Tag: quetta blast

  • سپریم کورٹ بار کا 3روزہ ہڑتال، بلوچستان و سندھ حکومت کا سوگ کا اعلان

    سپریم کورٹ بار کا 3روزہ ہڑتال، بلوچستان و سندھ حکومت کا سوگ کا اعلان

    اسلام آباد: کوئٹہ بم دھماکے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تاریخ میں پہلی بار  کل سے تین روز تک عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور سات روزہ سوگ کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ وکلا کو تحفظ فراہم کیا جائے ورنہ پارلیمنٹ کے سامنےاحتجاج بھی کرسکتے ہیں جبکہ بلوچستان حکومت نے تین روزہ اور سندھ حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق سانحہ کوئٹہ میں 70 سے زائد افراد اور بلوچستان بار کے صدر کی شہادت کے بعد سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نےتین روزہ عدالتی بائیکاٹ اور سات روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے عدالتی کارروائیاں مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    سپریم کورٹ بارکے صدر قیصر نذیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف وکلا کل سے مکمل ہڑتال کریں گے اور عدالتی کارروائیاں بند رکھیں گے، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ تین دن تک عدالت نہ لگائیں۔

    انہوں نے حکومت سے تحفظ طلب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وکلا کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کی بھی کال دے سکتے ہیں،حکومت وکلا و ججز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

    دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے بلوچستان حکومت کی طرف سے تین روزہ اور سندھ حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

    خیبر پختون خوا بار کونسل نے کل سے دو روزہ ہڑتال اور سات روزہ سوگ کا اعلان ہے۔

    انجمن تاجران کوئٹہ نے کل اپنا کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

  • کوئٹہ دھماکہ :کے پی کے اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

    کوئٹہ دھماکہ :کے پی کے اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

    پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی نے کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملے کو پاکستان پر حملہ قرار دیتے ہوئے مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

    ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر مہرتاج روغانی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں سانحہ کوئٹہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جس کے بعد اجلاس کا ایجنڈا ملتوی کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن ارکان نے ایک مشترکہ قرارداد پیش کی۔

    قرارداد میں کوئٹہ خود کش حملہ کو ملک کا ایک بڑا سانحہ قراردیتے ہوئے اس حملے کو پاکستان پر حملہ قراردیا گیا، رائے شماری کے دوران ارکان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

    اجلاس میں اراکین اسمبلی نے سانحہ کوئٹہ پر بحث کرتے ہوئے حکومت سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئےٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

    اس کے علاوہ کوئٹہ کے افسوسناک سانحے پر ملک کی دیگرسیاسی شخصیات عمران خان، بلاول بھٹو زرداری ، سراج الحق، شیخ رشید، مریم نواز شریف ، سینیٹر شیری رحمٰن، اسد عمر، جہانگیر خان ترین ، شرمیلا فاروقی، ودیگر نے اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

     

  • کوئٹہ دھماکے میں ٹی وی چینلز کے دو کیمرہ مین جاں بحق

    کوئٹہ دھماکے میں ٹی وی چینلز کے دو کیمرہ مین جاں بحق

    کوئٹہ : دھماکے کے شہداء میں صحافی برادری کا خون بھی شامل ہے، فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینلز کے کیمرہ مین شہزاد اور محمود نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

    فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قُربان کرنے والے شہزاد نے حالت نزع میں کلمہ پڑھا اور جان جان آفرین کے سپرد کردی۔


    2 Journalist killed in Quetta blast by arynews

    کوئٹہ سول اسپتال میں آج ٹی وی کا کیمرہ مین شہزاد اسپتال کے مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کر رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔

    شہزاد پچھلے کئی سالوں سے الیکٹرانک میڈیا کا حصہ تھا حملے میں ڈان نیوز کا کیمرہ مین محمود خان بھی زخمی ہو کر اسپتال پہنچا۔ کچھ دیر زندگی کی جنگ لڑتا رہا اورپھرہارگیا ۔

    کیمرے کے پیچھے رہ کر ناظرین کو خبر دکھانے والوں نے دوران ڈیوٹی جان دے دی۔ یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی کئی صحافی وکیمرہ مین دہشت گردی کا شکار بن چکے ہیں۔

    کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کیمرہ مین عارف بھی اٹھارہ اکتوبر کو سانحہ کارساز دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔

     

  • کوئٹہ دھماکہ ، سیاسی رہنماؤں کی مذمت

    کوئٹہ دھماکہ ، سیاسی رہنماؤں کی مذمت

    کراچی : سانحہ کوئٹہ نے ہر ذی شعور شخص کو افسردہ کردیا، ہر طبقہ فکر کے افراد اس بزدلانہ اور انسانیت سوز واقعے کی مذمت کر رہے ہیں، سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ٹوئٹر پر اس افسوسناک واقعے کی بھر پور مذمت کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سول اسپتال میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک 63 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی، انھوں نے دھماکے کے متاثرین اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

    پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے بلوچستان بار کے صدر انور کاسی اور کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

    وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوئٹہ دھماکے میں معصوم جانوں کے نقصان کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انکا کہنا تھا کہ ہم ہم براہ راست بھارت کو قصور وار نہیں ٹھہرا سکتے، مکمل تحقیقات کا انتظار کرنا چاہئے۔

    سینیٹر شیری رحمان نے بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کی مذمت کافی نہیں ، بلوچستان کو فوری توجہ کی ضرورت ہے۔،

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بھی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

  • کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 74افراد جاں بحق، 112 زخمی

    کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 74افراد جاں بحق، 112 زخمی

      کوئٹہ : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سول اسپتال میں  دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق جبکہ 112 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز پیربلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سول اسپتال کے شعبہ حادثات کے دروازے پر ہوا جس کے نتیجے میں آج نیوز کے کیمرا مین شہزاد سمیت 74 افراد جاں بحق اور 112 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    بلوچستان کے وزیرِ صحت رحمت بلوچ نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پولیس سرجن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق 93 افراد اب تک اس سانحے میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی قومی ذمہ داری ہے کہ اس وقت اپنے زخمی ہم وطنوں کی مدد کے لیے باہر نکلیں اور خون کے عطیات دیں، انہیں ان لوگوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جو قطاریں لگا کر خون کے عطیات دے رہے ہیں۔

    کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے بڑے واقعات*

     زخمی ہونے والے افراد کوکمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ اوردیگر نجی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

     تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ واقعہ خود کش نوعیت کا ہے اورحملہ آور نے 08 سے 10 کلو بارود استعمال کیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ چکے ہیں، انہوں نے کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض کے ہمراہ سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اورزخمیوں کی عیادت کی۔

    آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت*

    زخمیوں کی عیادت کےبعد آرمی چیف اسپتال سے روانہ ہوگئے اور اطلاعات ہیں کہ کچھ دیر بعد ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں وزیراعظم نواز شریف بھی شرکت کریں گے جبکہ وزارتِ داخلہ اور انٹلی جنس اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

    کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض کاسول اسپتال کا دورہ

    کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض نے سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا انہوں جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

    اسپتال کے ایم ایس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود اسپتال عملے کی خدمات قابل ستائیش ہے،دشمن بزدل ہے اس تک ضرور پہنچیں گے۔

    سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکہ انتا زور دار تھا کہ اس کی آوازدور دور تک سنی گئی،دھماکے کے بعد اسپتال میں بھگدڑ مچی گئی جبکہ عمارت کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    دھماکا اسپتال کی شعبہ حادثات کے بیرونی دروازے پر ہوا، جہاں اب سے کچھ دیر قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے وکیل بلال کاسی  کی میت  وصول کرنے کے لیے وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، دھماکے میں کئی وکلا زخمی ہو گئے جن میں سے  کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے، تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


    بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر ہلاک


     واضح رہے کہ آج صبح دھماکے سے کچھ دیر قبل بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    Q-post-2

    صدرِ مملکت اور وزیراعظم کی مذمت

    صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور اور ملک اور قوم کے دشمنوں کاآخری سانس تک پیچھا کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام ، فورسز اور پولیس کی بے پناہ قربانیوں کے بعد امن بحال ہوا، کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤنآج سے شروع ہوگا: وزیر داخلہ بلوچستان 

    واقعے میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا: وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے سول اسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ بزدلانہ واقعہ ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    سابق صدآصف زرداری کی مذمت

    پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کےساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے ۔

    کوئٹہ کےاسپتال میں دھماکے پر مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وکلاءاور صحافیوں کے قاتلوں کو سخت سزائیں دی جائیں ۔ انہوں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت اور جانی ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔

    دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت ہے: خورشید شاہ

    پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بربریت اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے،پاکستان دہائیوں سے بدترین دہشت گردی کا شکا ر ہے

    دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن ہوگا: وزیرِ داخلہ بلوچستان

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز ببگٹی نے افسوسناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورا بلوچستان ٖغم اور دکھ کی کیفیت میں ہے،دہشت گرد عام شہریوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان کا مقصد عوام میں خوف پھیلانا ہے لیکن ہم دہشت گردوں کے ان عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پہلے ہی کاروائیاں جاری ہیں تاہم آج سے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کریک  ڈاؤن کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہم وار زون میں ہیں اس لیے ہر وقت کسی نہ کسی حوالے سے امن عامہ میں خلل پڑنے کا خدشہ رہتا ہے ،تا ہم صدر بلوچستان بار ایسوسی ایشن یا وکلا برادری پر حملے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

    وزیر داخلہ بلوچستان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہار نہیں مانیں گے اور جلد ہی کریک ڈاون آپریشن کر کے دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    خودکش حملے کے شہداء کو ذاتی طور پر جانتا تھا: ڈاکٹرعبدالمالک

    سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے سول اسپتال میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے آج ہمارے لیے سیاہ دن ہے ، خود کش حملے کے تمام شہدا کو ذاتی طور پر جانتا تھا۔

    سکیورٹی فورسز اپنی تمام تر توجہ دہشتگردی کے خاتمے کی طرف دے رہی ہیں لیکن اس کے باوجود اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں جس کا واضح مطلب ہے کہ ہمیں اپنے آپ کو متحد کرنا ہوگا اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کا از سر نوجائزہ لینا ہوگا اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔

    گورنر سندھ  ڈاکٹرعشرت العباد کی مذمت

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سول اسپتال کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، دہشت گرد اس طرح کی کاروائیوں سے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان کی خصوصی گفتگو

    بلوچستان حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلال کاسی کا تعلق شہر کے ایک ممتاز گھرانے سے تھا اور لوگ ان کی میت وصول کرنے کثیر تعداد میں آئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میتوں اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ دیر میں حتمی اطلاع فراہم کی جائے گی۔

    سیکیورٹی وارننگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حتمی طور پر سیکیورٹی ادارے ہی بتاسکتے ہیں تاہم سیکیورٹی الرٹ تو رہتا ہے کہ ہم حالتِ جنگ میں ہیں۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی ایسا ہوا تھا کہ شہر میں ایک ٹارگٹ کلنگ ہوئی، اور جب پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی ناصر خان ہزارہ جب اسپتال پہنچے تو دھماکہ ہوگیاتھا جس میں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

    سوگ

    حادثے کے ردعمل میں بلوچستان بار کونسل اور کراچی بار کونسل نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے، اس موقع پر عدالتی سرگرمیاں بند رہیں گی اور وکلاء بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کی تاجر برادری نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہربھر میں بھرپور شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

  • کوئٹہ:  بروری کے علاقے میں دھماکا سنا گیا

    کوئٹہ: بروری کے علاقے میں دھماکا سنا گیا

    کوئٹہ: بروری کے علاقے میں دھماکا سنا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری میں دھماکا سنا گیا، پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہے، جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل الصبح کوئٹہ میں انسداد پولیو مرکز کے قریب دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کوئٹہ:انسداد پولیو مرکز کے قریب دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت14شہید

    کوئٹہ:انسداد پولیو مرکز کے قریب دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت14شہید

    کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسداد پولیو مرکز کے قریب دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسداد پولیو مرکز کے قریب زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے، دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔

    وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ مذموم کارروائیاں دہشتگردوں کی بزدلانہ سوچ کی عکاس ہیں، کوئٹہ میں انسداد پولیو مرکز کے باہر بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کےخاتمے کے لیے اپنےعزم پرقائم ہیں۔ انتہاپسند سوچ اور نظریات کاخاتمہ کردینگے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے آخری دہشت گردکےخاتمے تک آپریشن جاری رہےگا۔ پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، مسلح افواج نےدہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

  • کوئٹہ: ایف سی گاڑی کے قریب دھماکا،ایک جاں بحق 6افراد زخمی

    کوئٹہ: ایف سی گاڑی کے قریب دھماکا،ایک جاں بحق 6افراد زخمی

    کوئٹہ: سریاب کےعلاقے قمبرانی روڈ پر ایف سی کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ  5 افراد زخمی ہوگئےہیں۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ سریاب کےعلاقے قمبرانی روڈ پر سے گزررہی تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زورداردھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروے موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ایس پی سریاب کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب تھا، دھماکے میں فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی  ہے۔

    ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • کوئٹہ جنکشن چوک پر دھماکہ 4 افراد جاں بحق 29  زخمی

    کوئٹہ جنکشن چوک پر دھماکہ 4 افراد جاں بحق 29 زخمی

    کوئٹہ:  جنکشن چوک پر دھماکے سےچار افراد جاں بحق اور انتیس زخمی ہو گئے جبکہ آگ لگنے سے کئی گاڑیاں اور دکانیں بتاہ ہو گئیں۔

    جنکشن چوک پر دھماکے کے نتیجے میں انتیس افراد زخمی ہو گئے ، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک سنا گیا جبکہ قریبی عمارتیں لرز اٹھیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے گرنے والے بجلی کے تاروں کے باعث لگنے والی آگ نے کئی گاڑیوں اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    دھماکہ ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقہ گھیرے میں لے لیا ۔ اور فائر برگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ، دھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پانچ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

  • کوئٹہ: پولیس وین پر بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    کوئٹہ: پولیس وین پر بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    کوئٹہ: چہلم کربلا شہدا کے موقع پر کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے نے خو ف و ہراس پھیلا دیا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ نیو افغان روڈ پر کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

    کوئٹہ ہزار گنجی میں پولیس وین کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    چہلم کربلا شہدا کے موقع پر پولیس پر ہونے والے حملے نے علا قے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق گوالمنڈی تھانے کے حدود میں نیو افغان روڈ پر واقع گھر میں میاں بیوی سو رہے تھے کہ گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے کے باعث دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ہیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔