Tag: quetta firing

  • کوئٹہ میں فائرنگ، لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ، لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے۔

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے اور مقتولین کا تعلق گلستان قلعہ عبداللہ سے تھا۔

    کوئٹہ میں گزشتہ روز بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں کوئٹہ کے علاقے کلی کمالو میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عرفان نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی جبکہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ماہ رمضان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا تھا جب پولیس نے کوئٹہ کی ایک امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حملہ آور کو مار گرایا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور اس نے اپنے جسم سے دھماکہ خیز مواد باندھ رکھا تھا۔ ڈی آئی جی عبد الرزاق کے مطابق حملہ آور نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی۔

  • کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید، 2 حملہ آور مارے گئے

    کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید، 2 حملہ آور مارے گئے

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سرکی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکی روڈ پر دونوں ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب سے گزر رہی پولیس موبائل نے حملہ آوروں پر فائرنگ کردی جس سے دو دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

    [bs-quote quote=”فرار دہشت گرد کی اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”ڈی آئی جی” author_job=”عبدالرزاق”][/bs-quote]

    حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے راہگیروں کو فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہیں۔

    واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    ڈی آئی جی عبدالرزاق نے کہا کہ فیلکن اسکواڈ ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے موقع پر پہنچا جس سے دو حملہ آور مارے گئے جبکہ فرار دہشت گرد کی اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل کوئٹہ سمنگلی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے، واقعے میں ڈی ایس پی حمید اللہ محفوظ رہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ فائرنگ،  ہزارہ برادری کے 5 افراد جاں بحق

    کوئٹہ فائرنگ، ہزارہ برادری کے 5 افراد جاں بحق

    کوئٹہ : کاسی روڈ پر سبزی فروشوں کی گاڑی پرفائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی گیا، جاں بحق افراد میں سے چار کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی ہزارہ برادری ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کا شکار ہوگئے، بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں کاسی روڈ پر نامعلوم افراد نے سبزی فروشوں کی گاڑی پرفائرنگ کردی پانچ افراد افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہے۔

    واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ: ٹیکسی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ،5 زخمی


    جاں بحق ہونے والے چارافراد کا تعلق ہزارہ کیمونٹی سے ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ہزارہ کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد دہشتگردوں کا نشانہ بن چکے ہیں، جس میں متعداد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائیک کامران نواز کی نمازجنازہ ادا

    کوئٹہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائیک کامران نواز کی نمازجنازہ ادا

    کوئٹہ : شدت پسندوں کے ہاتھوں فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائیک کامران نواز کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، سرگودھا رجمنٹ کے جوانوں نے سلامی دی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے دالبندین میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لائنس نائیک کامران نواز کا تعلق شورکوٹ سے تھا، کوئٹہ سے میت آبائی شہر پہنچائی گئی، جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

    شہید لانس نائیک کامران کو فوجی اعزاز کے ساتھ قبرستان عبد النبی میں سپرد خاک کر دیا گیا، پاک آرمی سرگودھا رجمنٹ کے جوانوں نے سلامی دی اور قبر پر چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پھول چڑھائے۔

    شہید کامران کے والد اور بھائی کا کہنا ہے کہ گیارہ سال سےفوج میں تعینات تھے، شہید کامران کو شہادت کا شوق تھا، جو پورا ہوا۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو سیکیورٹی اہلکار شہید


    یاد رہے کہ  گذشتہ روز کوئٹہ میں دالبندین آر سی ڈی شاہراہ پر پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکارموقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ میں ایس پی قائد آباد مبارک شاہ کے قتل کا مقدمہ درج

    کوئٹہ میں ایس پی قائد آباد مبارک شاہ کے قتل کا مقدمہ درج

    کوئٹہ: کلی دیبہ میں ایس پی قائد آباد کے قتل کا مقدمہ بروری تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی دیبہ میں ایس پی قائد آباد مبارک شاہ کے قتل کا مقدمہ بروری تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ شہید ایس پی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشتگردی سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔۔۔۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی مبارک شاہ اور ان کے تین محافظ شہید ہوگئے تھے، ایس پی مبارک شاہ کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے آفس جا رہے تھے

    زرائع کے مطابق جس علاقے میں ایس پی کونشانہ بنایا گیا وہ کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جو گنجان آباد اور کاروباری علاقہ ہے، جہاں سے موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد فائرنگ کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔


    مزید پڑھیں :  کوئٹہ فائرنگ، ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید


    واضح رہے کہ صوبے میں اب تک دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 23افسران سمیت آٹھ سو بتیس پولیس اہلکار شہید کئے گئے ، کوئٹہ میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے ایس پی قائد آباد سید مبارک شاہ 23 پولیس افسر ہیں، جو دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے۔

    قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز کوئٹہ فیاض احمد سنبل ،سابق ڈی آئی جی قاضی عبدالواحد،ایس ایس پی قلعہ عبداللہ ساجد خان مہمند کے علاوہ سترہ ڈی ایس پیز،خالد گرمکانی ،شہریاب خان ،عبدالرب لاسی،حسن علی ،غلام محمد ،محمد علی ،حبیب اللہ ،ظاہر شاہ کاظمی،منظور خان ترین ،شاہ نواز،محمد جمیل کاکڑ،مجاہد حسین،محمد نسیم ،امیر محمد دستی،عبدالخالق ،شمس الرحمان اور عمرالرحمان صوبے کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں جام شہادت نوش کرچکے ہیں ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ فائرنگ، ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید

    کوئٹہ فائرنگ، ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید

    کوئٹہ: کلی دیبہ کے قریب فائرنگ کے نتیجے ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کلی دیبہ کے قریب مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس پی قائد آباد مبارک شاہ فائرنگ شدید زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان نے ایس پی قائد آباد کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کلی دیبہ کے قریب کی گئی جس سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سےفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  ایس پی قائدآباد سمیت4اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں،  دشمن ہمارا مورال ڈاؤن کرنے کیلئے نشانہ بنا رہے ہیں، ہماراعزم پختہ ہے،دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ شایدنئےگروپ سامنےآنےکی کوشش کررہےہیں،  دہشت گردوں کاقلع قمع کریں گے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں پرفائرنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ بدامنی، خوف پھیلانے والوں کے مقاصد کو ناکام بنایا جائیگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ فائرنگ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ملک نوید دیوار سمیت 2افراد جاں بحق

    کوئٹہ فائرنگ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ملک نوید دیوار سمیت 2افراد جاں بحق

    کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ملک نوید دیوار سمیت دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ملک نوید دیوار اپنی گاڑی میں ارباب کرم خان روڈ سے گزررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر وہ اپنے ڈرائیور سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے جبکہ پولیس واقع کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

    دوسری جانب واقع کا سنتے ہی ملک نوید دہوار کے عزیز و اقارب، بی این پی کے رہنماءاور کارکنوں بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے ، بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن ایڈووکیٹ نے واقع کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل  نے فائرنگ  واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : وزیر صحت بلوچستان کے قافلے پر راکٹ حملہ


    یا رہے اس سے قبل بلوچستان کے ضلع پنجگور میں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے قافلے پر نامعلوم شرپسندوں نے راکٹ سے حملہ کیا تاہم صوبائی وزیرصحت رحمت بلوچ اور ان کا قافلہ محفوظ رہا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ‘ ڈی ایس پی شہید

    کوئٹہ میں فائرنگ‘ ڈی ایس پی شہید

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ڈی ایس پی عمرالرحمان شہید جبکہ ان کےبھتیجے زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کوئٹہ پولیس کے ڈی ایس پی عمر الرحمان اوران کے بھتیجے بلال نماز کی ادائیگی کے لیے جامع مسجد ہدہ گئے تھے۔نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مسجد کے قریب ان پر حملہ کیا۔ اس حملے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

    دونوں کوعلاج کے لیےاسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈی ایس پی عمر رحمان زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔


    پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، امن لشکرکے4 افراد جاں بحق


    نواب ثناء اللہ زہری نے پولیس حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے حکام کو واقعہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے قبل ڈی ایس پی عمر رحمان کے بھائی ڈی ایس پی شمس بھی پولیس لائن میں ہونے والے خود کش حملے میں شہید ہوئے تھے۔

    واضح رہےکہ گذشتہ سال بھی بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے دیگر واقعات میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں ڈیڑھ سو سے زائد پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار شہید ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کوئٹہ: ٹیکسی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ،5 زخمی

    کوئٹہ: ٹیکسی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ،5 زخمی

    کوئٹہ: ٹیکسی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہزار ہ ٹاؤن سے مسافروں کو لیکر علمدار روڈ جانے والی پیلی ٹیکسی اسپنی روڈ پر شہر کی جانب رواں دواں تھی کہ پرانا پشین اسٹاپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

    1286542-hazarataxi-1483704287-108-640x480

    جس سے گاڑی میں سوار چھ افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول ہسپتال اور بعدازاں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

    واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے تاہم حملہ آورموٹرسائیکل پر واردات کرکے فرار ہوگئے۔

  • کوئٹہ: فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

    کوئٹہ: فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

    کوئٹہ : سخت سیکورٹی کے باوجود دہشت گردی نہ رک رسکی، آج صبح جوائنٹ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار سمیت تین افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    کوئٹہ میں دہشتگرد پھر سرگرم ہیں، صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردوں نے جوائنٹ روڈ پاسپورٹ آفس کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔

    جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے بلدیہ پلازہ پر ایف سی اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر چھاپے کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، کوئٹہ میں گزشتہ روز باچا خان روڈ پر دھماکے اور فائرنگ سے ایک شخص جاں تین زخمی ہوئے تھے۔