہانہ مزاج کی جھلک شارلٹ میں نمایاں ہے۔

    Princece

    شہزادی لیڈی ڈیانا اور شہزادی شارلٹ

    واضح رہے کہ برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ کے پہلے بیٹے جارج کی عمر گیارہ سال، بیٹی شہزادی شارلٹ کی عمر نو سال جبکہ تیسرے بچے شہزادے لوئس کی عمر 6 سال ہے۔

     Charlotte

    شہزادی لیڈی ڈیانا اور شہزادی شارلٹ

  • ملکہ برطانیہ کا خفیہ خط کس کے نام : 63 سال بعد کھولا جائے گا

    ملکہ برطانیہ کا خفیہ خط کس کے نام : 63 سال بعد کھولا جائے گا

    حال ہی میں دنیا کو خیر باد کہنے والی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے حوالے سے ایک دلچسپ معاملہ کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ملکہ کا ایک خفیہ پیغام ہے جسے 63 برس بعد منظر عام پر جائے گا۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکہ نے یہ پیغام آسٹریلوی شہر سڈنی کے شہریوں کے نام لکھا تھا، یہ خط شہر کی ایک مشہور عبارت میں چھپا کر رکھا گیا ہے۔

    یہ سڈنی کے بزنس ڈسٹرکٹ میں ملکہ وکٹوریہ بلڈنگ ہے۔ برطانوی اخبار ’’ ڈیلی میل‘‘کے مطابق اس خط کو نہ کھولنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

    ملکہ نے یہ خط نومبر 1986 میں اس عمارت کی تزئین وآرائش کے بعد لکھا تھا، ملکہ کے عملے کو بھی معلوم نہیں کہ اس خط میں کیا لکھا ہے۔ یہ خط شیشے کے ایک کیس میں رکھا گیا ہے، اس کیس سے صرف ملکہ کی ہدایات نظر آتی ہیں۔

    ملکہ کی جانب سے ان ہدایات میں لکھا گیا ہے کہ یہ خط آسٹریلوی شہر سڈنی کے میئر کیلئے ہے۔ براہ کرم اسے 2085 میں اپنے انتخابات کے مناسب کسی دن کھولیے گا اور سڈنی کے شہریوں کو میرا پیغام پہنچائیے گا۔

    واضح رہے کہ ملکہ 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں رحلت کر گئیں اور ان آخری رسومات 19 ستمبر کو لندن میں ادا کی جائے گی۔

  • ملکہ برطانیہ کورونا سے صحت یاب، خصوصی پیغام جاری کردیا

    ملکہ برطانیہ کورونا سے صحت یاب، خصوصی پیغام جاری کردیا

    لندن : ملکہ برطانیہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے، ملکہ الزبتھ دوئم نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا پہلا پیغام شیئر کیا ہے۔

    ملکہ برطانیہ کی کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد بکنگھم پیلس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سینٹ ڈیوڈ ڈے کے موقع پر ملکہ کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    ملکہ الزبتھ کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمارے تمام فالوورز جو ویلز اور پوری دنیا میں جشن منا رہے ہیں اُنہیں سینٹ ڈیوڈز ڈے مبارک ہو۔

    خیال رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ملکہ کی جانب سے یہ پیغام جاری کیے جانے سے قبل خبر دی تھی کہ ملکہ برطانیہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئی ہیں۔

    ڈیلی میل نے انکشاف کیا تھا کہ 95 سالہ ملکہ برطانیہ جوکہ 20 فروری کو کورونا کا شکار ہوئی تھیں، اُنہوں نے گزشتہ روز فروگمور کا دورہ کیا اور شہزادہ ولیم، کیٹ مڈلٹن اور ان کے بچوں کے علاوہ شہزادی بیٹریس اور ان کی بیٹی کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا۔

  • ملکہ برطانیہ کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    ملکہ برطانیہ کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

    لندن: ملکہ برطانیہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے۔

    بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق ملکہ الزبتھ کو معمولی علامات نمودار ہوئی ہیں، جب ان کا ٹیسٹ کیا گیا تو کرونا پازیٹو آ گیا۔

    بیان کے مطابق 95 سالہ ملکہ الزبتھ (اپریل میں وہ 96 برس کی ہو جائیں گی) کو ‘ہلکی سردی جیسی علامات’ کا سامنا ہے، تاہم توقع ہے کہ وہ ونڈسرکاسل میں رواں ہفتے ہلکے پھلکے فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں گی۔

    بکنگھم پیلس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ طبی امداد حاصل کرتی رہیں گی، اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہیں گی، واضح رہے کہ ملکہ اپنے بڑے بیٹے اور وارث، پرنس آف ویلز کے ساتھ رابطے میں تھیں، جن کا کرونا ٹیسٹ گزشتہ ہفتے مثبت آیا تھا۔

    بتایا جاتا ہے کہ ونڈسر کیسل میں جہاں ملکہ رہائش پذیر ہیں، بہت سے افراد کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    خیال رہے کہ 6 فروری کو ملکہ الزبتھ نے اپنی حکمرانی کی 70 سالہ پلاٹینم جوبلی منائی تھی، وہ برطانیہ پر سب طویل عرصے کے لیے حکمرانی کرنے والی ملکہ بن گئی ہیں۔

    انھوں نے اس موقع پر تین ماہ سے زیادہ عرصے بعد اپنی پہلی بڑی عوامی سرگرمی انجام دی تھی، اور سینڈرنگھم ہاؤس میں خیراتی کارکنوں سے ملاقات کی تھی۔

  • ملکہ برطانیہ کی 94ویں سالگرہ آج سادگی سے منائی جارہی ہے

    ملکہ برطانیہ کی 94ویں سالگرہ آج سادگی سے منائی جارہی ہے

    لندن : برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ آج اپنی 94ویں سالگرہ منارہی ہیں، تاہم کوروناوائرس کے پیش نظرانہیں سالگرہ پر توپوں کی سلامی نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ان کے شایان شان کسی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شہریوں کے دلوں کی دھڑکن اور طویل ترین حکمرانی کرنے والی ملکہ ایلزبتھ آج اپنی 94ویں سالگرہ سادگی سے منارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر شاہی خاندان اور برطانوی عوام کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

    کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ بھرمیں لاک ڈاون ہے اور اب تک سترہ ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں اس لیے اس بار ملکہ کی سالگرہ سادگی سے بغیر کسی مرکزی تقریب کے منائی جارہی ہے تاہم شاہی محل کی جانب سے تاحال تقریب کی منسوخی کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کو پہلی بار ان کی سالگرہ پرتوپوں کی سلامی نہیں دی جائے گی، تاہم شاہی خاندان کے افراد انہیں ایک ویڈیو کال کرکے ان کی سالگرہ منائیں گے۔

    دوجون 1953 کو برطانیہ کی ملکہ کی حیثیت سے تخت نشین ہونے والی الزبتھ الیگزینڈرا میری21 اپریل 1926 کو برطانوی بادشاہ جارج چہارم کے گھر پیدا ہوئیں، ملکہ الزبتھ نے دوسری جنگِ عظیم کے درمیان شاہی ذمہ داریاں اٹھانا شروع کیں اور کئی عہدوں پر فائز  رہیں۔

    اپنے والد کی وفات کے بعد ملکہِ برطانیہ بننے والی الزبتھ دوئم نہ صرف آئین کی رو سے 16 آزاد ممالک کی شاہی حکمراں اور سربراہِ مملکت ہیں بلکہ دولتِ مشترکہ میں شامل 54 ممالک کی سربراہ بھی ہیں۔ ملکہ کو ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بھی سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔

    ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کے چار بچے ، آٹھ پوتے پوتیاں اور 5 پڑ پوتے اور پڑ پوتیاں ہیں، ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی شادی 72 برس قبل 20 نومبر 1947 کو ہوئی تھی، ان کی جوڑی کو دنیا کی کامیاب جوڑی کے طور پر بھی مانا جاتا ہے۔

  • ملکہ برطانیہ کے شوہر کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر پولیس کی وارننگ

    ملکہ برطانیہ کے شوہر کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر پولیس کی وارننگ

    لندن: برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر اور شاہی خاندان کے سربراہ پرنس فلپ کو ٹریفک پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر وارننگ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے محکمہ پولیس نے پرنس فلپ کو دورانِ ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی تو چالان کاٹ دیا جائے گا۔

    برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرنس فلپ حال ہی میں کار حادثے کا شکار ہوئے تھے جس میں اُن کی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا البتہ وہ مکمل طور پر محفوظ رہے تھے۔

    پولیس نے شاہی محل کو ایک تنبیہ خط ارسال کیا جس میں پرنس فلپ کو آسان الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ دورانِ ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ باندھنا بہت ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں:ملکہ برطانیہ کے خاندانی معالج ٹریفک حادثے میں ہلاک

    ہفتے کی شپ پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فلپ نے گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ نہیں باندھی، اُن کی تصویر محکمہ ٹریفک کو موصول ہوئی جس کے بعد انہیں تنبیہ کی گئی کہ قانون کی خلاف ورزی پر محکمہ معمول کے مطابق ہی رد عمل دے گا‘۔

    اس سے قبل ملکہ الزبتھ دوئم کے 97 سالہ خاوند کی چند ایسی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں وہ گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ نہیں باندھے ہوئے تھے، چند اور تصاویر میں حالیہ حادثے کی بھی منظر عام پر آئیں تھیں۔

    برطانیہ کے اخبارات نے پرنس فلپ کی تصویر شائع کی تھیں جن میں پولیس پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس فلپ کی گاڑی کو حادثہ جمعرات 17 جنوری کو شاہی محل کے باہر ہی پیش آیا جس میں اُن کے ساتھ گاڑی میں سوار خاتون اور نومولود بچہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: لندن: ملکہ برطانیہ کے شریک حیات شہزادہ فلپ اسپتال داخل

    دوسری جانب شاہی خاندان نے پولیس کی جانب سے ملنے والی تنبیہ کو پرنس فلپ کا ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہر شخص کے خلاف قانون ضرور حرکت میں آئے گا‘۔

  • ملکہ برطانیہ درختوں کی شوقین نکلیں

    ملکہ برطانیہ درختوں کی شوقین نکلیں

    لندن: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم یوں تو بے شمار نجی و سرکاری سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں تاہم انہیں درختوں کا بھی بے حد شوق ہے اور شجر کاری کے لیے بھی وہ کسی نہ کسی طرح وقت نکال ہی لیتی ہیں۔

    حال ہی میں ملکہ برطانیہ کے بارے میں پیش کی جانے والی ایک دستاویزی فلم میں ملکہ کے اس شوق کا انکشاف ہوا۔

    اس فلم میں جس کا نام ’دا کوئنز گرین پلینٹ‘ ہے، ملکہ کی جانب سے شروع کیے گئے اس منصوبے کے بارے میں بتایا گیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں جنگلات کے تحفظ پر کام کیا جارہا ہے۔

    مذکورہ پروجیکٹ کا نام ’دا کوئنز کامن ویلتھ کنوپی‘ ہے۔

    فلم کے مطابق ملکہ نے دنیا بھر میں جس جس ملک کا دورہ کیا، وہاں انہوں نے شجر کاری ضرور کی۔

    فرانس میں ہونے والے کینز فلم فیسٹیول میں فلم کی نمائش کے موقع پر ہدایت کار نے بتایا کہ ملکہ کو یہ شوق اپنے اجداد سے ورثے میں ملا ہے۔

    ان کے مطابق شاہی محل بکھنگم پیلیس کے باغ میں ملکہ وکٹوریہ کے ہاتھ سے لگائے گئے درخت بھی موجود ہیں اور ملکہ الزبتھ کی ہدایت پر ان کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔

    دستاویزی فلم میں وہ مناظر بھی موجود ہیں جب ملکہ ایک ماہر نباتات سر ڈیوڈ اٹنرگ کے ساتھ شاہی محل کے باغ کا دورہ کر رہی ہیں۔ سر ڈیوڈ طویل عرصے سے ملکہ کے اس شوق میں ان کا ساتھ دیتے آرہے ہیں۔ دونوں ہم عمر ہیں اور ان کے درمیان کافی گہرا تعلق موجود ہے۔

    فلم کے مطابق پودوں اور درختوں کا شوق نہ صرف خود ملکہ بلکہ ان کے پورے خاندان میں ہے۔ ان کے صاحبزادے اور تخت کے ولی عہد شہزادہ چارلس بھی درختوں کا شوق رکھتے ہیں۔

    فلم میں سر ڈیوڈ سے گفتگو کرتے ہوئے ملکہ کہتی ہیں کہ ان کے باغ میں موجود زیادہ تر درخت انہیں تحفتاً موصول ہوئے ہیں۔ ’تحفے دینے کے حوالے سے میں ایک مشکل شخصیت سمجھی جاتی ہوں، چنانچہ جب لوگوں کو سمجھ نہیں آتا کہ وہ مجھے کیا تحفہ دیں تو وہ مجھے ایک پودا تحفے میں دے دیتے ہیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ملکہ برطانیہ کے خلاف پولیس کو شکایت

    سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ملکہ برطانیہ کے خلاف پولیس کو شکایت

    لندن: ایک برطانوی شہری نے ملکہ برطانیہ کے خلاف پولیس کو شکایت درج کروا دی کہ انہوں نے کار میں سیٹ بیلٹ نہ پہن کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    ویسٹ یارک شائر کی پولیس کے مطابق برطانیہ میں نئی پارلیمنٹ کے آغاز کے پہلے روز جب ملکہ الزبتھ پارلیمنٹ سے خطاب کے لیے جارہی تھیں تب مذکورہ شہری نے انہیں بغیر سیٹ بیلٹ کے دیکھا۔

    شہری نے پولیس کے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے شکایت درج کروائی تاہم پولیس نے کوئی کارروائی کرنے سے گریز کیا۔

    مزید پڑھیں: پولیس کو موصول ہونے والی بے مقصد لیکن مزیدار کالز

    برطانوی قوانین کے مطابق سفر کے دوران کار میں سیٹ بیلٹ پہننا لازم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، تاہم ملکہ کو کسی بھی فوجداری یا دیوانی مقدمے کی صورت میں استثنیٰ حاصل ہے۔

    پولیس نے مذکورہ کال کو وقت ضائع کرنے والی کال قرار دیتے ہوئے شہریوں کو آئندہ اس قسم کی کالز سے گریز کی ہدایت کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بکھنگم پیلس میں ملکہ ایلزبتھ کے ملبوسات کی نمائش

    بکھنگم پیلس میں ملکہ ایلزبتھ کے ملبوسات کی نمائش

    لندن: بکھنگم پیلس میں برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ کے ملبوسات کی نمائش ہوئی، جسے شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سراہا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ملکہ برطانیہ کے وارڈروب سے نوے سالہ اسٹائل کے نام سے اس نمائش میں ملکہ برطانیہ کے بچپن سے اب تک کی ملبوسات پیش کیے گئے۔

    ان ملبوسات میں بہترین نفاست والے ایمبرائیڈری کے کام سے مزین وہ لباس بھی رکھا گیا ہے جسے ملکہ نے انیس سو تریپن میں اپنی تاجپوشی کے موقع پر زیب تن کیا تھا۔

    queen-04

    fashioning-reign (8)
    نمائش کے منتظم کا کہنا تھا کہ اس نمائش کی تیاری میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگ گیا، نمائش میں بیرونی دوروں،سرکاری اورخاندانی تقریبات میں ملکہ کے زیر استعمال رہنے والے لباس بھی شامل ہیں۔

    queen-09

    queen-02

    queen-05

    اس نمائش میں ملکہ برطانیہ کے80 کے قریب فیشن ایبل شاہی جوڑے رکھے گئے ہیں، شاہی ملبوسات کے علاوہ ملکہ برطانیہ کے زیر استعمال رہنے والے 62 ہیٹس بھی نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔

    queen-08

    queen-06

     

    بکنھنگم پیلس میں جاری یہ نمائش دو اکتوبر دو ہزار سولہ تک جاری رہے گی۔

    queen-01

     

     

  • ملکہ الزبتھ نے طویل ترین عرصے تک حکمرانی کرنے کا ملکہ وکٹوریہ کا ریکارڈ توڑ دیا

    ملکہ الزبتھ نے طویل ترین عرصے تک حکمرانی کرنے کا ملکہ وکٹوریہ کا ریکارڈ توڑ دیا

    لندن: برطانوی ملکہ الزبتھ سب سے زیادہ دیر تک راج کرنے والی ملکہ بن گئیں، ملکہ الزبتھ نے طویل ترین عرصے تک حکمرانی کرنے کا ملکہ وکٹوریہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    کئی دہائیوں سے برطانوی عوام کے دلوں پر راج کرنے والی ملکہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، نو ستمبر کو ملکہ برطانیہ نے برطانیہ میں طویل حکمرانی کرنے کا ریکارڈ بنایا، ملکہ الزبتھ آج تیرسٹھ سال سات مہینے اور تئیس ہزار دو سو چھبیس دن مکمل کرکے برطانیہ کی تاریخ میں سب سے لمبے عرصے تک تاج سنبھالنے والی ملکہ بن گئیں۔

    اس موقع کو یادگار بنانے کیلئے محل سے ایک تصویر شائع کی گئی ہے ۔

    ملکہ الیزبتھ نے 6 فروری 1952 میں پچیس برس کی عمر میں ملکہ کی ذمہ داریاں سنبھالی، ان کے اقتدار سے لے کر اب تک برطانیہ میں بارہ وزرائے اعظم اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔