Tag: Queensland

  • آسٹریلیا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑے مواقع

    آسٹریلیا میں ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑے مواقع

    کوئنز لینڈ : آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کی حکومت نے دنیا بھر سے افرادی قوت کے حصول کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے لیے بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئنز لینڈ میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں جن میں تارکین وطن جن میں معذور افراد اورخواتین کو بھی ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوئنز لینڈ ایسے کاروباری اداروں کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا کہ جو زیادہ سے زیادہ خواتین، معذور افراد اور تارکین وطن کو ملازمت کی پیشکش کرکے کارکنوں کی کمی کو پورا کریں گے۔

    اس کے علاوہ کوئنز لینڈ شمالی علاقہ جات میں مہاجرین کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے اور کارکنوں کے لیے سستی رہائش کے لیے فنڈز بھی فراہم کرنا چاہتا ہے۔

    کوئینز لینڈ کی حکومت خالی ملازمتوں کو پر کرنے کے اپنے منصوبے کے حصے کے طور پر مزید خواتین اور معذور افراد کو ملازمت دینے کے لیے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے 20 ملین ڈالر خرچ کرے گی۔

    منگل کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت کی 10 سالہ افرادی قوت کی حکمت عملی کے منصوبے کے تحت تارکین وطن، پناہ گزینوں اور غیر ملکی طلباء کو روزگار تلاش کرنے میں مدد کے لیے مزید 14 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کوئینز لینڈ میں ملازمتوں کی تعداد 2020 اور 2025 کے درمیان تقریباً دو لاکھ 80ہزار تک بڑھے گی لیکن ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچنے والے افراد کی تعداد میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ہوگا۔

  • آسٹریلیا: تیراکی کرنے والے فوجیوں کو مگرمچھ نے دبوچ لیا

    آسٹریلیا: تیراکی کرنے والے فوجیوں کو مگرمچھ نے دبوچ لیا

    میلبرن: آسٹریلیا کے کیپ یارک جزیرہ نما میں مگرمچھ نے حملہ کرتے ہوئے دو فوجیوں کو زخمی کردیا ہے۔

    آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسڑیلیا فورسز کے دو فوجی کیرنز سے تقریباً آٹھ سو کلو میٹر شمال میں واقع کیپ یارک جزیرہ نما میں تیراکی کے لئے پانی میں اترے، اسی دوران پانی میں موجود خونخوار مگرمچھ نے ایک فوجی پر حملہ کردیا، مگرمچھ حملے میں فوجی کو سر اور سینے میں زخم آئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عین اسی وقت دوسرا فوجی زخمی ساتھی کی مدد کو پہنچا تو مگرمچھ نے اس پر بھی حملہ کردیا، دوسرے زخمی فوجی کےبازو اور کلائی پر زخم آئے، موقع پر موجود دیگر فوجی دونوں زخمی فوجیوں کو مگر مچھ کے چنگل سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے، بعد ازاں انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    واقعے کے بعد آسٹریلیا وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زخمی فوجیوں کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت: نو عمر لڑکا مگرمچھ کی غذا بن گیا

    دوسری جانب کوئنزلینڈ کے محکمہ ماحولیات نے واقعے کی مزید تفتیش کرنےکے لئے وائلڈ لائف افسران کو مذکورہ علاقے میں بھیج دیا ہے۔

    آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی علاقائی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق کوئنزلینڈ آسٹریلیا میں مگرمچھوں کی سب سے زیادہ تعداد والی ریاست ہے، جہاں ایک لاکھ سے دو لاکھ کے درمیان مگر مچھ موجود ہیں۔

  • جھولے پر بیٹھی خوفناک اور پراسرار گڑیا، اصل کہانی کیا ہے ؟

    جھولے پر بیٹھی خوفناک اور پراسرار گڑیا، اصل کہانی کیا ہے ؟

    آسٹریلیا میں ایک پراسرار گڑیا نے مقامی لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا، لوگوں کا خیال ہےکہ یہ گڑیا بدقسمتی کی علامت ہے اور جو اس کے قریب جاتا ہے وہ اس پر حملہ آور ہوجاتی ہے۔

    آسٹریلیا کی ریاست کوئس لینڈ کے قصبے لوسنڈا میں کے ایک جنگل میں جھولے پر بیٹھی ایک گڑیا کوف کی علامت بنی ہوئی ہے، جس کے بارے میں وہاں کے مقامی افراد کا ماننا ہے کہ یہ گڑیا ان کیلئے برائی اور مصیبت لانے کا برا سبب ہے۔

    ساحل کے کنارے مینگروز کے جنگل میں ایک جھولے پر پراسرار انداز میں بیٹھی اس گڑیا سے متعلق بہت سی کہانیاں جنم لے چکی ہیں، مقامی لوگ اس وہم اور خوف میں اس حد تک مبتلا ہیں کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ جب وہ اسے دیکھتے ہیں تو ان کے ساتھ کوئی نہ کوئی برا واقعہ پیش ٓتا ہے۔

    Residents of the North Queensland town Lucinda, 90 minutes north of Townsville and with a population of 406 people, said they believe she brings bad luck

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساحل پر مچھلیوں کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کا ماننا ہے کہ جھولے پر بیٹھی یہ گڑیا ہمارے لیے برائی لانے کا بڑا سبب ہے کیونکہ جب کوئی اسے دیکھ لیتا ہے تو اس کے ساتھ کوئی نہ کوئی حادثہ ہوجاتا ہے کبھی اس کی کشتی خراب ہوجاتی ہے تو کبھی کسی بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    ہینچن بروک کے رکن پارلیمنٹ نک ڈامیٹو نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے کا ہر شخص گڑیا کے بارے میں جانتا ہے لیکن انجانے خوف کے باعث کوئی بھی واقعتاً اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا، میکنوں کا کہنا ہے کہ جو اس کے قریب جاتا ہے وہ اس پر حملہ آور ہوجاتی ہے ۔

    They claimed the doll (pictured) might be to blame for spooky incidents like boat motor troubles and lost fishing gear

    انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نہیں جانتا ہے کہ یہ پراسرار گڑیا کہاں سے آئی ہے یا اسے کس نے اور کب کس طرح اس گھنے جنگل میں درخت کے نیچے  جھولے پر بٹھا دیا تاہم علاقے کے مکین جو ساحلی پٹی پر ماہی گیری کرتے ہیں کسی بھی مصیبت سے بچنے کیلئے اس سے بہت محتاط رہتے ہیں۔

    نک ڈامیٹو نے کہا کہ میں نے وہاں کے لوگوں سے اس گڑیا سے متعلق کئی کہانیاں سنی ہیں جو کشتی چلانے یا مچھلی پکڑنے کے دوران گڑیا کی بدقسمتی کے سبب ان کے ساتھ پیش آئیں لیکن ان کی ہر بات سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں جس کے جوابات کوئی نہیں جانتا۔

    تاہم نک ڈیمیٹو نے خبردار کیا کہ اس پراسرار گڑیا کی اصلیت ایک معمہ بن چکی ہے اور اس کی کھوج لگانے والے زیادہ تر لوگ اس کی حقیقت جاننےکرنے کے لئے ‘اپنی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

     

  • چلتی کار پر اچانک سانپ نکل آیا، آگے کیا ہوا؟ خوفناک ویڈیو دیکھیں

    چلتی کار پر اچانک سانپ نکل آیا، آگے کیا ہوا؟ خوفناک ویڈیو دیکھیں

    کوئنز لینڈ : روڈ ٹرپ کے دوران اچانک کار پر سانپ کے نمودار ہونے پر اہل خانہ کے ہوش اڑ گئے، کار ڈرائیور نے خود کو سنبھالتے ہوئے اہل خانہ کو بھی بچا لیا۔

    یہ دل دہلا دینے والا واقعہ آسٹریلیا کے کوئز لینڈ میں پیش آیا جہاں ایک سفر کے دوران اچانک  کارکی ونڈ ‏اسکرین پر زندہ سانپ نمودار ہوا اور رینگنے لگا۔

    جان اور اس کی فیملی نیوساؤتھ ویلز سے کوئز لینڈ کی جانب سفر کررہی تھی کہ ونڈ اسکرین پر ‏‏6 فٹ لمبے سانپ کو دیکھ کر گھبرا گئی۔

    خاتون نے دیکھتے ہی چلا کر کہا کہ وہ رہا سانپ، یہ یہاں ہے بالکل سامنے، یہ سن کر بچوں کو ‏بھی ہوش اڑ گئے۔

    فیملی نے کسی سے مدد لینے کے بجائے احتیاطی تدابیر کے تحت شیشے بند رکھے اور سارا سفر ‏کار میں ڈر اور خوف کے ساتھ گزارا۔

    سانپ بھی کوئز لینڈ تک کار کی ونڈ اسکرین پر بیٹھا رہا اور اس نے بغیر کسی محنت کے ایک ‏علاقے سے دوسرے علاقے کی سرحد عبور کرلی۔

  • سمندری طوفان ” ڈیبی ” آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے ساحل سے ٹکرا گیا

    سمندری طوفان ” ڈیبی ” آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے ساحل سے ٹکرا گیا

    کوئنز لینڈ: سمندری طوفان ڈیبی آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے ساحل سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقے سے ٹکرانیوالے سمندری طوفان ڈیبی سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ تیز ہواوں کے باعث کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے ہیں۔ سمندری طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے جبکہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

    a89
    a2

    طوفان کے باعث 260 ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا اور طوفانی بارش نے تباہی مچادی جبکہ بلند لہروں سے ساحل پر کھڑی کشتیوں کو نقصان پہنچا۔

    a3

    a10

    ڈیبی نامی اس سائیکلون کی وجہ سے کوئنز لینڈ ریاست کے ساحلی علاقے شدید بارشوں اور ہواؤں کی زد میں ہیں، جب کہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

    شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

    حکام کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

    a7

    a4

    a8

    حکام کا کہنا ہے کہ 2011 میں آنے والے ‘یاسی’ نامی طوفان کے بعد آنے والا شدید ترین طوفان ہے، سمندری طوفان سے قبل ساحل پر آباد 25 ہزار سے زیادہ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب آسٹریلوی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں بعد سمندری طوفان کی شدت میں کمی متوقع ہے۔