Tag: quetta gladiaotrs

  • گلیڈی ایٹرز کی جیت : سرفراز احمد کی میمز وائرل

    گلیڈی ایٹرز کی جیت : سرفراز احمد کی میمز وائرل

    پاکستان سپر لیگ7 کے پہلے مرحلے کا آخری میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوا تو اب تک کے نتائج کو دیکھتے ہوئے بہت کم شائقین کو کوئٹہ سے بہتر نتیجے کی توقع تھی۔

    ابتدائی اننگز میں لاہورقلندرز نے204 رنز بنا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 205 رنز کا ہدف دیا تو جوابی اننگز میں کسی انہونی کی توقع اور کم ہوگئی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز شروع ہوئی تو پاور پلے کے دوران ہی گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز کے عزائم سے واضح تھا کہ معاملہ کچھ اور ہونے جا رہا ہے۔

    یہ بات اس وقت سچ ہوگئی جب جیسن روئے نے57 گیندوں پر8 چھکوں اور11چوکوں کی مدد سے116 رنز بنا ڈالے۔ عمدہ بیٹنگ پر جہاں جیسن روئے کا نام اور کوئٹہ ٹرینڈز پینل کا حصہ بنے وہیں ٹویپس نے اپنی گفتگو کے دوران دل کھول کر میمز کا استعمال کیا۔

    پیر کو ہونے والے میچ سے قبل میدان میں اپنے غصے اور جھنجھلاہٹ کی وجہ سے خصوصی توجہ پانے والے گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے جذبات کا ذکر ہوا تو بات بالی ووڈ فلموں تک جا پہنچی۔

    ایک ٹویپ نے سرفراز احمد کی تصاویر پر کیپشن سجا کر شیئر کیے تو جیسن روئے سے متعلق ان کے خوشی بھرے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے گانے کے بولوں کا سہارا لیا۔

    سرفراز احمد کے جذبات سے متعلق میم نے دیگر صارفین سے تعریف سمیٹی تو ماہم گیلانی نے اسے برمحل بھی قرار دیا۔  اپنی یادگار اننگز کے ساتھ جیسن روئے پی ایس ایل میں پہلے ایسے بلے باز بنے ہیں جنہوں نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کے دوران سنچری اننگز کھیلی ہے۔

    گلیڈی ایٹرز کے بلے باز کی اننگز کے جواب میں لاہور قلندرز کی کیفیت میمز کا موضوع بنی تو سوال ہوا "باس میں نے آپ کو بولا کیا ہے؟”

    جیسن روئے نے 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی تو یہ جہاں پاکستان سپر لیگ سیون کی تیز ترین سنچری اننگز بنی وہیں اب تک ہونے والے پی ایس ایل کے تمام سیزنز میں دوسری تیز ترین سنچری قرار پائی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ سات وکٹوں سے جیتا تو یہ پی ایس ایل میں اب تک کا ہدف کا سب سے بڑا تعاقب رہا۔

    پیر کو ہونے والے میچ کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی رہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل میں تیسری مرتبہ 200رنز کا ہدف حاصل کیا اور تینوں مرتبہ مخالف ٹیم لاہورقلندرز تھی۔

  • سرفراز احمد میچ کے دوران شدید غصے میں کیوں تھے؟

    سرفراز احمد میچ کے دوران شدید غصے میں کیوں تھے؟

    کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد گزشتہ روز ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کافی برہم دکھائی دیے، جس کا اظہار میچ کے دوران ان کے رویے میں دیکھا گیا۔

    سرفراز احمد کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اکثر میچوں میں کسی نہ کسی بات پر کھلاڑیوں پر اظہار برہمی اور انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہتے ہیں۔

    گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بھی ان کا یہی طرز عمل دیکھنے میں آیا، جسے لاہور قلندرز نے19ویں اوور میں باآسانی جیت لیا۔

    میچ میں شکست پر کپتان سرفراز احمد غصے میں آگئے، ان کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے کوچ معین خان کو آنا پڑا، ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے انہوں نے محمد حفیظ سے ہاتھ بھی نہیں ملایا۔

    حفیظ سب سے آگے اور سرفراز اپنی ٹیم کی قطار میں سب سے پیچھے تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان محمد حفیظ کے ساتھ ہاتھ ملائے بغیر آگے بڑھ گئے۔

    بعد ازاں سرفراز نے حفیظ کے ساتھ مثبت رویے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آگے چلنے کا کہا جس پر حفیظ نے خوشی کا اظہار کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دیگر انتظامیہ کے ساتھ ہاتھ ملایا۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام با خبر سویرا میں سابق بالر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ کپتان کو چاہیے کہ وہ گراؤنڈ کے اندر بالر کے ساتھ سخت رویہ اختیار نہ کرے۔

    انہوں نے ویرات کوہلی اور دھونی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی اپنے کسی بھی کھلاڑی کو میدان میں نہیں ڈانٹتے بلکہ ڈریسنگ روم میں ہی بات چیت کرتے ہیں۔

  • پشاور بمقابلہ کوئٹہ، زخمی سیمی نے اپنی ٹیم کو فتح‌ دلوا دی

    پشاور بمقابلہ کوئٹہ، زخمی سیمی نے اپنی ٹیم کو فتح‌ دلوا دی

    شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے دسویں‌ میچ میں‌ پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن تھری کے 10ویں میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، زلمی کی کپتانی ڈیرن سیمی جبکہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد نے کی۔

    پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا، سرفراز الیون کی پہلی وکٹ 11 جبکہ دوسری 60، تیسری 67، چوتھی 83، پانچویں 125، چھٹی 130، ساتویں 132 اور آٹھویں 135 کے مجموعی اسکور پر گری۔

    شین واٹسن 47 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ زلمی کے باؤلر عمید آصف، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی نے دو دو جبکہ ثمین گل اور خالد عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو مقررہ 20 اوورز میں جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تمیم اقبال اور کامران اکمل نے کیا، سیمی الیون کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہیں سکا تاہم اوپنر تمیم اقبال 36 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔

    زلمی کے کپتان پہلی اننگز میں زخمی ہوگئے تھے تاہم انہوں نے پانچواں کھلاڑی آنے کے بعد کریز سنبھالی اور اپنی ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی، آخری اوور میں پشاور کی ٹیم کو 10 رنز درکار تھے جسے سیمی نے 2 گیندوں قبل ہی پورا کردیا۔

    پشاور زلمی اننگز

    سولہویں اوور میں محمد حفیظ کیچ آؤٹ ہوکر 29 کے انفرادی جبکہ 107 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے بعدازاں تمیم اقبال بھی رن آؤٹ ہوگئے، اٹھارویں اوور میں میچ سسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا تو زلمی کے زخمی کپتان نے آکر کریز سنبھالی اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بناکر ٹیم کو ناممکن فتح دلوائی۔

    پشاور زلمی کے بلے باز تمیم اقبال اور محمد حفیظ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پندرہویں اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 تک پہنچایا۔

    سیمی الیون نے تیز کھیل پیش کیا اور اگلے پانچ اوورز میں 76 رنز بنائے، دسویں اوور کے اختتام پر زلمی کا مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 76 تک پہنچا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز تمیم اقبال اور کامران اکمل نے کیا، تیسرے اوور کی پہلی بال پر سیمی الیون کی پہلے بلے باز کامران اکمل 10 کے انفرادی جبکہ 23 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، پانچ اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 29 تک پہنچا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز

    آخری کے پانچ اوورز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مجموعی اسکور میں 41 رنز کا اضافہ کیا اور اس طرح بیسویں اوور کے اختتام پر سرفراز الیون کا اسکور 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 تک پہنچا۔

    پندرہ اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 110 رنز چار کھلاڑی آؤٹ تک پہنچا۔

    نئے آںے والے بیٹسمین عمر امین زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہیں سکے اور وہ وہاب ریاض کی گیند پر 11 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، بعد ازاں دسویں اورر کی چوتھی بال پر خالد عثمان کی بال پر کلین بولڈ ہوئے، واٹسن نے 32 گیندوں پر پانچ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 47 رنز اسکور کیے، دسویں اوور کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 69 تک پہنچا۔

    عمر امین ڈیرن سیمی کی گیند پر آؤٹ‌ ہوئے

    شین واٹسن تین رنز کم سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے

    سرفراز الیون کو اوپنگ کا آغاز اچھا نہ مل سکا، اسد شفیق تیسرے اوور کی دوسری بال پر 9 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، 5 اوورز کے اختتام پر گلیڈی ایٹرز کا مجموعی اسکور 1 کھلاڑی کے نقصان پر 29 تک پہنچا۔

    گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا جبکہ زلمی کے ڈبیو کرنے والے باؤلر ثمین گل نے پہلا اوور کروایا جس میں صرف ایک رن ہی بن سکا۔

    ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی کی ٹیم نے تین تبدیلیاں‌ کی گئی ہیں‌ جبکہ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم میں‌ایک تبدیلی کی گئی۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتے تب بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، گراؤنڈ چھوٹا ہے تو مخالف ٹیم کو جیت کے لیے بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

    پشاور زلمی نے اب تک تین میچ کھیلے جن میں سے انہیں صرف ایک میں فتح ملی، سیمی الیون کے لیے آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد گلیڈی ایٹرز کے حوصلے بھی بلند ہیں۔