Tag: quetta blast

  • کوئٹہ میں دھماکا، 4 ایف سی اہلکار شہید

    کوئٹہ میں دھماکا، 4 ایف سی اہلکار شہید

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

    کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ بی ڈی ایس کی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم کا دھماکا کیا گیا اس واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بنوں میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    دوسری جانب آج صبح خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود شین کنڈی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    پولیس حکام اس حوالے سے کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے بارودی مواد بی ایچ یو کے ساتھ نصب کیا تھا، جمشید اور صفت نامی زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • کوئٹہ : اے ٹی ایف کی موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی

    کوئٹہ : اے ٹی ایف کی موبائل کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی

    کوئٹہ کے علاقے کرانی میں اے ٹی ایف کی موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس سے ایک اہلکار شہید اور 6اہلکار زخمی ہوگئے۔ 

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جاسکا, ابتدائی اطلاعات کے مطابق بروری کے علاقے کرانی روڈ میں اے ٹی ایف کی موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ 6 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے نصب تھا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری دھماکے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔

    واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہید کی میت اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی دلبر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان صوبائی حکومت نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں کرانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک اہلکار شہید،6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

    بم دھماکے کا دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا، پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    علاوہ ازیں بلوچستان کے شہر چمن میں پولیس اسٹیشن پر حملے کی اطلاعات ہیں، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ جنگل پیرعلیزئی لیویز تھانے پر دستی بم حملہ ہوا ہے تاہم اہلکار کسی نقصان سے محفوظ رہے۔

  • کالعدم بی ایل اے نے دہشت گرد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

    کالعدم بی ایل اے نے دہشت گرد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

    کالعدم بی ایل اے نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تصویر میں دہشت گرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہواہے، جس نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھار کھی ہے۔

    امریکی ساختہ ایم فور رائفل افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے، دہشت گرد نے جو یونیفارم پہن رکھا ہے وہ بھی یوایس میرین کور کا ہے، تصویر میں گولیاں، میگزین، جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔

    را کے مہیا کیے جانے والے ڈالروں سے کالعدم بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے، قوم کو فارن فنڈڈ دہشتگردوں کے قلع قمع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ چلنا ہوگا۔

    کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی

    واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

  • کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کوئٹہ میں آج صبح ہونے والے دھماکے کے بعد سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی ڈویژن ریلوے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ کینٹ سٹی اسٹیشن، ڈرگ روڈ، لانڈھی، کوٹری، حیدرآباد، ٹنڈو آدم میں سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔

    کراچی ڈویژن کے تمام اسٹیشن کے داخلی و خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ ہر 2  گھنٹے بعد ریلوے تنصیبات کی کلیئرنس کا سرٹیفکیٹ جاری کریگا۔

    ایس پی ریلوے پولیس جاوید خان کا کہنا ہے کہ تمام ٹرینیں بم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیئرنس کے بعد روانہ ہوں گی، مسافروں اور سامان کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے، دھماکے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

  • کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا، دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آگئی

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا، دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آگئی

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دل دہلا دینے والے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 24 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہو گئے۔

    CCTV Footage oF Quetta Railway Stattion Blast

    ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی  کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جس کی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پلیٹ فارم پر مسافروں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ٹرین کی آمد کے منتظر ہیں جس کے فوراً بعد اچانک سے آگ کا شعلہ لپکتا ہے اور ساتھ ہی زوردار دھماکا ہوجاتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد پلیٹ فارم پر موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ جاتی ہے اور دھواں پھیل جاتا ہے، دھماکا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کی روانگی کے وقت ہوا۔

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی ذمے داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی

    کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 22 افراد جاں بحق 51 زخمی

  • کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی ذمے داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی ذمے داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی

    کوئٹہ کے کمشنر کمشنر محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی ذمے داری کالعدم تنظیم نے قبول کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح 8 بج کر 25 منٹ میں کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 24 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 22 افراد جاں بحق 51 زخمی

     کوئٹہ کے کمشنر کمشنر محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایاگیا، شہید ہونے والوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہل کار بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا جسکی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ہے، دہشتگرد واک تھرو کے راستے نہیں اسٹیشن کے کھلے داخلی راستوں سے آیا۔

    کوئٹہ کے کمشنر کا کہنا ہے کہ عوام صرف خون کے عطیات کے لئے اسپتال پہنچیں، عوام تماشہ دیکھنے کے لئے اسٹیشن اور اسپتال نہیں آئیں کیوں کہ دہشتگرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں۔

    کمشنر حمزہ شفقات کا مزید کہنا تھا کہ عوام بس اڈوں، اسٹیشن اور رش والی جگہوں پر جانےسےگریزکریں، خود کش بمبار کو روکنا انتہائی مشکل ہے۔

  • بلوچستان میں تین مقامات پر دھماکے اور فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

    بلوچستان میں تین مقامات پر دھماکے اور فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں تین مقامات پر دھماکے اور فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایک شخص جاں بحق، اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سی پیک روڈ پر سڑک کنارے بم دھماکا ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص راہ گیر معلوم ہوتا ہے۔

    ایس ایس پی آپریشنز ایس ایس پی جواد طارق کے مطابق دھماکے میں 8 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، انھوں نے کہا جاں بحق شخص کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جائے دھماکے کی حدود میں کوئی انتخابی پروگرام نہیں تھا، شہر میں انتخابی گہما گہمی کے حوالے سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

    جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر ہوٹل کے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے، جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے حملہ ایک ٹرک کے قریب ہوا۔

    تیسرا واقعہ تربت شہر میں پیش آیا ہے، جہاں غلام نبی چوک پر دھماکا ہوا اور فائرنگ کی گئی، جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

    ادھر الیکشن کمیشن نے کوئٹہ، تربت اور جعفر آباد میں ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لے لیا ہے، اور چیف سیکریٹری، آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • کوئٹہ: زرغون روڈ پر اسپتال کے قریب دھماکا، 8 افراد زخمی

    کوئٹہ: زرغون روڈ پر اسپتال کے قریب دھماکا، 8 افراد زخمی

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے زرغون روڈ پر اسپتال کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے زرغون روڈ پر اسپتال کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈموقع پرموجود ہیں، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں،

  • کوئٹہ میں زور دار دھماکا : حملہ آور ہلاک

    کوئٹہ میں زور دار دھماکا : حملہ آور ہلاک

    کوئٹہ : بلوچستان ایک بار پھر دھماکے سے گونج اٹھا، کوئٹہ میں سپنی روڈ اورسبزل روڈ کے سنگم پر دھماکے کے  نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جو بارودی مواد لے کر جارہا تھا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے اسپنی روڈ کےقریب ایک کمپاؤنڈ میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اسپنی روڈ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسپنی روڈ پر ہونے والے دھماکے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ دھماکے میں خود حملہ آور ہلاک ہوا ہے۔

    پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، مبینہ دہشت گرد تخریب کاری کی غرض سے دھماکا خیز مواد لے کر جارہا تھا کہ مواد راستے میں پھٹ گیا۔

  • کوئٹہ میں دھماکا، خواتین اور بچی سمیت 6 افراد زخمی

    کوئٹہ میں دھماکا، خواتین اور بچی سمیت 6 افراد زخمی

    کوئٹہ: باجوڑ کے بعد کوئٹہ میں دہشت گردی کی بزدلانہ واقعے رونما ہوا ہے، جہاں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنےسے دھماکا ہوا، دھماکےکے نتیجے میں بچی اور خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

    ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا، دھماکے موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ قریبی دوکانوں اور گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے، علاقے میں آمدورفت کو مکمل طور پر سیل کرتے ہوئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید

    بی ڈی ایس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکاریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، دھماکے میں 3 سے 4 کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل آج باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار کے علاقے راغگان ڈیم میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔