Tag: queeta blast

  • کوئٹہ: بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹنے سے دو اہلکار شہید

    کوئٹہ: بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹنے سے دو اہلکار شہید

    کوئٹہ: سریاب روڈ پر بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس کے باعث بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں بم دھماکے کی آواز سنائی دی جس پر پولیس اور امدادی ادارے سریاب روڈ پہنچے۔

    اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے نمائندے مصطفی خان ترین کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی گئی کہ یہاں ایک بم پڑا ہے جس پر ادارے نے اپنی  ٹیم سریاب روڈ بھیجی جس نے بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش شروع کردی۔

    نمائندے کے مطابق  بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس کے نتیجے میں موقع پر موجود بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے، شہید میں اے ایس آئی عبدالرزاق بھی شامل ہے۔

    دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری پہنچ گئی، اور جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔

    وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اہلکاروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    دوسری جانب پولیس کا بیان ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں دو افراد کی شہادت کے ساتھ ساتھ 12 افراد زخمی ہوئے۔

  • کوئٹہ دھماکا: 27زخمی کراچی منتقل، امریکا کی تحقیقات کی پیشکش

    کوئٹہ دھماکا: 27زخمی کراچی منتقل، امریکا کی تحقیقات کی پیشکش

    کراچی: کوئٹہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے 27 افراد کو کراچی منتقل کردیا گیا جہاں نجی اسپتال میں انہیں داخل کرکے علاج شروع کردیا گیا، امریکا نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں  تحقیقات کی پیش کش کردی۔

    اطلاعات کے مطابق کوئٹہ بم حملے کے 112 زخمیوں میں سے 27 یا 29 زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا، منتقل کردہ مریضوں میں ایسے افراد شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں انتہائی اہم ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے اور یہ علاج کوئٹہ میں دستیاب نہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے میں کراچی لایا گیا،آغاخان اسپتال میں انہیں داخل کرکے فوری طور پر ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔

     دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں تحقیقات کی پیش کش کردی اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر جنگ لڑتے رہیں گے۔

    پریس بریفنگ میں محکمہ خارجہ کی رکن الزبتھ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوجی امداد روکنے کے حوالے سے تبصرہ نہیں کروں گی اور امریکی شہری میتھیو کی گرفتاری کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ میتھیو بیرک کی گرفتاری سے آگاہ ہیں تاہم یہ نہیں معلوم امریکی شہری جاسوسی میں ملوث ہے یا نہیں، امریکی شہریوں کا پرائیویسی ایکٹ ہے اس لیے مزید بات نہیں کرسکتی۔

    پی ٹی آئی کا تین روز تک سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان، عمران آج کوئٹہ پہنچیں گے

     کوئٹہ دھماکے پر پاکستان تحریک انصاف نے تین روز تک سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ عمران خان کل کوئٹہ پہنچ کر لواحقین کے اہل خانہ اور زخمیوں سے ملاقات کریں گے۔

    تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کے مطابق عمران خان کل کوئٹہ جا کر لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کریں گے آج سے اگلے تین روز تک کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہوگی، مشکل وقت میں شہیدوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

  • کوئٹہ : سریاب مل کے قریب دھماکہ 5 افراد زخمی

    کوئٹہ : سریاب مل کے قریب دھماکہ 5 افراد زخمی

    کوئٹہ : سریاب مل کے قریب زور دار دھماکہ 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسپتال منتقل کردیے گیے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مل کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 8 راہ گیر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کا گھیراؤکر لیا اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے  لیا گیا، بم ڈسپوزبل اسکواڈ کے دھماکے ڈھائی کلو بارودی مواد کو  اڑانے کے لیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔

    ریسکیو ذرائع  نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک رکشہ تباہ ہوا ہے تاہم شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کوئٹہ میں دھماکے کی اطلاعات، جگہ کا تعین جاری

    کوئٹہ میں دھماکے کی اطلاعات، جگہ کا تعین جاری

    کوئٹہ: شہر میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے پولیس دھماکے کی جگہ کا تعین کررہی ہے۔

    تازہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے دھماکے کی جگہ کا تعین کررہے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق دھماکے کی آواز سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور میڈیا سمیت امدادی اداروں کی گاڑیاں بھی دھماکے کی جگہ کا تعین کرنے کے لیے نکل پڑی ہیں۔