Tag: quetta attack

  • کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 4 اہلکار شہید

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 4 اہلکار شہید

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لانگوآباد میں نامعلوم افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

    واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے فرنٹیئرر کور کی گاڑی پر فائرنگ کی۔


    آئی جی بلوچستان معظم جاں انصاری


    آئی بلوچستان معظم جاں انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے آج پھر ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ 3 سے 4 حملہ آوروں نے کلاشنکوف ، 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

    آئی جی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری ہے، دہشت گردوں کوانجام تک پہنچائے بغیرچین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    معظم جاں انصاری نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


    بلاول بھٹو کی کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پرحملے کی مذمت


    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں فورسزکی گاڑی پردہشت گرد حملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ فورسزبہادری سے دہشت گردی کے خلاف لڑرہی ہیں، شہدا کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ قوم اورمسلح افواج مل کردہشت گردی کوشکست دیں گے۔


    وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز پرحملے کی مذمت


    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسزکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے پسماندگان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں، شہید اہلکاروں نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا، دہشت گردی کے خاتمےتک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 21 جنوری کو کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ پولیس کے سابق ایس ایچ او فضل الرحمن جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل 16 جنوری 2018 کو کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔


    کوئٹہ فائرنگ، ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 13 جولائی کو کوئٹہ میں کلی دیبہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سانحہ کوئٹہ پر ملک بھر کی فضا سوگوار، ہر آنکھ پُر نم

    سانحہ کوئٹہ پر ملک بھر کی فضا سوگوار، ہر آنکھ پُر نم

    کوئٹہ: سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے خلاف ملک بھر یوم سوگ منایا جارہا ہے، لاہور کراچی سمیت مختلف شہروں میں پرچم سرنگوں اور وکلاء برادری نے سانحہ کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

    ملک بھر کی طرح کوئٹہ دوسرے روز بھی سوگ میں ڈوبا ہوا ہے، صوبائی حکومت کے تین روزہ سوگ کے اعلان پر آج بھی بلوچستان اسمبلی سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے، المناک سانحہ میں شہید ہونے والے جوانوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ انجمن تاجران کیجانب سے آج شہر بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

    شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہو کے برابر ہے، کوئٹہ انجمن تاجران نے سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے خلاف شہر میں شٹرڈوان ہڑتال کردی ہے، شہداء کے لئے شہر بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

    سندھ میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے شہداء سے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سوگ منایا جارہا ہے ، وزیراعلٰی ہاوس سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے، کراچی کے تعلیمی اداروں میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لئے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر طلباء کا جذبہ قابل دید تھا۔

    سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک بھر میں وکلاء ہڑتال کررہے ہیں، وکلاء ہائیکورٹس سمیت ، ماتحت عدلیہ میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرینگے۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 61 اہلکار شہید، 118 زخمی


    پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین ڈاکٹر محمدفروغ نسیم نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کی خاطر خواہ اقدامات کرے ۔

    ایبٹ آباد میں تحریک صوبہ ہزارہ کی جانب سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا، قائد تحریک صوبہ ہزارہ حیدرزمان کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم کوپاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

  • روس کی کوئٹہ حملے کی مذمت، ہر طرح کے تعاون کی پیشکش

    روس کی کوئٹہ حملے کی مذمت، ہر طرح کے تعاون کی پیشکش

    ماسکو : روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

    روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کی شدید مذمت کی اور ساتھ ہی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہرقسم کا تعاون فراہم کرنے کی پیشکش بھی کردی۔

    پوٹن کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہر معاشرے اور امن کے دشمن ہیں، انھوں نے امید ظاہر کی کہ حملے کے ذمے داروں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس دہشتگرد حملے کے ماسٹر مائنڈ کو سزا ضرور ملنی چاہیئے۔


    مزید پڑھیں : امریکا کی کوئٹہ حملے کی مذمت، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں


    یاد رہے امریکا نے بھی کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 61 اہلکار شہید، 118 زخمی


    یاد رہے کہ کوئٹہ میں سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشتگردوں کے حملے میں ساٹھ سے زائد زیر تربیت اہلکار شہید اور ایک سو اٹھارہ اہلکار زخمی ہوئے۔فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ٹھکانے لگایا۔

     

  • آرمی چیف کا شہید کیپٹن روح اللہ اور نائب صوبیدار محمد علی کیلئے بڑے اعزاز کا اعلان

    آرمی چیف کا شہید کیپٹن روح اللہ اور نائب صوبیدار محمد علی کیلئے بڑے اعزاز کا اعلان

    کوئٹہ : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ حملے میں شہید کیپٹن  روح اللہ اور زخمی صوبے دار کے لئے تمغوں کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ حملے میں شہید کیپٹن روح اللہ کے لئے تمغہ جرأّت اور زخمی ہونے والے نائب صوبے دار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اہلکاروں نے بہادری سے ایک خود کش بمبار کو ہلاک کیا جبکہ دوسرے خودکش بمبار کو ریکروٹس کے پاس پہنچنے سے روکا۔

    شہید کیپٹن کی نماز جنازہ کوئٹہ میں اداکی گئی، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت صوبے کے اعلی سول اور فوج ی حکام نے شرکت کی۔

    پاک فوج کے بہادر کیپٹن روح اللہ نے کوئٹہ میں دہشتگردوں سےلڑتے ہوئے جان دے دی، جوان کی بہادری پر اہلخانہ کوفخر ہے، گھر والے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے لیکن روح اللہ کو فوج میں جانے کا شوق تھا، کہتا تھا ملک کیلیے جان دوں گا۔

    rooh

    کیپٹن روح اللہ نے دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے افسروں کی روایت’’لیڈنگ فرام دی فرنٹ‘‘کی پاسداری کی۔ پانچ مئی انیس سو اکیانوے کو پیدا ہونے والے روح اللہ دوہزارنو میں پاکستان آرمی کا حصہ بنے وہ چار بھائی بہنوں میں سب سے بڑے تھے اور چند ماہ بعد ان کی شادی تھی۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 61 اہلکار شہید، 118 زخمی


    یاد رہے کہ کوئٹہ میں 24 اکتوبر رات گیارہ بجے سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا،
    حملے میں 61اہلکار شہید اور 118 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ فورسز کی کارروائی میں3دہشت گرد بھی مارے گئے۔

  • کوئٹہ: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولا بارود بر آمد

    کوئٹہ: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولا بارود بر آمد

    کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ اورگولابارودبرآمد کرلیا گیا جن میں راکٹ لانچراورمیزائل بھی شامل ہیں، کاروائی میں 3ملزم گرفتار بھی گرفتار کر لئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں میں محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقوں، مستونگ اور گلستان سمیت مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران بھاری اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیاگیا۔ جن میں راکٹ لانچر اور میزائل بھی شامل ہیں۔

    کارروائی میں ایف سی کےساتھ حساس اداروں نےبھی حصہ لیا۔ ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکا خیزمواد،گولا بارود،اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسلحہ وگولا بارودمیں پچیس مارٹرگولے،سو سے زائدمیزائل،راکٹ لانچرزاور تیس کلاشنکوفیں شامل ہیں۔ کارروائی میں اٹھارہ خود کش جیکٹس ، ایک سو سات راکٹ گولے اور تقریباً دو ٹن دھماکاخیزمواد بھی برآمد کیا گیا۔

    کاروائی کے دوران فورسز نے تین ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے مزید معلومات و تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • جے یوآئی ف کا وفاقی وزیرداخلہ سے مستعفی ہونے کامطالبہ

    جے یوآئی ف کا وفاقی وزیرداخلہ سے مستعفی ہونے کامطالبہ

    اسلام آباد: حکومت کی اتحادی جماعت جے یوآئی ف نے مولانافضل الرحمان حملے کی تحقیقات نہ ہونے پروفاقی وزیرداخلہ سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا۔

     مولانافضل الرحمان پر خودکش حملےکی تحقیقات کاجائزہ لینے کیلئےجے یوآئی ف کی مجلس عاملہ کااجلاس ہوا،اجلاس کےبعدجے یوآئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے حملے کی تحقیقات نہ ہونے پروفاقی وزیرداخلہ کوآڑے ہاتھوں لیا۔

    حافظ حسین احمد کاکہناتھاکسی کوچھینک آجائےتو چوہدری نثارطویل پریس کانفرنس کرڈالتے ہیں لیکن انہیں مولانافضل الرحمان پرحملے کی مذمت کرنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی۔جے یوآئی کا چاررکنی وفد وزیراعظم سےملے گا اور پوچھے گاکہ حملے میں کون ملوث ہے۔

    ان کاکہناتھا جے یوآئی اپناسفر جاری رکھی گی،حافظ حسین احمد نےمولانافضل الرحمان کووفاق کی جانب سےسیکیورٹی فراہم نہ کرنے کابھی شکوہ کیا۔

  • نہ جانے کونساگناہ کیاہے جو حملے کیے جارہے ہیں، فضل الرحمان

    نہ جانے کونساگناہ کیاہے جو حملے کیے جارہے ہیں، فضل الرحمان

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کاکہناہے نہ جانے کونساگناہ کیاہے جو حملے کیے جارہے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان سے پرویز رشید اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی،وزیراطلاعات پرویزرشیدکاکہناتھا سیاست دانوں اور عوام پر حملوں کے متحمل نہیں ہوسکتے،مولانا فضل الرحمان نے کہاماضی میں کیے گئے حملوں کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا گیانہ جانے حملے کیوں کیے جارہے ہیں۔

    مولانافضل الرحمان کاکہناتھا کچھ لوگ ملک کوانارکی کی طرف لے جاناچاہتے ہیں اورہم سے ہماری تہذیب چھینناچاہتے ہیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کوئٹہ حملے کو آپریشن کا ردعمل قرار دیا،مشیرخارجہ اور وزیراطلاعات کاکہناتھاپاک فوج دہشت گردوں کیخلاف برسرپیکار ہےکامیابی مقدرہوگی۔

  • فضل الرحمان پر حملہ پا کستان پر حملہ ہے، رحمان ملک

    فضل الرحمان پر حملہ پا کستان پر حملہ ہے، رحمان ملک

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان پر حملہ کسی طوفان کا اشارہ ہوسکتا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سب کچھ عالمی ایجنڈے کے تحت ہورہا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مو لانا فضل الرحمان پر ہو نیوالا حملہ پا کستان پر حملہ ہے، جو کسی بڑے طوفان کا اشارہ ہوسکتا ہے، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو سازشیں ہورہی ہیں وہ عالمی ایجنڈے کے تحت ہورہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کارویہ خطےمیں کشیدگی بڑھانےکاسبب بن رہاہے اور کشمیری حق خودارادیت کے لیے اپنے مؤقف کونہیں بھولے ہیں۔

  • مولانافضل الرحمان پرخودکش حملے کی ایف آئی آر درج

    مولانافضل الرحمان پرخودکش حملے کی ایف آئی آر درج

    کوئٹہ:  مولانا فضل الرحمان پرخود کش حملے کی ایف آئی آر پولیس کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔

    کوئٹہ میں گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان پرخود کش حملے کی ایف آئی آر سٹی تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کرلی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔

    گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن خود کش حملے میں بال بال بچ گئے تھے ، حملے میں جے یو آئی کے دو کارکن شہید اور تیئس زخمی ہوگئے تھے، مولانا فضل الرحمان کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کر کے جلسہ گاہ سے باہر آئے ہی تھے کہ ایک نوجوان نے ان کی گاڑی کے سامنے آنے کی کوشش کی، سیکورٹی رضا کاروں نے مشکوک نوجوان کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    دھماکہ میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ، بم پروف گاڑی کی وجہ سے فضل الرحمان اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔

    کالعدم جند اللہ نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔