Tag: quetta gladiators vs islamabad-united

  • اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ملتوی شدہ میچ آج کھیلا جائے گا

    اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ملتوی شدہ میچ آج کھیلا جائے گا

    کراچی: پاکستان سُپرلیگ سکس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان گذشتہ روز ملتوی ہونے والا میچ آج کھیلا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کا گذشتہ روز کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا، جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ایک روز کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان ملتوی ہونے والا میچ آج شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لئے گئے، جن کے نتائج منفی آئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شائقین کل کے میچ کا ٹکٹ آج استعمال کرسکتے ہیں اور ٹکٹ کو ری فنڈ بھی کراسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی اسپنر نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی تھی، فواد احمد نے لکھا کہ کرونا سے خود بھی محفوظ رہیں، دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، میچ میں تاخیر

    یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کا کہنا تھا کہ مذکورہ کھلاڑی میں دو روز قبل کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس پر ‏اس کھلاڑی کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔

  • پی ایس ایل 2018 :  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

    پی ایس ایل 2018 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاکرا

    شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے جاری ہے، آج دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ رات نو بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ 12 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دس پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

    کوئٹہ کی ٹیم دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے اور اب تیسری بار فائنل میں جانے کے لئے سرفراز الیون کو اور بہتر کھیل پیش کرنا ہوگا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر


    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، محمد اللہ، انور علی، عمر امین، شین واٹسن، کارلوس بریتھوٹ، راحت علی، رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، حسان خان، جیسن روئے، راشد خان، محمد اعظم خان اور فراز احمد شامل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ


    مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد سمیع، رومان رئیس، شاداب خان، افتخار احمد، عماد بٹ، آصف علی، جے پی ڈومنی، لیوک رانچی، فہیم اشرم، سیم بلنگز، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، محمد حسن اور محمد حسنین شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔