Tag: Quetta video scandal

  • ویڈیو اسکینڈل میں ایک اہم پیش رفت، ملزم ہدایت خلجی کیخلاف شکایت کرنے والی خاتون سے زیادتی کی تصدیق

    ویڈیو اسکینڈل میں ایک اہم پیش رفت، ملزم ہدایت خلجی کیخلاف شکایت کرنے والی خاتون سے زیادتی کی تصدیق

    کوئٹہ : ویڈیو اسکینڈل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ، ملزم ہدایت خلجی کے خلاف درخواست گزار خاتون سے مبینہ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل میں ملزم ہدایت خلجی کے خلاف درخواست گزار خاتون کا طبی معائنہ کیا گیا ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

    ہدایت خلجی پر زیادتی کے الزامات لگانے والی خاتون کا طبی معائنہ بولان اسپتال میں کیاگیا ، میڈیکل ٹیسٹ کے لیے خاتون اور ملزم ہدایت خلجی کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    یاد رہے نازیبا ویڈیو اسکینڈل میں مغوی لڑکیاں تاحال بازیاب نہ ہوسکیں ، مشیرداخلہ ضیالانگو کا کہنا تھا کہ مغوی لڑکیوں کی بازیابی کیلئے افغان حکام سےرابطہ کیا ہے اور لڑکیوں کو واپس لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

    صوبائی حکومت کے اجلاس کے بعد ویڈیو سکینڈل پر میڈیا کو اپ ڈیٹ دیتے ہوئے ضیاء اللہ لنگو نے کہا کہ وہ اس کیس میں ملزمان کو نہیں بخشیں گے کیونکہ ان کی کارروائیوں سے بلوچستان کی روایات پر دھبہ لگا ہے، جہاں خواتین کی بہت عزت کی جاتی ہے۔

    مزید برآں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے ہدایت خلجی کے ویڈیو اسکینڈل کے تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ، جس پر لڑکیوں کو اغوا کرنے اور ان کی فحش ویڈیوز بنانے کا الزام ہے۔

    خیال رہے ہدایت خلجی سمیت دو مشتبہ افراد پہلے ہی حراست میں ہیں اور انہیں مقامی عدالت نے 14 دن کے لیے ریمانڈ پر دے رکھا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز لاہور کی فرانزک لیب کو بھیج دی گئی ہیں ، رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

  • کوئٹہ نازیبا ویڈیوز اسکینڈل :  ایک اور متاثرہ لڑکی سامنے آگئی

    کوئٹہ نازیبا ویڈیوز اسکینڈل : ایک اور متاثرہ لڑکی سامنے آگئی

    کوئٹہ: نازیبا ویڈیوز اسکینڈل میں ایک اور متاثرہ لڑکی سامنے آگئی، پولیس خاتون کی شکایت پر تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہے جبکہ دونوں لڑکیوں کی ماں کی شکایت پر ایف آئی آردرج کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیواسکینڈل پر پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی ماں کی شکایت پر ایف آئی آردرج کرلی، حالیہ وائرل ویڈیو سے پہلے ایف آئی آر اور گرفتاری ہوئی ہے۔

    ایس ایس پی عبدالحق عمرانی کا کہنا تھا کہ پولیس اپنا کام کررہی ہے، فرانزک رپورٹ کے آنے کا انتظارہے، ایک اور خاتون کی شکایت پر تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔

    عبدالحق عمرانی نے بتایا ہے کہ ملزمان پراغوا،ویمن پروٹیکشن بل،اینٹی ریپ کی دفعات شامل ہیں۔

    دوسری جانب ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کیس میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغوی خواتین کی بازیابی،ملزم کی گرفتاری کویقینی بنایاجائے۔

    وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے ، ماؤں بہنوں کی آبروسےکھیلنےوالےکسی معافی کے مستحق نہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا ہے کہ خواتین کی بازیابی کےلئے افغان حکام سےرابطےمیں ہیں، متاثرہ خاندان مطمئن رہیں اب یہ ہماری جنگ ہے۔