Tag: Quetta strike

  • کوئٹہ:ہزارہ کمیونٹی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہڑتال

    کوئٹہ:ہزارہ کمیونٹی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہڑتال

    کوئٹہ : گذشتہ شام ہزارہ کمیونٹی کے چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے، شہر میں معمولات زندگی متاثر ہیں۔

    ہزارہ کمیونٹی کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کوئٹہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اپیل پر شہر میں ہو کا عالم ہے، مارکیٹیں سنسان اور ٹریفک معمول سےانتہائی کم ہے۔

    شہرمیں پولیس اور رینجرز کے دستے گشت کر رہے ہیں، حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ہفتے کے لئے پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ دہشتگردوں نے گذشتہ شام باچاخان چوک پر باپ بیٹے سمیت ہزارہ کمیونٹی کے چھ افراد کو نشانہ بنایا تھا، فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا تھا جبکہ کاروباری مراکز بند ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ میں چار پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے، کوئٹہ شہر میں دو روز میں نو افراد جاں بحق ہوگئے اور ہمیشہ کی طرح حکومت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔

  • کوئٹہ :  گوادر کاشغر روٹ کی ممکنہ تبدیلی کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

    کوئٹہ : گوادر کاشغر روٹ کی ممکنہ تبدیلی کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

    کوئٹہ: گوادر کاشغر روٹ کی ممکنہ تبدیلی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی کال پر کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں شٹرڈاون ہڑتال کیا جارہا ہے۔

    گوادر کاشغر روٹ کی ممکنہ تبدیلی کے خلاف اے این پی کا احتجاج جاری ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں چمن ، پشین ، لورالائی اور دیگر علاقوں میں شٹرڈاون ہڑتال کیا جارہا ہے۔

    کوئٹہ شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہے تمام کاروباری مراکز بند اور سٹرکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم رہی، اے این پی کی ہڑتال پر اسکولوں اور دفاتر میں حاضر کم رہی۔

    ڈپٹی پالیمانی لیڈر انجنیئر زمرک خان اچکزئی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کاشغر روٹ کی تبدیلی بلوچستان کے عوام کی معاشی قتل کے مترادف ہے، حکومتی رویے کے خلاف احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاشغر روٹ کی تبدیلی کسی صورت مقبول نہیں کرینگے، پرانے روٹ کو بحال کیا جائے۔

  • بلوچستان: اکبربگٹی کی 8ویں برسی، کئی اضلاع میں شٹرڈاؤن

    بلوچستان: اکبربگٹی کی 8ویں برسی، کئی اضلاع میں شٹرڈاؤن

    بلوچستان: سردار نواب اکبربگٹی کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے، برسی کے موقع پر بلوچ ریپبلکن پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کی کال پر کئی اضلاع میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے، شہر میں چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے اور جبکہ پہیہ جام کی وجہ سے سڑکیں سنسان پڑی ہیں جبکہ وکلاء بھی آج عدالتی کارروائیوں سے بائیکاٹ پر ہیں

    چھبیس اگست کی تاریخ بلوچستان میں ہڑتال اور سوگ کی کیفیت ساتھ لاتا ہے، اس دن سابق وزیراعلیٰ و گورنر بلوچستان نواب محمد اکبر بگٹی کے پیروکار اور ان کے نظریئے کے حامی ان کی برسی پر شہر میں پہیہ جام اور کاروباری مراکز بند کرکے سوگ مناتے ہیں۔

    سردار نواب اکبربگٹی کی آٹھویں برسی کے موقع  پر جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی، جس پر قلات ، خضدار، دالبدین ، گوادر ،ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچوں کی اکثریتی علاقوں میں شٹرڈاﺅن ہڑتال جاری ہے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

    بیشتر اضلاع میں کاروباری اور تجارتی مراکز سرکاری نجی اداروں کے علاوہ بعض اضلاع میں سکول بھی بند ہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سے انتہائی کم ہے، کوئٹہ میں پرنس روڈ جناح روڈ سریاب روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کاروبار زندگی مکمل طور پر بند ہے

    اسی طرح بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پر آج کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے ، جے ڈبلیو پی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے بگٹی ہاؤس پر سیاہ جھنڈا لہرایا جبکہ کارکنوں نے بازوؤں پرسیاہ پٹھیاں باندھی ہیں۔

    مختلف اضلاع میں قرآن خوانی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، چھبیس اگست دوہزار چھ کو ایک آپریشن کے دوران نواب محمد اکبر بگٹی کو شہید کیا گیا تھا، جس کے بعد بلوچستان میں مزاحمت نے زور پکڑلیا۔