کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزسےفائرنگ کےتبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کےعلاقےعیسیٰ نگری میں مسلح افراد نےپولیس پیٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پولیس نےدہشت گردوں سےملنےوالا اسلحہ بھی اپنےقبضےمیں لےلیا اوران کی لاشوں کوشناخت کےلیےسول اسپتال پہنچا دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نےدہشت گردوں کےخلاف کارروائی پرپولیس کی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیا اورکہا کہ دہشت گردوں کی ہلاکت پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گےاورانہیں شکست دیں گے۔
کوئٹہ فائرنگ، ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید
یاد رہےکہ گزشتہ روزکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےایس پی قائد آباد مبارک شاہ سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
واضح رہےکہ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کوئٹہ کےعلاقے کلی دیبہ میں پیش آیاتھاجب مسلح افراد نےعلاقےمیں گشت کرتی پولیس موبائل پرفائرنگ کی تھی۔