Tag: quetta firing

  • کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق

    کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق

    کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکےتین مزدوقتل کر دئیے۔

     پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سرکی روڈ پر سہ پہرکے وقت نامعلوم مسلح افراد نے ویلڈنگ کی دکان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

    فائرنگ کا نشانہ دکان میں کام کرنے والے تین مزدور تھے جو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

     زخمیوں میں ایک موقع پر ہی جبکہ دو اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں چل بسے، لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق تینوں مقتولوں کے سینے اور سروں پر گولیاں لگی ہیں۔

  • کوئٹہ :فائرنگ کے مختلف واقعات،  3افراد جاں بحق

    کوئٹہ :فائرنگ کے مختلف واقعات، 3افراد جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے منو جان روڈ پر مسلح افراد نے حجام کی دکان پر اندھادھند فائرنگ کردی، جس سے دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

    لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے, قتل ہونے والے دونوں سگے بھائی تھے اور ان کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔

    دوسرا واقع مشرقی بائی پاس کے علاقے میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا اور شہباز ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور واقعات کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب پشتون آباداور سیٹلائٹ ٹاؤن میں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دو سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • کوئٹہ:ہزارہ کمیونٹی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہڑتال

    کوئٹہ:ہزارہ کمیونٹی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہڑتال

    کوئٹہ : گذشتہ شام ہزارہ کمیونٹی کے چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے، شہر میں معمولات زندگی متاثر ہیں۔

    ہزارہ کمیونٹی کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کوئٹہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اپیل پر شہر میں ہو کا عالم ہے، مارکیٹیں سنسان اور ٹریفک معمول سےانتہائی کم ہے۔

    شہرمیں پولیس اور رینجرز کے دستے گشت کر رہے ہیں، حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ہفتے کے لئے پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ دہشتگردوں نے گذشتہ شام باچاخان چوک پر باپ بیٹے سمیت ہزارہ کمیونٹی کے چھ افراد کو نشانہ بنایا تھا، فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا تھا جبکہ کاروباری مراکز بند ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ میں چار پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے، کوئٹہ شہر میں دو روز میں نو افراد جاں بحق ہوگئے اور ہمیشہ کی طرح حکومت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔

  • کوئٹہ: پشتون آباد میں پولیس وین پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ: پشتون آباد میں پولیس وین پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ: پشتون آباد میں پولیس وین پر دہشتگردوں نے حملے کردیا ، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار جان سے گئے، پولیس اور ایف سی نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہےجبکہ وزیرِاعظم نے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کی ہدایت کردی۔

    کوئٹہ میں پھر پولیس کے جوان نشانہ بنے، دہشتگردی کا یہ واقعہ کوئٹہ کےعلاقے پشتون آباد میں پیش آیا، جہاں پولیس وین جو معمول کی گشت پر تھی کہ گھات لگائے سفاک دہشتگردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر سمیت چاروں اہلکار شدید زخمی ہوئےجبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    چاروں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن اس سے پہلے ہی وہ دم توڑ چکے تھے۔

    پولیس اور ایف سی نے پشتون آباد میں دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے سانحے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حملے دہشتگردی کیخلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔

  • کوئٹہ: سمندر خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1جاں بحق 4 زخمی

    کوئٹہ: سمندر خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1جاں بحق 4 زخمی

    کوئٹہ: سمندر خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

    کوئٹہ کے وسطی علاقے سمندرخان روڈ پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے ایک جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرزخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    واقعے کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔

    اس موقع پر مشتعل افراد نے باچا خان چوک ، پرنس روڈ، لیاقت بازار کی دکانیں بند کروا کر ٹائر نذر آتش کئے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے باعث کشیدگی برقرار ہے ۔

    پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں نے کیرج پر اندھا دھند فائرنگ کی،  ملزمان کی تلاش جاری ہے، شہر میں کشیدہ حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

  • ژوب: پولیو ٹیم کے 5 ارکان لاپتہ ہو گئے، اغوا کا شبہ

    ژوب: پولیو ٹیم کے 5 ارکان لاپتہ ہو گئے، اغوا کا شبہ

    ژوب: بلوچستان کے شہر ژوب میں پولیو ٹیم کے پانچ ارکان لاپتہ ہو گئے۔

    بلوچستان کے علاقے ژوب سے دو پولیو اہلکاروں سمیت عملے کے پانچ افراد لاپتہ ہو گئے۔

     ذرائع کے مطابق پانچ افراد پر مشتمل پولیو ٹیم بچوں کو ویکسین پلانے کی مہم پر صبح گیارہ بجے مرغہ کبزئی کے علاقے میں گئی تھی ، جس کے بعد اس سے رابطہ نہ ہو سکا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے اغوا کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے سرگرم رضاکار دہشت گردی کی بھینٹ چڑھتے جارہے ہیں۔

    اس قبل بھی پولیو ٹیم کے رضاکاروں کو کئی بار دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • کوئٹہ : پولیو ٹیم پر حملہ ،4 ورکرز جاں بحق

    کوئٹہ : پولیو ٹیم پر حملہ ،4 ورکرز جاں بحق

    کوئٹہ : پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے سرگرم رضاکار دہشت گردی کی بھینٹ چڑھتے جارہے ہیں۔

    ملک بھر میں گزشتہ دو دن سے انسداد پولیو مہم جاری ہے، جس میں پولیو ورکرز اپنے فرائض با خوبی انجام دے رہے ہیں، آج صبح کوئٹہ میں دہشت گردوں نے پولیو ورکرز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیو رضاکار معمول کے مطابق بچوں کو قطرے پلانے جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار رضاکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران چاروں زخمی دم توڑ گئے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون رضا کار حمیدہ بی بی بھی شامل ہے۔ وقوعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھارتی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مار کارروائی شروع کردی جبکہ واقعے کے بعد کوئٹہ بھر میں انسدادِ پولیو مہم روک دی گئی ہے۔

    پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب دہشت گردی کی نظر ہوتا جارہا ہے، محکمہ صحت کے مطابق اس سال پولیو کے ریکارڈ کیس سامنے آئے اور تعداد دوسو ساٹھ سے بڑھ گئی ہے ۔ان میں سب سے زیادہ تعداد قبائلی علاقوں سے سامنے آئی ہے۔

  • کوئٹہ فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 3زخمی

    کوئٹہ فائرنگ، 2افراد جاں بحق، 3زخمی

    کوئٹہ: ملتانی محلہ اور میر احمد خان روڈ پر واقع مساجد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقع شہر کے وسطی علاقے ملتانی محلہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسجد کے پیش امام کو قتل کردیا۔

    دوسرا واقع میر احمد خان روڈ پر واقع مدرسے میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

  • کوئٹہ: دستی بم حملوں اور فائرنگ کے 4واقعات، 6افراد جاں بحق

    کوئٹہ: دستی بم حملوں اور فائرنگ کے 4واقعات، 6افراد جاں بحق

    کوئٹہ: دستی بم حملوں اور فائرنگ کے چار واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

              کوئٹہ میں مختصر عرصے میں امن وامان قائم کرنے کے تمام حکومتی دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، کوئٹہ ایک بار  پھر بم دھماکوں سے گونج اٹھا، پہلا دستی بم حملہ نامعلوم حملہ آوروں نے کوئٹہ کے وسطی علاقے ڈبل روڈ پر حجام کی دکان پر کیا۔

    حملے کے بعد دکان پر شدید فائرنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں ملتان سے تعلق رکھنے والا دکان کا مالک اور دکان پر موجود دیگرپانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    دوسرا دستی بم حملہ سریاب روڈ پر فوٹو گرافر کی دکان پر کیا گیا جس میں دوافراد زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب جائنٹ اور کاسی روڈ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو سول اسپتال اور سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس آفیسر جاں بحق

    کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس آفیسر جاں بحق

    کوئٹہ:  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس آفیسر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالرحیم توخی کچلاک میں واقع اپنے گھر سے ذاتی گاڑی میں نکل کر کوئٹہ کی جانب جارہے تھے، نوابی پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

    عبدالرحیم توخی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ آپریشن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے، جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔