Tag: Queta Blast

  • سریاب روڈ پر دھماکہ، 2 اہلکار شہید 8 افراد زخمی

    سریاب روڈ پر دھماکہ، 2 اہلکار شہید 8 افراد زخمی

    کوئٹہ: سریاب روڈ پر پولیس موبائل کے قریب زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی  ہوئےجنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر واقع سریاب مل کے قریب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اُس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔ ابتدائی روپورٹ کے مطابق دھماکے میں 2 اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں تمام متاثرین کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سریاب روڈ کو ہرقسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

    پڑھیں:   شکار پور میں نماز عید کے دوران خودکش حملہ،10افراد زخمی

    ریسکیو کا عملہ بھی جائے وقوعہ پہنچ چکا ہے جبکہ بم ڈسپوزبل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ شواہد اکھٹےکرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ پولیس حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ہی تفصیلی آگاہ کیا جائے گا‘‘۔

    یاد رہے آج صبح شکارپور میں نماز عید کے دوران خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے، شکارپور کی تحصیل خانپور میں 2 خودکش بمباروں نے امام بارگاہ میں دوران نماز داخل ہونے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اُن کو روکنے کی کوشش کی جس کے بعد ایک خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا اور دوسرا شدید زخمی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

     

  • کوئٹہ بم دھماکا، بلوچستان حکومت کا شہداء کے ورثاء کو 1 کروڑ روپے اور نوکری  دینے کا اعلان

    کوئٹہ بم دھماکا، بلوچستان حکومت کا شہداء کے ورثاء کو 1 کروڑ روپے اور نوکری دینے کا اعلان

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے وکلاء کے لیے ایک کروڑ روپے فی کس اور لواحقین کو نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’وکلاء جمہوریت کی اہم اساس اور ہمارے بازو ہیں انہوں نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف کردار ادار کرتے ہوئے قربانیاں دیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہم وکلاء کے ویژن کو پورا کریں گے اور جلد اس دہشت گردی کا ملک بھر سے خاتمہ کردیں گے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے وکلاء کے خاندانوں کو فی کس ایک کروڑ روپے اور سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا۔

    پڑھیں :سانحہ کوئٹہ: دو مزید زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد72 ہوگئی

    اس موقع پر سنیئر وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’دھماکے میں وکلاء کو شہید کر کے دہشت گردوں نے ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی ہے مگر وہ بری طرح ناکام ہوئےاور پوری قوم اس واقعے کے بعد متحد ہوگئی۔

    مزید پڑھیں :  کوئٹہ کے المناک سانحے کی تحقیقات جاری

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’کوئٹہ بم دھماکے میں وکلاء کی شہادت کے بعد پورے ملک کے سنیئر وکلاء کوئٹہ پہنچے ہیں اور آٗئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس اجلاس کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی گئی جس میں انہوں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے‘‘۔