Tag: quetta congo virus

  • کوئٹہ میں گانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

    کوئٹہ میں گانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

    کوئٹہ : کانگو وائرس سے لوگ خوفزدہ ہیں اور انتظامیہ اس پرقابو پانے میں ناکام نظر آرہی ہیں، آج ایک اور مریض کو اسپتال لایا گیا ہے۔ اب تک پندرہ افراد جان سے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عید قربان کی تیاریاں جاری ہے جبکہ کوئٹہ میں گانگو وائرس شہریوں کے لئے خطرہ بن گیا ہے، کوئٹہ میں آج پھر ایک اور مریض اسپتال میں داخل کرایا گیا، کانگو وائرس کا شکار پچاس سالہ دارو خان کا تعلق ضلع دشت تیرہ میل سے ہے، دارو خان کو شدید بخار اور منہ سے خون آنے کی شکایت پر اسپتال لایا گیا، اسپتال میں گانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کو داخل کرایا گیا، پشین کے رہائشی اجمل خان کو ناک اور منہ سے خون آنے کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ : کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور شخص اسپتال میں داخل


    کوئٹہ میں اب تک ایک سو دو مریضوں کو اسپتال لایا جاچکا ہے، ان میں سے انتیس میں کانگووائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ پندرہ افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگووائرس کےمرض کی تشخیص کوئٹہ میں ممکن نہیں جس کی وجہ سے مریضوں کا مشکلات کا سامناہے، مریض کو تشخیص کیلئے کراچی بھجوایا جاتا ہے۔

    جانور سے منتقل ہونے والے اس وائرس سے بچنے کیلئے انتظامیہ نے شہریوں کو مویشی منڈی جانے میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے ۔


    مزید پڑھیں : کانگو وائرس: علامات اور احتیاطی تدابیر


    کوئٹہ کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کانگووائرس مرض کی تشخیص کوئٹہ میں سہولت فراہم کی جائے، واقعات کے بعد کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے مویشیوں کے باڑوں اور منڈیوں میں اسپرے اور ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی ہے۔

  • کوئٹہ  : کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور شخص اسپتال میں داخل

    کوئٹہ : کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور شخص اسپتال میں داخل

    کوئٹہ : کانگو وائرس کے ایک اور مریض کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ننانوے ہوگئی جبکہ اٹک میں بھی کانگو وائرس میں مبتلا تئیس سالہ نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مویشیوں سے منتقل ہونے والا کانگو وائرس بے قابو ہوگیا، کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کو داخل کرایا گیا، پشین کے رہائشی اجمل خان کو ناک اور منہ سے خون آنے کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا۔


    مزید پڑھیں :  کوئٹہ میں کانگو وائرس سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا، تعداد 10 ہوگئی


    اسپتال انتظامیہ کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران کانگو ورائرس سے متاثرہ تین مریض داخل کیے گئے گئے ، بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادننانوے ہوگئی جبکہ اب تک 10 افراد کانگو وائرس سے زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

    کانگووائرس کےمرض کی تشخیص کوئٹہ میں ممکن نہیں جس کی وجہ سے مریضوں کا مشکلات کا سامناہے، مریض کو تشخیص کیلئے کراچی بھجوایا جاتا ہے۔


    مزید پڑھیں: کانگو وائرس: علامات اور احتیاطی تدابیر


    کوئٹہ کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کانگووائرس مرض کی تشخیص کوئٹہ میں سہولت فراہم کی جائے۔

    واقعات کے بعد کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے مویشیوں کے باڑوں اور منڈیوں میں اسپرے اور ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی ہے۔

  • کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا

    کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا

    کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد اب تک بلوچستان میں کانگو وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں بھی کانگو وائرس کے دو نئے کیس سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کانگو وائرس کے وار جاری ہے، کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا، سرکی روڈ کے رہائشی رحمت اللہ کو چار روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، رحمت اللہ کی ہلاکت کے بعد رواں سال اب تک بلوچستان میں کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دس ہوگئی۔


     مزید پڑھیں : کوئٹہ : مزید 2مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق


    یاد رہے کچھ روز قبل صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال بلوچستان میں بائیس مریضوں میں کانگو وئرس کی تصدیق ہوئی، جن میں سے نو مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ان واقعات کے بعد کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے مویشیوں کے باڑوں اور منڈیوں میں اسپرے اور ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی ہے۔


     مزید پڑھیں : کوئٹہ: کانگو وائرس سے متاثرہ دوافراد چل بسے


    دوسری جانب کراچی میں بھی کانگو وائرس کے دو نئے کیسسز سامنے آگئے ہیں، کانگو وائرس سے متاثرہ ایک شخص سولہ سالہ شاہد خان کا تعلق سائٹ ٹاوٴن سے ہے اور وہ جناح ہسپتال کراچی میں زیرِ علاج ہے جبکہ دوسرے متاثرہ شخص کا تعلق بھاولپور سے ہے اور وہ گلشن اقبال کے نجی ہسپتال میں داخل ہے۔

    رواں سال کراچی میں کانگو وائرس سے چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


     کانگو وائرس: علامات اور احتیاطی تدابیر


     

  • کوئٹہ : مزید 2مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

    کوئٹہ : مزید 2مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

    کوئٹہ : مہلک وائرس کانگو کے بلوچستان میں وار جاری ہے، مزید دو مریضوں کو کانگو وائرس کی تصدیق کے بعد اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، رواں برس بلو چستان میں نو افراد کانگو وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

    کوئٹہ میں کانگو وائرس کے مزید دو کیسسز سامنے آگئے، جنہیں کوئٹہ میں واقع فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق ایک مریض کا تعلق لورالائی اور دوسرے کا پنج پائی سے ہے، دونوں مریضوں کو ناک اور منہ سے خون آنے پر اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔


     مزید پڑھیں : کوئٹہ: کانگو وائرس سے متاثرہ دوافراد چل بسے


    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال بلوچستان میں بائیس مریضوں میں کانگو وئرس کی تصدیق ہوئی، جن میں سے نو مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    ان واقعات کے بعد کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے مویشیوں کے باڑوں اور منڈیوں میں اسپرے اور ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی ہے۔


     مزید پڑھیں : کانگو وائرس: علامات اور احتیاطی تدابیر