Tag: quetta gas blast

  • کوئٹہ:گیس لیکج سے گھر میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کوئٹہ:گیس لیکج سے گھر میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

    کوئٹہ : گیس لیکج کے باعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر واقع مکان کے کمرے میں لیکج کے باعث رات میں گیس بھر گئی تھی، کمرے میں موجود افراد جب صبح اٹھے اور ہیٹر جلانے کے لئے جونہی ماچس جلائی تو زور دار دھماکا ہوگیا۔

    جس کے نتیجے میں ستر سالہ بزرگ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

    دھماکے سے کمرہ مکمل تباہ جبکہ گھر کے باقی حصوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا ،موسم سرما میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی


    واضح رہے کہ حالیہ سردیوں میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

     

  • کوئٹہ:مری آباد میں مکان میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 3افراد جاں بحق

    کوئٹہ:مری آباد میں مکان میں گیس بھرنے سے دھماکہ، 3افراد جاں بحق

    کوئٹہ:  مری آباد میں مکان میں گیس بھرنے سے ہونے والے دھماکے میں ماں سمیت دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق کمرے میں لیکج کے باعث گیس بھر گیا تھا، صبح جب ہیٹر جلانے کے لئے خاتون نے ماچس کی تیلی جلائی تو دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود دو بچوں سمیت ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین مرد شدید زخمی ہوگئے اور مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

    دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور اس کے دو بچے جن میں چھ ماہ کی بیٹی اور آٹھ سالہ بیٹا شامل ہیں جبکہ گھر میں موجود دیگر تین افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال روانہ کر دیا گیا۔

    دھماکے کے بعد فوری طور پر وہاں پہنچنے والے پڑوسی کا کہنا تھا کہ دھماکا گیس کا نہیں تھا، دھماکے کے بعد اہل محلہ نے جاں بحق ماں، بچوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال روانہ کیا، دھماکے سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا، ریسکیو ٹیمیں حادثے کے کئی گھنٹے بعد پہنچی۔