Tag: quetta blast

  • کوئٹہ اسپتال دھماکا: ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف وکلاء کی ریلی

    کوئٹہ اسپتال دھماکا: ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف وکلاء کی ریلی

    کوئٹہ : سانحہ آٹھ اگست کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ آٹھ اگست کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خود کش حملے کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز کئے گئے اعلان کے مطابق وکلاء نے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کردیا۔

    کوئٹہ میں وکلاء نے بلوچستان ہائی کورٹ سے احتجاجی ریلی نکالی اوربلوچستان اسمبلی کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا، شرکاء نے مختلف نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

    انہوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی نے وکلاء سے خطاب میں سانحہ آٹھ اگست کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ گزرنے کو ہیں لیکن ملزمان اب تک بے نقاب نہیں ہوئے۔

    وکلاء رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر اُن کے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہوا تو وہ حکومت کے خلاف مزید سخت لائحہ عمل اپنائیں گے۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 74افراد جاں بحق، 112 زخمی

     واضح رہے کہ آٹھ اگست کے خود کش حملے کے بعد وکلاء کا کوئٹہ میں یہ پہلا احتجاجی مظاہرہ تھا، وکلاء نے ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    یاد رہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خود کش حملے کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق اور 112 سے سے زائد زخمی ہوئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں تی وی چینلز کے دو کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔

  • سانحہ کوئٹہ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، شہداء کی تعداد 74 ہوگئی

    سانحہ کوئٹہ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، شہداء کی تعداد 74 ہوگئی

    کوئٹہ : سانحہ کوئٹہ کا ایک اور زخمی زندگی کی جنگ ہار گیا، فیض اللہ ایڈووکیٹ سی ایم ایچ میں زیرِ علاج تھے، سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق افراد کی تعداد چوہتر ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ واقعے کا ایک اور زخمی وکیل زندگی کی بازی ہار گیا، فیض اللہ ایڈوکیٹ سی ایم ایچ اسپتال میں زیرِ علاج تھے، اسپتال ذرائع کے مطابق سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چوہتر ہوگئی ہے۔


     

    مزید پڑھیئے : کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکا، 70افراد جاں بحق، 112 زخمی


     

    آٹھ اگست کو کوئٹہ سول اسپتال میں ہونے والےخود کش دھماکے میں وکلاء برادری بڑی تعداد میں نشانہ بنی، ملک بھر کی عدالتوں میں وکلاء کا سوگ جاری ہے، وکیل سیاہ پٹیاں باندھے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 8 اگست کو کوئٹہ سول اسپتال میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 72 افراد جاں بحق اور 112 سے زائد زخمی ہوئے تھے، کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کی میت سول اسپتال لائی گئی تو اس دوران ہسپتال میں زور دار دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے وقت سول اسپتال میں وکلاء اور میڈیا نمائندوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔

    دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے نکات پر عملدارآمد تیز کرنےاور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • کمانڈرسدرن کمانڈ کی کوئٹہ دھماکے میں شہید کمیرہ مین کے گھر آمد، بھائیوں سے تعزیت

    کمانڈرسدرن کمانڈ کی کوئٹہ دھماکے میں شہید کمیرہ مین کے گھر آمد، بھائیوں سے تعزیت

    کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کی شہید صحافی شہزاد یحیحیٰ کے گھر پہنچے اور شہید شہزاد کے بھائیوں سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کوئٹہ دھماکے میں شہید صحافی شہزاد یحیحیٰ کے گھر پہنچے اور فاتحہ خوانی کی ، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض  نے ورثاء سے شہزاد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تسلی بھی دی۔

    شہید کمیرہ مین کے بھائیوں سے بات کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ پاک فوج اپنے شہدا کو اون کرتی ہے شہزاد قوم کے شہید ہیں، ہمیں حوصلے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

    کمانڈر سدرن کمانڈنےشہیدکے بیٹے کو اپنا بیچ بھی اتار کر دیا۔

    quetta

    گزشتہ روز کمانڈر سدرن کمانڈ نے سول اسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی اور سول ہسپتال کے دورہ کے موقع پرکمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض کو بریفنگ بھی دی گئی۔


     

    مزید پڑھیں : دشمن کی شکست فاش کے دن قریب ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض


     

    کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ دشمن یہ نہ سمجھے کہ وہ ہمارے حوصلے پست کردے گا، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتا رہتا ہے، دشمن کی شکست فاش کے دن قریب ہیں۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے، سی ایم ایچ کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان کا پرچم ہمیشہ بلند رہے گا، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

  • کوئٹہ کے المناک سانحے کی تحقیقات جاری

    کوئٹہ کے المناک سانحے کی تحقیقات جاری

    کوئٹہ: المناک کوئٹہ سانحے کی تحقیقات جاری ہے، شواہد فرانزک ٹیسٹ کئلیے بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ بعض شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سول اسپتال میں دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کئے اور فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھیج دیئے، بعض ناقابل شناخت لاشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے انکے سیمپل لئے گئے ہیں۔

    دھماکے کے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداددی جارہی ہے۔


     مزید پڑھیں: سانحہ کوئٹہ: دو مزید زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد72 ہوگئی


    دوسری جانب سول اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے دو ہزار دس میں بھی اس طرح کا واقعہ ہوا تھا، شدید زخمیوں میں ایک لڑکی سمیت پچیس سے زائد زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے کراچی منتقل کردیا گیا۔

    زخمیوں کو ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ہدایت پر ایئر فورس کی خصوصی ایئرایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا جبکہ کوئٹہ سے سی ون تھرٹی طیارہ زخمیوں کو لیکر کراچی کے فیصل بیس پہنچا، فیصل بیس سے زخمیوں کو فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے سخت سیکیورٹی حصار میں پی این ایس شفا اور آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا۔


     مزید پڑھیں : کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 70افراد جاں بحق، 112 زخمی


    واضح رہے کہ واضح رہے کہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں 72 افراد جاں بحق جبکہ 112 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکہ اس وقت ہوا جب اس سانحے سے کچھ دیر قبل ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے وکیل رہنما بلال کاسی کی میت لینے کے لیے وکلا برادری سول اسپتال کے احاطے میں جمع تھی۔

    بلال کاسی کو علی الصبح منو روڈ پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

  • عمران خان اور طاہرالقادری کا احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان

    عمران خان اور طاہرالقادری کا احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں احتجاج ملتوی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کوئٹہ سانحےکےزخمیوں کی عیادت کے لیے پہنچے انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا دہشت گردی ناسور ہے جسے ختم کرنے کے لئے سیاسی اختلافات ختم کرنا ہوں گے، مارشل لاء کا دور چلا گیا، ہم نے جمہوریت کو بہتر کرنا ہے۔


     مزید پڑھیں : سیاسی اختلافات ختم، دہشت گردوں کو مل کر شکست دیں گے: عمران خان


    اس سے قبل تحریک انصاف نے سانحہ کوئٹہ کے بعد تین روز تک سیاسی سرگرمیاں روکنے کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اپنی جماعت کی جانب سے سولہ اگست کو کیا جانے والا احتجاج ملتوی کرکے بیس اگست کو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال پر تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر متحد ہوجائیں۔


     مزید پڑھیں : کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 70افراد جاں بحق، 112 زخمی


    واضح رہے کہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں 72 افراد جاں بحق جبکہ 112 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکہ اس وقت  ہوا جب اس سانحے سے کچھ دیر قبل ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے وکیل رہنما بلال کاسی کی میت لینے کے لیے وکلا برادری سول اسپتال کے احاطے میں جمع تھی۔

    بلال کاسی کو علی الصبح منو روڈ پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

  • دہشتگردوں کیخلاف کامبنگ آپریشن کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    دہشتگردوں کیخلاف کامبنگ آپریشن کریں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے کہاسانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف کوئٹہ میں کامبنگ آپریشن کا عندیہ دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے آٹھ اگست کو صوبے کے لئےافسوسناک دن قرار دیا اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کو دہرایا ہے۔


     مزید پڑھیں : کوئٹہ دھماکہ، آرمی چیف کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے


    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگرد امن وامان تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، وہ جہاں بھی چھپے ہوں، انہیں ڈھونڈ نکالیں گے، شہدا کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آخر دہشت گرد تک لڑیں گے ان کا پیچھا کریں گے.

    ثنااللہ زہری نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کئی افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن تٖفصیلات نہیں بتا سکتے۔


     مزید پڑھیں : سانحہ کوئٹہ: دو مزید زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد72 ہوگئی


    بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے حوصلے کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ زخمیوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے دہشتگردوں کے ساتھ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ سانحہ کوئٹہ میں شہادتوں کاسلسلہ جاری ہے، دہشت گرد کارروائی میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد باہتر ہوگئی ہے۔

  • سانحہ کوئٹہ: دو مزید زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد72 ہوگئی

    سانحہ کوئٹہ: دو مزید زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد72 ہوگئی

    کوئٹہ: سانحہ کوئٹہ میں شہادتوں کاسلسلہ جاری ہے، دہشت گرد کارروائی میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد باہتر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سول اسپتال دھماکے کے انتیس شدید زخمیوں کو آرمی چیف کی ہدایت پر کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے کے دیگر زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ سمیت شہر کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔


     مزید پڑھیں : کوئٹہ دھماکا: 27زخمی کراچی منتقل


    ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم نے ڈی ایس پی سی آئی اے اور ایس ایچ اوسٹی کے ساتھ ملکر کام شروع کردیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے شرپسندی کے لئے آٹھ کلو بارودی مواد اور اسٹیل کے بنے بال بیئرنگ استعمال کئے۔


     مزید پڑھیں : کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 70افراد جاں بحق، 112 زخمی


    تفتیشی ٹیموں نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والی ٹانگوں کو فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔


     مزید پڑھیں:  سانحہ کوئٹہ، شہداء کی مختلف شہروں میں نمازِ جنازہ ادا


    ڈی آئی جی منظور سرور کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطے میں ہیں، جائے وقعہ سے ملنے ٹانگوں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر خودکش حملہ آور کی ہوسکتی ہیں۔

    دوسری جانب سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد کی میتیں ان کے ورثاء کےحوالے کی جارہی ہیں اور ان کی نمازجنازہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں اداکی جارہی ہے، جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

     

  • سانحہ کوئٹہ، شہداء کی مختلف شہروں میں نمازِ جنازہ ادا

    سانحہ کوئٹہ، شہداء کی مختلف شہروں میں نمازِ جنازہ ادا

    کوئٹہ : سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد کی میتیں ان کے ورثاء کےحوالے کی جارہی ہیں اور ان کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقو ں میں اداکی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی بلوچستان کے مختلف شہروں میں نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، دھماکے کے شہید ماہر قانون دان عسکری خان اچکزئی کی نماز جنازہ چمن میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزراء، قبائلی، سیاسی افراد اور شہریوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی، نمازجنازہ کے دوران ایک شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    QUETTA POST 3


     مزید پڑھیں : کوئٹہ دھماکے میں ٹی وی چینلز کے دو کیمرہ مین جاں بحق


    بم دھماکے میں دو نیوز کیمرہ مین بھی شہید ہوگئے تھے، آج نیوز کے شہزاد خان اور ڈان نیوز کے محمود خان کی نمازجنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی۔

    QUETTA POST 4

    دوسری جانب سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کراچی میں وکلا نےغائبانہ نماز جنازہ ادا کی، ملتان میں بھی وکلا اور سول سوسائٹی نے کوئٹہ کے شہدا کیلئے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ لاہور، گجرانوالہ ، پشاور، لاڑکانہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی۔

    QUETTA POST 1


     مزید پڑھیں : کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 70افراد جاں بحق، 112 زخمی


    واضح رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ سول اسپتال میں خود کش حملے میں ستر افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • سانحہ کوئٹہ: ایم کیو ایم جشن آزادی سادگی سے منائے گی

    سانحہ کوئٹہ: ایم کیو ایم جشن آزادی سادگی سے منائے گی

    کراچی / لندن : متحدہ قومی موومنٹ نے سانحہ کوئٹہ اور شہداء و زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے جشن آزادی کے موقع پر کسی قسم کا جشن ،خوشیاں منانے اور چراغاں کرنے کے پروگراموں کو منسوخ کرتے ہوئے جشن آزادی انتہائی سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

    تتفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس کنوینر ندیم نصرت کی سربراہی میں لندن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کوئٹہ میں ہونے والے ہولناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    اجلاس میں سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم نصرت نے کہا کہ دہشت گرد معافی کے مستحق نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے سانحہ کے ذمہ داران کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    اجلاس میں بلوچستان میں ہونے والے المناک سانحہ پر پاکستان بار کونسل اورسپریم کورٹ بار کی جانب سے ایک ہفتہ کے سوگ کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا گیا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کے موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے مختلف مقامات پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی اور دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔

  • کوئٹہ دھماکا:عالمی رہنمائوں و تنظیموں‌ کا اظہار مذمت

    کوئٹہ دھماکا:عالمی رہنمائوں و تنظیموں‌ کا اظہار مذمت

    اسلام آباد:اقوام متحدہ،ایمنسٹی انٹرنیشنل،ہلیری کلنٹن، افغان صدر اور پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے پیر کو کوئٹہ میں وکلا کے خلاف دو حملوں کی شدید مذمت کی ہے، کمیشن نے حکومت کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کے لیے دہشت گردی اور منظم جرائم کے انسداد کے لیے موثر اقدامات نہ کرنے پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    افغان صدر اشرف غنی نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔

    نیویارک سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے۔

    ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔

    جاری کردی بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کوئٹہ اسپتال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال پر حملہ کرکے زندگی کی حرمت کو پامال کیا گیا۔

    پاکستان میں امریکی سفیر ڈٰیوڈ ہیل نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے امریکا پاکستان کے ہر اقدام کی حمایت کرے گا، ادھر افغان چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ نے بھی واقعے کی مذمت کی اور پاکستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

    کویت کے شاہ شیخ صباح الاحمد کی جانب سے بھی کوئٹہ اسپتال حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی) کی جانب سے بھی بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کے قتل اور کوئٹہ سول اسپتال میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

    کمیشن کا کہنا تھا کہ حکومت پیر کے ہولناک واقعات کو ناقص حفاظتی اقدامات کہہ کراپنی ذمہ داری سے عہدہ براہ نہیں ہوسکتی اس کے لیے لازم ہے کہ وہ پیر کے واقعات کو روکنے میں اپنی ناکامی کی وجوہات کی وضاحت کرے، ایچ آر سی پی کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوامی وسائل تمام شہریوں کی زندگی کے تحفظ پر صرف کیے جائیں۔