Tag: quetta operation

  • کوئٹہ : پولیس اور حساس ادارے کا مشترکہ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

    کوئٹہ : پولیس اور حساس ادارے کا مشترکہ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

    کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقہ کلی جیو میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کے بعد ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی جیو میں ایس پی سریاب پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

    فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ ایک کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، چند روز قبل ایس پی سریاب ظہور آفریدی پر حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

  • کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے  3 ملزمان گرفتار

    کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے 3 ملزمان گرفتار

    کوئٹہ: حساس اداروں اورسیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایک ملزم خالد ائیربیسز پر حملوں میں ملوث ہے۔

    سیکورٹی فورسز اور احساس اداروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر کارروائی کے دوران تین اہم اور مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلئے ہیں، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ایک ملزم خالد ائیر بیس اور اسمگلی ائیر بیس پر حملے میں ملوث ہے، جس کا تعلق میران شاہ وزیرستان سے ہے، دیگر دو ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور قتل کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

    وزیرِداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، را پاک چائنہ کوری ڈور کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔

    سی سی پی او کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان سے اہم انکشفات متوقع ہیں۔

  • کوئٹہ : 5ہزار کلو دھماکا خیزمواد ، 2سو کلاشنکوف برآمد

    کوئٹہ : 5ہزار کلو دھماکا خیزمواد ، 2سو کلاشنکوف برآمد

    کوئٹہ: مختلف علاقوں میں میں ایف سی اور سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کے دوران پانچ ہزار کلو گرام دھماکا خیز مواد اور دو سو کلاشنکوف برآمد کرلیں ہیں۔

    کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا، سیکورٹی اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور سیکورٹی ادروں کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے کوئٹہ اور پنجگور سے پانچ ہزار کلو دھماکا خیز مواد اور دو سو کلاشنکوف برآمد کیں۔

    وزیرِداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے حکومت دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دے گی، امن کیلئے سیکیورٹی اداروں کاکرداراورقربانیاں قابل تحسین ہیں، ایف سی نے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں۔