Tag: Queen of Jhansi

  • مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی انٹرنیٹ پر لیک

    مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی انٹرنیٹ پر لیک

    ممبئی: بالی ووڈ کی دو روز قبل ریلیز ہونے والی فلم مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان کی زیرو، نوازالدین صدیقی کی ٹھاکرے اور اڑی سیکڑ حملے پر بنائی جانے والی فلم کے بعد تامل روکرز نے کنگنا رناوت کی نئی فلم کو بھی لیک کردیا۔

    تامل  راکرز نے کوئین آف جھانسی کو ٹورنٹ اور اپنی ویب سائٹ پر لیک کیا جس کی وجہ سے ہدایت کار اور کنگنا رناوت پریشان ہیں۔

    مزید پڑھیں: نواز الدین صدیقی کی فلم ’ٹھاکرے‘ ریلیز کے چند گھنٹے بعد انٹرنیٹ پر لیک

    یاد ہے کہ مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی پر راجپوت برادری نے متنازع کرنے کی کوشش بھی کی تھی، اس ضمن میں ہدایت کار اور پروڈیوسر کو دھمکی آمیز خطوط سمیت عدالت سے بھی رجوع کیا گیا تھا البتہ فلم اپنے مقررہ دن 25 جنوری کو ہی ریلیز ہوئی۔

    بالی ووڈ انڈسٹری میں 25 جنوری اس لیے بھی ایک اہم دن تھا کہ اس روز ہندو انتہاء پسند رہنما بال ٹھاکرے کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم بھی ریلیز ہوئی جس میں نوازالدین صدیقی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل راکرز نے گزشتہ برس دسمبر سے ریلیز ہونے والی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں لیک کیں جس کی وجہ سے انڈسٹری کا کاروبار بھی متاثر ہوا۔

    ہیکرز نے اپنی ویب سائٹ پر پیغام درج کیا ہے کہ وہ ہر آنے والی نئی فلم کو جلد سے جلد لیک کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ اُن کے کام کو عوام بہت زیادہ پسند کررہے ہیں تاہم ٹیکنالوجی کے ماہرین نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ فلم ڈاؤن لوڈ نہ کریں کیونکہ فائل کے ساتھ وائرس ہے جس کی وجہ سے سسٹم اور ڈیٹا ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی کے لیے پہلی بڑی خوش خبری

    اسے بھی پڑھیں: اگر کسی نے ہراساں کیا تو سب تباہ کردوں گی، کنگنا رناوت کا انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر ردعمل

    دوسری جانب بالی ووڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹھاکرے اور مانی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی کی دو روزہ کمائی کی تفصیلات شیئر کی جس کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم نے پہلے روز باکس آف پر 8 کروڑ 75 لاکھ جبکہ دوسرے روز 18 کروڑ 10 لاکھ روپے کمائے، مجموعی طور پر فلم نے 26 کروڑ 85 لاکھ کا بزنس کیا۔

    اسی طرح نوازالدین صدیقی کی فلم ٹھاکرے نے باکس آفس پر دو روز میں 16 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔